
ندااسلام
جب آپ کی عزت نفس مسلسل مجروح کی جائے، بارہا آپ کے ساتھ حقادت سےپیش آیاجائے... کیا اس صورتحال میں صرف یہی حل ہے کہ
علیحدگی کے رستے کواختیار کیا جائے۔۔۔۔۔ عمومی تعلقات،عمومی رشتوں میں تو یہ حکمت عملی اپنائی جاسکتی ہےاوریہ کارگر ہوسکتا ہے کہ آپ خاموشی سے ایسے لوگوں سے فاصلہ اختیار کر لیں، صلہ رحمی کے دائرے میں رہتے ہوئےتعلقات نبھائیں مگرخودداری اورعزت نفس پرحرف نہ آنے دیں مگر جب بات آجاتی ہےزوجین کی۔۔۔۔۔اس تعلق کی جس میں پھوٹ ڈلوانا شیطان کا پسندیدہ مشغلہ ہے۔۔۔۔۔۔۔ سوال اٹھتا ہےاوربہت اہمیت رکھتا ہے کہ اس کاشافی جواب دیا جائے۔۔۔۔۔۔۔ کیا عائلی زندگی میں بھی یہ حربہ کارگر ہےکہ اس سے مزید مسائل پیدا ہوں گے۔۔۔۔کیا یہ درست نہیں کہ خاندان ٹوٹنےکی ایک بڑی وجہ حقائق کا درست ادراک نہ کرنےکے باعث ہوتا ہے؟ ۔درست حکمت عملی اختیار نہ کرنے کی وجہ سےہوتا ہے۔اس میں کوئی دورائے نہیں کہ تقویٰ اورخوف خدا ہی اس رشتےکی پائیداری کی بنیاد ہےمگرتیزی سےٹوٹتے بکھرتے خاندانوں کی اصلاح اور ذہنی اذیت سے بچنے کے لئےکیا کیاجائے، جب ہر دوفریق اللہ سے خصوصی تعلق رکھنےکا دعویٰ یا زعم بھی رکھتے ہوں کیا ہردوسرے گھرمیں پیدا ہونے والی ناچاقیوں کاعلاج راستے جداکرنا ہی ہے۔۔۔۔۔ جی نہیں۔۔۔ درحقیقت ہمیں مذاکرات کی میز پرمسائل حل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔۔۔۔ اگرکوئی غلط ہےتو یوں خاموشی سے اپنے اس حق سے کیوں دستبردار ہوا جائےجس کا حلف ہم نےاللہ کے نام سے اٹھایا ہے۔ کیا یہ عہد اتنا کمزورہے اوراللہ کا نام معاذاللہ اتنابے توقیر ہےکہ پلک جھپکتے میں اپنے اخلاقی و قانونی حقوق سے دستبردار ہوا جائے۔
آئیے۔۔۔۔ خاندانوں کوٹوٹنے سے بچائیں۔۔۔۔۔یاد رکھیں نکاح کےنتیجے میں بننے والے رشتہ ہردو زوج کواخلاقی و قانونی، جذباتی وروحانی طور پر ایک دوسرے کامقروض کردیتا ہے۔ لہٰذا اب اگرکوئی فریق دوسرے کا استحصال کرتا ہے،جسمانی حقوق نہیں ادا کرتا یاجسمانی حق سےتو آگاہ ہوتا ہےمگر جذباتی وروحانی طورپر اسےگویا کسی چٹیل میدان میں تنہا چھوڑدیتا ہےاور دوسرے فریق کی جذباتی تسکین کےلئے کوئی حل پیش نہیں کرتا،تو یہ سراسر اس مرد یا عورت کی کم فہمی ہوگی کہ محض چکنی چپڑی باتوں کےعوض پوری زندگی ایک چھت تلے گزاری جاسکتی ہے۔
یقیناً ہمیں اللہ اوررسول کےاحکام سے رجوع کرنے کی ضرورت ہے۔ جب زوجین میں نزاع کی صورت پیداہو جائے تو خلع یا طلاق آخری چارہ ہےاور اس سے پہلے دونوں زوجین کے خاندان کے اہل حل وعقد کوایک میزپربٹھایا جائے گا جو صورتحال کوسمجھ کر اصلاح کی صورت نکالیں گے۔اب اگر زوجین کو ایک دوسرے سے کوئی خاص شکایت نہیں اوروہ نباہ کرنا چاہتے ہیں مگر کوئی تیسرآفرد خواہ وہ دونوں میں سےایک کا کتنا قریبی کیوں نہ ہو۔۔۔۔ فساد پیدا کررہا ہے،جہالت پرمبنی رویہ کسی صورت چھوڑنے کو تیار نہیں توزیادتی مرد یا اس کے گھر والوں کی طرف سے ہوتو انہیں تنبیہ کی جائے گی اور اگرعورت یا اس کے گھر والوں کی طرف سے ہوتو انہیں سمجھا کر اصلاح کی صورت نکالی جائے گی۔
کبھی اپنےحقوق سے بآسانی دستبردار نہ ہوں کیونکہ یہ اپنےنفس پر بھی ظلم ہے اور دوسرے فریق پر بھی۔ظالم کی مدد یہی تو ہےکہ ظلم پراحتجاج نہ کیا جائے۔لہٰذا خلع یاطلاق کا فیصلہ کرنےسے قبل دوسرے فریق پرمذاکرات کے ذریعے اتمام حجت ضرورکر لیجئےیقیناًاس سے بہت سے گھرٹوٹنے سے بچ جائیں گے، ورنہ دوسری صورت میں اللہ کی عدالت میں تو آپ کا مقدمہ مضبوط ہو ہی جائے گا۔۔



































