
ندااسلام
مہنگائی نےہردورمیں حکمرانوں کی بھی جانچ کی اورعوام کےصبرکی بھی۔ اللہ کی زمین پراقتدارکےایوانوں میں پہچنے کےمستحق تو وہی لوگ ہونے
چاہئیں نا جو اس سے تقویٰ کرتے ہیںمگر ہم ہیں کہ شخصیت پرستی کےفتنےیا میڈیا کےساحروں کےپیدا کردہ فتنے میں مبتلاء ہو کرایک دوسرے کےمد مقابل آ چکے ہیں۔ حکمران تجوریاں بھررہےہیں اور ہم اس بحث میں مصروف کہ کون تبدیلی لایا اور کون پرانا شکاری ہے۔
حکمرانوں نے مہنگائی کا بازارگرم کررکھا ہے۔ بے روزگاری مجبور انسانوں کو درجہ کفر تک پہنچا رہی ہے۔ جرائم کی بڑھتی شرح کی وجہ شوق اور مجرمانہ ذہنیت ہی نہیں بلکہ بڑی وجہ بے روزگاری ہے۔ قوم کے حساس فرد "مشتاق کاملانی" ہی کو لے لیجیے۔۔۔کیا وہ عادی بھکاری تھے یا شوق سے ہاتھ پھیلایاانہوں نے!!! سردست حقیقت بڑی تلخ ہے۔
مہنگائی،بے روزگاری اور بد امنی کی کیفیت نے عوام کو ہراساں کر رکھا ہے۔ خوف نےہردوسرے شخص کی رنگت پیلی کررکھی ہے،عزت نفس کا جنازہ نکلنے کا خوف،سفید پوشی کی قلعی کھلنے کا خوف،رسوائی کا خوف،بھوک کا خوف الناس کے صبر کو آزما رہا ہے۔ خود دار گھرانوں کےبے روزگاروں کی گھٹی گھٹی آہوں اورچیخوں کی آوازجگرکو پارہ پارہ کیےدے رہی ہے۔ صبر سے ناطہ توڑنے والے بے روزگاروں کی کہانیاں الگ اذیت دے رہی ہیں۔اللہ کےلئے حکمران ایسوں کو لاؤ جو قحط میں چوری کی حد ساقط کر دےجو گشت کرکر کے بے روزگاروں کو تلاشیں اورباعزت روزگار دیں ۔اللہ کے لئے اصل کی طرف لوٹ آئیےاور اسلامی نظام کو آگے لائیے،سودی معیشت کو خیرباد کہہ دیجئے تا کہ جرائم اور خودکشی کی خطرناک شرح کا توڑ ہواور خوف کی کیفیت کا خاتمہ کرے۔
نوٹ: ایڈیٹر کا بلاگرکے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ( ادارہ رنگ نو )



































