
سماویہ وحید
مسلمانو!القدس رورہا ہے،القدس پکار رہا ہے،القدس چیخ رہا ہے،القدس فریاد کررہا ہے،القدس منتظرہے، القدس بے بس ہے،القدس لہو میں ڈوبا ہوا
ہے، القدس قید میں ہے،القدس غم کی تصویر بنا ہوا ہے، القدس بے یارو مددگار ہے۔۔۔۔ وہ منتظر ہے کہ کوئی اس کے حق میں علم جہاد بلند کرے، وہ مسلمانوں تمہیں پکارتا ہے۔ وہ اپنے بچوں کی حفاظت کے لیے فریاد کر رہا ہے۔ وہ مظلوم ہے۔ اٹھو مسلمانوں! اس کی آواز پرلبیک کہو، وہ ہماری پہلی عبادت گاہ تھی۔ انبیاء کرام کی وراثت تھی۔ تم کیوں بیدار نہیں ہوتے؟؟ تم کیوں لا پرواہ ہوگئےہو؟ تم کیوں غافل ہوگئے ہو؟؟ تم کیوں اپنے دین کی سربلندی کے لیے کوشاں نہیں ہوتے؟ تم کیوں اپنے بے گناہ بھائی بہنوں کی حفاظت نہیں کرتے؟؟
مسلمانوں!! کیا تم جانتے نہیں کہ صلاح الدین ایوبی نے کتنی جدوجہد کے بعد اسے فتح کیا تھا؟؟ کتنےمسلمانوں نے اپنی جانوں کی قربانیاں دی تھیں ؟؟ القدس کی مٹی کا ایک ایک ذرہ، ہر شہید کے لہو کا گواہ ہے۔ کیا تم اس سے بے خبر ہو؟؟ اے امت مسلمہ! کیا تمھیں یہ معلوم نہیں کہ سلطان عبدالحمید نے اسے مسلمانوں کی ملکیت میں شامل کردیا تھا۔ جب انہوں نے یہودیوں کو صاف صاف بتادیا تھا کہ یہ علاقہ مسلمانوں کی حکومت کی وراثت ہے جسے کوئی بھی یہودی خرید نہیں سکتا۔ یہ سن کر یہودی پاگل ہوگئے تھے۔ان کےمنصوبے خاک میں ملنے لگے تھے۔کیا تم اس طاقتور حکمران کی تاریخ پر غور نہیں کرتے؟؟؟
اے کلمہ گو!! تمھیں کیا ہوگیا ہے، تم اتنے کمزور ہوگئے ہو کہ اپنےدین کا سودا کرنے لگےہو،حالانکہ تمہاری قوت تو کافروں کےمقابلے میں زیادہ ہے۔ تمہارا ایمان کیوں اتنا کمزور ہو گیا ہےکہ تم کافروں سے ڈرنے لگے ہو؟؟ کیوں تم بے حسی کا مظاہرہ کرنے لگے ہو؟؟ کیا تم اس سے بے خبر ہو کہ اگر آج القدس رورہا ہے تو کل تم بھی رو گئے کیونکہ کافر تمہاراہمدرد نہیں ہے۔وہ تو تمہیں نیست ونابود کرنا چاہتے ہیں۔ وہ تو تمہارے دین کے دشمن ہیں،وہ تو تمہارے نبی صہ کےحاسد ہیں، وہ ان سے بغض رکھتے ہیں، وہ تو تمھاری نائبیت چھیننا چاہتے ہیں۔
اے القدس کے غافلوں! ہوش میں آؤ! اٹھو سربلند کرو! اٹھو قدم سےقدم ملاؤ! ایک دوسرے کےہاتھوں میں ہاتھ مضبوطی سے دے کر اس دین کی سربلندی کے لیے نکلو! جاگو! اورنکل کھڑے ہو اپنے دین کی حفاظت کے لیے، اپنے القدس کی حفاظت کے لیےکیونکہ اصل امت مسلمہ وہی ہے،جو دین کے سچے پیروکار ہوں جو اپنے بھائیوں کے دکھ و درد میں شامل ہوتے ہوں۔ جو حق کی آواز پر فورا لبیک کہتے ہوں، اٹھو!بیدار ہو اے مسلمانوں تمہاری مسجد الاقصی رو رہی ہے،تمھیں پکاررہی ہے، ایسا نہ ہو کہ یہودی اس پر قابض ہوجائیں اورتم اپنی ایمانی کمزوری کے باعث اس دنیا میں کوئی جاہ پناہ نہ پاسکو۔ اٹھو! تمھیں آواز دیتا ہے مظلوموں کا لہو۔۔۔۔ بقول شاعر
اٹھو تم کو شہیدوں کا لہو آواز دیتا ہے
خدا بھی اہل ہمت کو پرِ پرواز دیتا ہے
بڑھو! نکلو،قدم بہ قدم چلو، القدس کے محافظ بن جاؤ،مظلوموں کی آواز بن جاؤ کیونکہ وہ منتظر ہے تمھاری آمد کے، تمھاری طاقت و بہادری کے، تمہاری مجاہدانہ صلاحیتوں کے، اٹھو! ننھے پھولوں کو بچاؤ، کہیں خزاں انہیں اجاڑ نہ دے، اللہ تمھارا حامی و مددگار ہوگا۔ اللہ تمھیں اپنی رحمت میں لے لے گا۔ خدا تمھاری کوششوں کو رائیگاں نہیں جانے دے گا۔ وہ تمھارا مولا ہے، وہی تمہیں قوت عطا کرے گا۔ ان شاء



































