بردبار کمزور نہیں

ندااسلام

بردبار اور صلح جو انسان اکثر کمزور خیال کیا جاتا ہے،دو بدو جواب دینے والے اورجھگڑالو شخص سے نبٹنا اتنا آسان نہیں ہوتا بلکہ ایسے شخص سے

سوچ سمجھ کر ہی معاملات کیے جاتے ہیں۔ اس کے برعکس زیادتی برداشت نہ کرنے والا شخص اور اپنا حق حاصل کرنے کے لئے مقابلے پر اتر آنے والا شخص بھی زندگی سہل جی لیتا ہے جو اس بات کی فکر نہیں کرتا کہ مجھے غلط سمجھا جائے گا،منہ پھٹ یا جارح سمجھا جائے گا۔لیکن مشکل میں وہ اپنے آپ کو محسوس کرتا ہے جو جارح بھی خود کو کہلوانا نہیں چاہتا،لوگوں کی سطح پر بھی نہیں آنا چاہتا مگر اپنا حق لینا چاہتا ہے۔

ہم دیکھتے ہیں کہ نبی مہرباں صہ بردبار،نرم خو اور صلح جو انسان تھے۔ آپ صہ نے فرمایا

"اللہ نے جہنم کی آگ حرام کردی ہے ہراس شخص پر جو خوش مزاج ،نرم خو،ملائمت پسند اورلوگوں سے قریب رہنے والا ہو۔" (مسند احمد)بلاشبہ آپ صہ بردبادی کا مثالی نمونہ ہیں، سیدہ عائشہ ؓ سے مروی ہے کہ رسول اکرم ﷺ نے فرمایا:ترجمہ :’’پھر مجھے پہاڑوں کے فرشتے نے آواز دی اور سلام کیا، پھر کہا: اے محمد! اللہ تعالیٰ نے آپ کی قوم کی طرف سے آپ کو دیا گیا جواب سن لیا ہے۔ میں پہاڑوں کا فرشتہ ہوں اور مجھے آپ کے رب نے آپ کے پاس بھیجا ہے کہ آپ جو چاہیں مجھے حکم دیں۔ اگر آپ چاہیں تو میں ان دونوں سنگلاخ پہاڑوں کو اٹھا کر ان کے اوپر رکھ دوں‘‘۔ رسول اللہ ﷺ نے اس سے فرمایا:بلکہ میں یہ امید کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ان کی پشتوں سے ایسے لوگ پیدا کرے گا جو صرف اللہ کی عبادت کریں گے اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہرائیں گے‘‘۔(صحیح مسلم)

بردبار چنیں تو اتنے اعلیٰ پائے کے ،کہ دنیا رشک کرے۔خیرکےفروغ کی امیدآپ کو کبھی منتقم مزاج اورجارح نہ بننے دے۔آپ بظاہر اچھائی کا دعویٰ کرنے والوں سے کہیں نہ کہیں نیک روئیے کہی امید باندھ لیتے ہیں یہی چیز آپ کو کمزور کرتی ہے۔آپ کو یہ چیز پریشان کرتی ہے،بقول شاعر

وہ جھوٹ بولے گا اور جیت جائے گا

میں سچ بولوں گی مگر ہار جاؤں گی

مگرآپ یہاں پر لوگوں کو فیصلہ ساز ماننے کی غلطی کر رہےہیں۔فیصلہ ساز اللہ ہی ہے وہی فیصلہ کرے گا،نیتوں کو وہی جانتا ہے۔اسے دھوکہ نہیں دیا جا سکتا،اس کی آنکھوں میں دھول نہیں جھانکی جا سکتی۔اسوہ نبی صہ سے درس لیتے ہوئے دور اندیشی رویہ اپنائیں گے تو بردباری پر قائم رہیں گے ورنہ تھک جائیں گے،ٹوٹ جائیں گے اور لوگ آپ پر غالب آ جائیں گے۔دعا کیا کیجئے:

 اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ أَعُوْذُبِکَ مِنَ الْھَمِّ وَالْحُزْنِ وَالْعَجْزِ وَالْکَسَلِ وَالْجُبْنِ وَالْبُخْلِ وَضَلَعِ الدَّیْنِ وَغَلَبَۃِ الرِّجَال

