بہترین والد کون

ندااسلام /شاہدرہ لاہور

اولاد کی خواہش ایک فطری جذبہ ہے یہی جذبہ والد بننے کے بعد شفقت و محبت کا روپ دھار لیتا ہے۔ایک مثالی شخص والد بننے کی تمنا اس لئے کرتا ہے

کہ ایک صالح اولاد کے ذریعے تا قیامت بھلائیوں کو اس کے نامہ اعمال میں لکھا جاتا رہے۔حضرت ابراہیم علیہ یوں دعا کرتے ہیں۔رب ھب لی من الصالحین ۔فبشرنٰہ بغلامٍ حلیم۔ (سورة الصٰفّٰت)
اسحاق علیہ کی خبر بھی اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی خواہش کے مطابق یوں دیتا ہے۔” ابراہیم کو ہم نے بشارت دی اسحاق کی جو نیکو کار ہوگا ، نبی ہوگا اور برکت دی ہم نے اس پر اور اسحاق پر “
ابراہیم علیہ اس نعمت پر ایک بہترین والد کی مثال بنتے ہوئے یوں شکر گزار ہوتے ہیں:-”تمام تعریفیں اس اللہ کیلئے ہیں جس نے مجھ کوبڑھاپے میں اسماعیل اور اسحاق عطا کئے“ ۔الحمد للہ الذی وھب لی علیٰ الکبر اسمٰعیل واسحٰق ان ربی لسمیع الدعاء(سورہ ابراہیم )حضرت زکریا علیہ کا کردار بھی مثالی باپ کی نشانی ہے۔فرماتے ہیں:-رب ھب لی من لّدنک ذرّیّةً طیّبةً ۔ ( آل عمران ) ” اے میرے پروردگار ! تو اپنے پاس سے مجھے پاکباز اولاد عطا فرما “ ۔دوسری جگہ ارشاد ہے :” جب انہوں نے چپکے چپکے اپنے رب سے دعا کی ،میرے پروردگار ! میری ہڈیاں کمزور ہو گئی ہیں ، سر کے بال سفید ہو گئے ہیں ، میری بیوی بانجھ ہے ، لہٰذامجھ کو اپنی طرف سے ایک ایسا وارث عطا فرما دیجئے جو میرا جانشین اور خاندان یعقوب کا وارث ہو اور میرے پروردگار ! اس کو پسندیدہ شخص بنا دیجئے “ ۔ (سورہ مریم)
باپ ایسا لفظ ہے جو شفقت سے عبارت ہے۔باپ بنتے ہی پرورش وتربیت کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہوتا ہے۔پدرانہ شفقت عموما یہ ذمہ داریاں نہایت رحمدلی سے ادا کرتی ہے۔تا ہم تربیت اولاد کے سلسلے میں والد عموما کسی آئیڈیل کے متلاشی رہتے ہیں تا کہ اولاد کی شخصیت کی پرداخت اور محفوظ مستقبل کو یقینی بنا سکیں۔آئیے،ایک مثالی باپ کی زندگی کا مطالعہ کر کے اس کی سیرت کی روشنی میں والد کے لئے نمونہ پیش کرتے ہیں۔
عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اللہ تعالیٰ اس شخص پر رحم نہیں کرتا یعنی اس کو اپنی خاص و کامل رحمت کا مستحق نہیں گردانتا جو لوگوں پر رحم نہیں کرتا۔ (بخاری و مسلم) یہ خاص طور پر اس والد کے لئے تازیانے کی حیثیت رکھتی ہے جو نادانی میں مار پیٹ کا حربہ اپنا کر اولاد کی بھلائی کا خواہاں ہوتا ہے۔

بے شک بچے کی عزت نفس کو کچلنا اور دوسروں کی موجودگی کا بھی لحاظ نہ کرنا اس کی شخصیت میں اعتماد کو ختم کر دیتا ہے۔حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ ایک دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک دیہاتی حاضر ہوا اور جب اس نے صحابہ کو دیکھا کہ وہ بچوں کو چومتے اور پیار کرتے ہیں، تو کہنے لگا کہ کیا تم لوگ بچوں کو چومتے ہو ؟ ہم تو بچوں کو نہیں چومتے ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات سن کر فرمایا : کیا میں اس بات پر قادر ہو سکتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے تمہارے دل میں سے جس رحم و شفقت کو نکال لیا ہے اس کو روک دوں (بخاری و مسلم)
حضرت فاطمہ رض اور علی رضہ کو دعا دیتے ہوئے فرمایا:اللہ تعالیٰ تم دونوں کو دلجمعی اور حسن رفاقت عطا فرمائے ،تم دونو ں کو خوش نصیب بنائے ،تم دونوں پر برکتیں نازل فرمائے اور پاکیزہ اولاد عطا فرمائے۔گویا اولاد جوان ہو جائے تو بھی والد کی خصوصی دعاؤں اور محبتوں کی محتاج رہتی ہے لہذا اچھا والد اولاد کے ان جذبات کا لحاظ رکھتے ہوئے اولاد کو مایوس نہیں ہونے دیتا ہوں اولاد بھی دل کی گہرائیوں سے والد کے لئے دعائیں کرتی ہے جو اس کی دنیا و آخرت سنوار دیتی ہیں۔
مسلم کی ایک حدیث میں نبی مہرباں کی پدرانہ شفقت کا ذکر کسی صحابی کی زبانی یوں ہے کہ "ابراہیم (نبی ص کےفرزند)مدینہ کے بالائی مضافات میں دودھ پیتے تھے۔انحضرت وہاں تشریف لے جاتے اور ہم"اولاد سے تعلق اتنا شدید اور جذبات میں ایسی ہی وارفتگی والد کے لئے مطلوب ہے جیسا کہ اس روایت میں آپ کی سیرت سے عیاں ہے۔امام مسلم نے ابو ہریرہ سے روایت نقل کی ہے کہ انہوں نے بیان کیا "میں رسول ص کے ساتھ دن کے ایک حصے میں روانہ ہوا۔نہ تو آپ صہ نے مجھ سے گفتگو فرمائی اور نہ ہی میں نے کچھ عرض کیا یہاں تک کہ آپ صہ بنو قینقاع کے بازار میں تشریف لائے۔پھر وہاں سے چلے آئے یہاں تک کہ فاطمہ رضہ کے گھر(کے دروازے پر)پینچے۔آنحضرت صہ نے (وہاں پہنچ کر)فرمایا اثم لکع؟  اثم لکع؟ کیا وہاں چھوٹو ہے کیا وہاں چھوٹو ہے؟
ہم نے گمان کیا کہ ان کی والدہ نے انہیں نہلانے دھلانےاور خوشبو کا ہار پہنانے کے لئےروک رکھا ہے۔تھوڑی ہی دیر میں وہ دوڑتے ہوئے آئے یہاں تک کہ ان دونوں (یعنی آنحضرت صہ اور حسن رضہ نے آپس میں معانقہ کیا)پھر آپ صہ نے فرمایا اللھم فی احبہ فاحبہ و اَُحبب من یحبہ۔
مثالی والد اولاد کی دنیا ہی کے لئے سر توڑ کوشش نہیں کرتا بلکہ آخرت کی فکر بھی اسے بے چین رکھتی ہے۔دنیا کا مثالی باپ بھی اپنی محبوب ترین  بیٹی کے لئے ایک طرف یہ جذبات رکھتا ہے . مسرور بن مخزمہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : کہ فاطمہ میرے جسم کا ایک حصہ ہے جو اسے ناراض کرے گا وہ مجھے ناراض کرے گا"دوسری طرف وہ فاطمہ رضہ کو نصیحت کرتا ہے۔ یافاطمة بنت محمد ! انقذی نفسک من النار فانی لااملک لک من اللہ ضراً ولا نفعاً ترجمہ: ۔ اے محمد کی بیٹی فاطمہ ! اپنےآپ کو جہنم سے بچا ، کیونکہ میں اللہ کی طرف سے تمہارے لئے نفع و نقصان کا مالک نہیں ہوں۔قرآن نے اس مثالی باپ کے حق میں گواہی یوں موجود ہے۔لقد کان لکم فی رسول اللہ اسوتہ حسنتہ۔اللہ ہمیں اسی اسوے کے مطابق اپنی زندگیاں ڈھالنے کی توفیق دے۔

شہر شہر کی خبریں

اسلام امن، محبت اور سلامتی کا دین ہے: پروفیسر ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر، ہمدرد شوری کے اجلاس سے خطاب

کراچی( نمائندہ رنگ نو )مسلم ریاست کے لیے جو واضح اسلامی اصول ہیں اُن میں سب سے اہم یہ ہے کہ اُس کے پڑوسی اُس سے محفوظ ہوں، تاہم

... مزید پڑھیے

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

بریانی اور تربوز کھانے سے ایک ہی خاندان کی ہلاکت، اصل وجہ سامنے آگئی


 نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت  کے شہر ممبئی میں میاں، بیوی اور دو کمسن بچیوں کی پراسرار ہلاکت کے واقعے کی اصل وجہ سامنے آگئی،

... مزید پڑھیے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

صحت بخش کھائیں ،بیماریوں سے بچیں (زین صدیقی)

 زین صدیقی

اپنی زندگی میں ہم ہر سطح پر کھانے میں احتیاط نہیں برت رہے ،کہیں دل کے ہاتھوں مجبور ہوتے

... مزید پڑھیے

ماں محبت کا حسین  روپ (سعدیہ عارف )

سعدیہ عارف

دنیا میں اگر کوئی رشتہ سب سے زیادہ پاک، بے لوث اور سچا ہے تو وہ ماں کا رشتہ ہے۔ ماں

... مزید پڑھیے

اے آئی ،فوائد اور مضمرات (شبانہ حفیظ)

شبانہ اشفاق

سائنس نے اتنی ترقی کر لی ہے کہ اس نے مشین کے اندر مختلف معلومات کی ڈیوائس فٹ

... مزید پڑھیے