طاغوت سے جنگ کیجئے

 ندااسلام

طاغوت کیا ہے، کون ہے۔ جناب طاغوت کے معنی ہی سرکش، باغی کے ہیں اور یہ قرآن کی اصطلاح بھی ہے۔اچھا آپ قرآن کے دلائل و براہین

سن کر اپنے آپ کو کفر وفسق کا مرتکب ہونے کا حوصلہ بھی نہیں رکھتے توایک سیکنڈ کے لئے آپ آنکھیں میچ کر سوچیں کہ سرکش، باغی کون ہوتا ہے… اگر آپ فوج کو دیکھتے ہیں کہ ایک فرد یا گروہ فوج کے نظم، اصول وقوانین کا انکار کرنے والا، ایک ملک کی فوج کے مقابل اسی ملک میں اپنی فوج مقابل لانے والا ہے تو آپ کہیں گے یہ سرکش ہے، پھر اگر کوئی ببانگ دہل حقیقی فوجی سپہ سالار کی جگہ فوج کو اپنی  اطاعت پر مجبور کرتا ہے تو یہ باغی ہے اور باغی کو کیا سزا دی جاتی ہے سبھی جانتے ہیں۔

آپ زیادہ دور نہ جائیں جو بچہ اپنے گھر کے نظم اور اصول وقوانین جو مہذب خاندان اور معاشرے کو کارآمد اجتماعیت دینے کے لئے والدین بناتے ہیں سے منکر ہو جاتا ہے، لحاظ نہیں کرتا، اپنی من مانی کرتا ہے اور پھر اپنی مرضی کے مطابق سب کو چلانے کی کوشش کرتا ہے تو والدین کی نظر میں سرکش ٹھہرتا ہے جو والدین کی  اتھارٹی کو گویا چیلنج کر رہا ہوتا ہے پھر جو  نہ صرف یہ بلنڈر کرتا ہے کہ والدین کے بالمقابل آتا ہے بلکہ اس سے بھی ایک درجہ آگے بڑھ کر اپنی راجدھانی بنانے کی کوشش کرتا ہے  تو گویا بغاوت کے انتہائی درجے تک جا پہنچتا ہے...

کسی بھی سربراہ کو دیکھ لیں اگر اس کی سربراہی سے کوئی ماتحت انکار کرتا ہے، اپنے آپ کو سربراہ کہلواتا ہے اور تحریک کی صورت اپنی اتھارٹی تسلیم کرنے کا پابند بناتا اور اصل سربراہ کا انکار کرواتا ہے تو یہی طاغوت ہے۔

اب یہی معاملہ اللہ کے بالمقابل کرنے کی جرات کرنے والا طاغوت کہلاتا ہے۔۔۔ قادیانی مرتد ہونےسےبڑھ کر طاغوت کیوں ہیں کیوں کہ وہ رب العالمین کے آخری رسول کے بالمقابل خود لے آتے ہیں اور پھر اس بات کو منوانے اور شیاطین کا جمگھٹا بنانے کے لئے سرگرم ہوجاتے ہیں۔

امریکہ طاغوت کیوں ہے۔۔۔ کیوں کہ وہ اللہ کی اطاعت سے روکتا اور اپنی اطاعت پر مجبور کرتا ہے، اب اگر ہم زبان سے لاکھ طاغوت امریکہ کا انکار کریں اور اللہ و رسول کی اطاعت کا دعویٰ کریں مگر ہم جھوٹے ہیں ،اگر ہمارا عمل ہمارے دعوے کی تصدیق نہیں کرتا اگر ہماری فوج نیٹو فورسز کے ساتھ کفر کی پالیسی کی اطاعت کرتی ہے، ہمارا سیاستدان اور حاکم عافیہ تک کے لئے آواز اٹھانا، اپنی شہنشاہی کے لئے خطرہ سمجھتا اور امریکی طاغوت کو ناراض کرنے سے ڈرتا ہے،ہاں، ہم سب طاغوت ہیں ،ہم ہر مقام پر طاغوت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہم فلسطین و بیت المقدس کی جنگ میں اسرائیلی طاغوت کے خلاف افواج بھیجنے سے گھبراتے ہیں،طاغوت کی پیروی اور اس کی ناراضی کے خوف سے ہی ہم نے کئی فتوحات مذاکرات کی میز پر اپنے ازلی حریف بھارت کی جھولی میں ڈال دیں ۔ ہم کلمہ اللہ کا پڑھنے والی ملت دم ہر اس طاغوت کا بھرتے ہیں جس سے ہمارا مفاد ہو یہی وجہ ہے کہ ہم میں نور الدین زنگی پیدا نہیں ہوتا جو وقت کے طاغوت کو للکار کر بیت المقدس رہا کروائے۔

ہم میں ابراہیمی ایمان ہوتا تو ہم نمرود سے ٹکرانے کے لئے فلسطین میں اہل ایمان کے لئے تیار کی گئی، آگ کی خندق میں چھلانگ لگا چکے ہوتے، ہم لاکھوں کربلاؤں کا سامنا کر کے وقت کے طاغوت کو للکار چکے ہوتے ۔ اگر امام حسین کے مقصد سے آگاہ ہوتے مگر ہم طاغوت کے پجاریوں کو امیر المومنین کہلوانے کے خواہش مند اور پوری سورہ فاتحہ کے پیرو کو ووٹ دینے کے بجائے ایاک نعبد و ایاک نستعین کو یہودیوں کی مانند ذومعنی انداز میں پڑھنے والے کو اقتدار کی چابی دے دیتے ہیں ۔

ہم یوسف علیہ السلام جیسے حکمران آگے نہیں لاسکتے کیوں کہ ہم وقت کےطاغوت کےعتاب سے ڈرتے ہیں اللہ کی عظمت و کبریائی کا جھنڈا گاڑنے کا ہم میں حوصلہ نہیں، آئیے محرم الحرام میں امام حسین سے سبق لیں وقت کے طاغوت کو للکارنے اور لا الہ الا اللہ کے دعویداروں سے اللہ کی حکمرانی کا اقرار کروانے کی۔ یاد رہے لا الہ الا اللہ کا دعویدار، فاسق حکمران، مطلق العنانیت کا خوگر ہی طاغوت ہے اور اس طاغوت کا باغی امام حسین، سرکش نہیں بلکہ اللہ سے سرکش حکمرانوں کے سامنے سر تسلیم خم نہ کرنا ہی اللہ کو مطلوب ہے لہٰذا امام کا اسوہ بلا جھجھک ہر اس مرد مومن کے لئے لائق تقلید ہے جو فاسق حکمرانوں کی اطاعت پر راضی نہ ہو۔

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے