شکر کرو ہرحال میں

جویریہ قاسم

جب تمہیں ایسا لگےکہ تم اکیلےہو گئے ہو اور تمہارے ساتھ کوئی نہیں تو دیکھنا اس وقت تم اپنےرب کو خود کے بہت قریب پاؤ گے"بےشک وہ

ہماری شہہ رگ سےبھی قریب ہے"

تو پھرتم کیوں پریشان ہو کہ کوئی ساتھ نہیں تمہارے ساتھ تو وہ ذات ہےجو تمہاری ہر تکلیف اور ہر تڑپ کو جانتا ہےوہ تو تمہاری ہر سوچ اور خیال سے واقف ہے۔

یاد رکھو!اللّٰہ تمہارے دل پر گزرنےوالی ہر کیفیت سےواقف ہے تم سمجھتے ہو کہ وہ تم سے دور ہے،وہ کیسے دور ہو سکتا ہے جب اس نے فرما دیا "اور بےشک ہم نے انسانوں کو پیدا کیا اور ہم ان کےوسوسوں کو بھی جانتے ہیں جو اس کے نفس (اس کے دل ودماغ میں ڈالتا ہے) اور ہم شہ رگ سے بھی زیادہ نزدیک ہیں" (القرآن 50:16)

وہ جانتا ہے کہ تم کس تکلیف میں ہو؟ تمہارے صبر کا سفر جانتا ہے۔ اللّٰہ تمہاری دعاؤں کا جواب دیتا ہے اگر تم غور کرو تو حیران رہ رہے جاؤ گےجیسے کہ کوئی کوٹیشن، کوئی لائن یا کوئی قرآن کی آیت یا پھر کوئی موٹیویشنل ویدیو یا پھر کسی کی کوئی اچھی بات بھی دل میں اتر جاتی ہےاور پھر سے ایک نئی امید جاگ اٹھتی ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا

یہ اللّٰہ تعالیٰ کا جواب اور مدد ہوتی ہے.کیونکہ کہ کچھ بھی بلاوجہ نہیں ہوتا۔ابھی تم جس بھی حال میں ہو بس اللّٰہ کا شکر ادا کرو اور صبر سے اس ذات کے فیصلے کا انتظار کرو اللّٰہ تعالیٰ نے قرآن میں فرمایا " اگر تم شکر گزاری کروگے تو اور زیادہ دوں گا اور اگر ناشکری کروگے تو میرا عذاب بھی سخت ہے" (القرآن 14:07)

شکر ادا کرو ہرحال میں اس نے کہا ہے کہ وہ اور دے گاکیا تمہیں یقین نہیں ہے اس ذات پر؟

اور اگر تم شکوے کرتے رہے تو وہ تمہیں اپنوں کےہاتھوں ہی پریشان کرے گا پھر تم سنبھل نہیں سکو گے۔اس ذات کو مایوسی اور ناشکری نہیں پسند اس کی بھی پسند نا پسند ہے اور اس کی پسند نا پسند کا خیال تمہیں رکھنا ہوگا۔جب تم اس کی رضا میں راضی ہوجاو گے تو وہ تمہاری چاہت کو تمہارے نصیب میں بھی لکھ دے گا۔

زندگی میں ایک ایسا وقت بھی آتا ہے جب نہ تو ہمیں سمجھ آرہی ہوتی ہے نہ دعائیں سمجھ آرہی ہوتی ہے نہ یہ کہ جو ہمارے ساتھ ہورہا ہے وہ آزمائش ہے سزا ہے یا پھر اس ذات کی کوئی مصلحت کہ تکلیف ختم ہی نہیں ہورہی اور جب تمہیں یہ محسوس ہو بس تب تم یہ سوچ لینا بے بسی ایک نعمت ہے اپنے رب سے جڑنے کی اور یہ بے بسی ہی تمہیں اپنے رب کے در پر لے جاتی ہے۔

ابھی تم جس کیفیت میں ہو یہ سزا نہیں ہے یہ تمہاری حفاظت اور بہتری کے لیے ہورہا ہے جب تمہیں یہ لگے کہ صبر ٹوٹ رہا ہے تو یہ آیت خود سے دہرالینا۔  "نہ تو تیرے رب نے تجھے چھوڑا ہے اور نہ وہ بیزار ہوا ہے" (القرآن 93:03)

جلد بازی مت کرو اتنا مت سوچو تمہاری سوچ سے کئی زیادہ وسیع طاقتوں کا مالک ہے وہ رب۔

وہ رب جو چیونٹیوں کے دھڑکتے دل کی آواز بھی سن لیتا ہے تو وہ تمہاری دعائیں نہیں سن سکتا کیا؟

یہ وقتی آزمائش ہے اختتام نہیں ہے تمہاری زندگی کا اس کے "کن"کہنے کی دیر ہے سب کام سنبھل جائیں گے۔کیا تم نے دیکھا نہیں ہے کہ وہ سمندر جس کا آدھا حصہ نمکین اور آدھا میٹھا ہے لیکن وہ ایک دوسرے سے ملتے نہیں ہے ہیں اس میں بس مختصر فاصلا ہے اس ذات کے کن کہنے کا  تمہاری ہر دعا اس زات کے "کن"کہنے کی منتظر ہے تمہاری دعائیں رد نہیں ہورہی وہ خود تم سے مخاطب ہو کر قرآن میں فرما رہا ہے  "مجھ سے دعا مانگو میں قبول کروں گا  (القرآن 40:60) تو پھر اپنی دعاؤں کے رد ہونے کا خوف کیوں رکھا ہے دل میں مت بھولو اس کے کن کی دیر ہے اور سب کام ہو جاتے ہیں وسیلے بن جاتے ہیں،رستے نکل آتے ہیں ،دروازے کھل جاتے ہیں اور تم خود دیکھو گے کہ تمہاری دعائوں سے کتنے کام ہو جاتے ہیں اور قریب ہے وہ دن جب تم اپنی مانگی ہوئی دعا کو قبول ہوتا دیکھو گے اور تم خوش ہو جاؤ گے۔

شہر شہر کی خبریں

اسلام امن، محبت اور سلامتی کا دین ہے: پروفیسر ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر، ہمدرد شوری کے اجلاس سے خطاب

کراچی( نمائندہ رنگ نو )مسلم ریاست کے لیے جو واضح اسلامی اصول ہیں اُن میں سب سے اہم یہ ہے کہ اُس کے پڑوسی اُس سے محفوظ ہوں، تاہم

... مزید پڑھیے

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

بریانی اور تربوز کھانے سے ایک ہی خاندان کی ہلاکت، اصل وجہ سامنے آگئی


 نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت  کے شہر ممبئی میں میاں، بیوی اور دو کمسن بچیوں کی پراسرار ہلاکت کے واقعے کی اصل وجہ سامنے آگئی،

... مزید پڑھیے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

صحت بخش کھائیں ،بیماریوں سے بچیں (زین صدیقی)

 زین صدیقی

اپنی زندگی میں ہم ہر سطح پر کھانے میں احتیاط نہیں برت رہے ،کہیں دل کے ہاتھوں مجبور ہوتے

... مزید پڑھیے

ماں محبت کا حسین  روپ (سعدیہ عارف )

سعدیہ عارف

دنیا میں اگر کوئی رشتہ سب سے زیادہ پاک، بے لوث اور سچا ہے تو وہ ماں کا رشتہ ہے۔ ماں

... مزید پڑھیے

اے آئی ،فوائد اور مضمرات (شبانہ حفیظ)

شبانہ اشفاق

سائنس نے اتنی ترقی کر لی ہے کہ اس نے مشین کے اندر مختلف معلومات کی ڈیوائس فٹ

... مزید پڑھیے