" اے اللہ ! میں پناہ چاہتا ہوں تیرے ذریعے سے پریشانی اور غم سے، عاجز ہونے اور کاہلی سے اور بزدلی اور بخل سے قرض کے بوجھ اور لوگوں کے تسلط سے۔"(مسلم)

آپ نرم خو ہیں یا صلح جو،مگر اتنے مضبوط نہیں کہ آپ کو جھکا دیا جائے تو آپ اف بھی نہ کریں۔درست ہے ،ایسا ہونا چاہئیے کہ آپ برائی کو محسوس کریں،ضمیر احتجاج کرے اور آپ خود کبھی اس برائی میں ملوث نہ ہوں۔یہی جیت ہے اچھائی کی۔سورہ عمران میں آتا ہے:"(اے پیغمبرؐ) یہ اللہ کی بڑی رحمت ہے کہ تم اِن لوگوں کے لیے بہت نرم مزاج واقع ہوئے ہو ورنہ اگر کہیں تم تند خو اور سنگ دل ہوتے تو یہ سب تمہارے گردو پیش سے چھٹ جاتے اِن کے قصور معاف کر دو، اِن کے حق میں دعا ئے مغفرت کرو"یعنی انعام کی جلد امید ہمیں مایوس کرتی اور بدمزاج بناتی ہے ورنہ اچھائی کی ترویج کی خواہش ہمیں مضبوط بناتی ہے۔پھر ہم لوگوں کی سمارٹنیس کے نام پر حق تلفی کرنے کو نظر انداز کر دیں گے۔

ہم دیکھتے ہیں کہ صلح جوئی کبھی جھکاتی نہیں بلکہ خیر ہی لاتی اور اقبال بلند کرتی ہے۔صلح حدیبیہ،دنیا کہ سب سے زیادہ صلح جو بندے نے کی،جو فتح مبین ثابت یوئی۔لہذا،آپ جو کوئی بھی ہیں اور جس حیثیت میں بھی ہیں،نرم خوئی،بردباری اور صلح جوئی کو کمزوری نہ سمجھیں،یہ آپ کو مضبوط ہی بناتی ہیں گر صحیح شعور سے اپنائی جائیں۔تا ہم نرم خو ہونے کے باوجود "لا اعبد ما تعبدون"کہنے کا حوصلہ پیدا کیجئے،بردباری کے باوجود غلط کو غلط کہنے کی جرات پیدا کیجئے،صلح جو ہونے کے باوجود "صلح حدیبیہ" سی صلح کیا کیجئے۔اللہ ہمیں منتقم مزاج اور جارح سے بچائے اور لوگوں کے غلبہ سے محفوظ رکھے۔آمین

شہر شہر کی خبریں

اسلام امن، محبت اور سلامتی کا دین ہے: پروفیسر ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر، ہمدرد شوری کے اجلاس سے خطاب

کراچی( نمائندہ رنگ نو )مسلم ریاست کے لیے جو واضح اسلامی اصول ہیں اُن میں سب سے اہم یہ ہے کہ اُس کے پڑوسی اُس سے محفوظ ہوں، تاہم

... مزید پڑھیے

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

بریانی اور تربوز کھانے سے ایک ہی خاندان کی ہلاکت، اصل وجہ سامنے آگئی


 نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت  کے شہر ممبئی میں میاں، بیوی اور دو کمسن بچیوں کی پراسرار ہلاکت کے واقعے کی اصل وجہ سامنے آگئی،

... مزید پڑھیے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

صحت بخش کھائیں ،بیماریوں سے بچیں (زین صدیقی)

 زین صدیقی

اپنی زندگی میں ہم ہر سطح پر کھانے میں احتیاط نہیں برت رہے ،کہیں دل کے ہاتھوں مجبور ہوتے

... مزید پڑھیے

ماں محبت کا حسین  روپ (سعدیہ عارف )

سعدیہ عارف

دنیا میں اگر کوئی رشتہ سب سے زیادہ پاک، بے لوث اور سچا ہے تو وہ ماں کا رشتہ ہے۔ ماں

... مزید پڑھیے

اے آئی ،فوائد اور مضمرات (شبانہ حفیظ)

شبانہ اشفاق

سائنس نے اتنی ترقی کر لی ہے کہ اس نے مشین کے اندر مختلف معلومات کی ڈیوائس فٹ

... مزید پڑھیے