
سنیہ عمران / بہاولپور
بہت بچپن سے میں دعا کرتی تھی کہ اللہ تعالی مجھ سے دین کی خدمت لے لے ۔
اللہ تعالی نے جہاں نیا گھرعطا کیا وہیں،دین اسلام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل رہنےوالا ادارلقرآن انسٹیٹیوٹ بھی تھاجو پیاسی روحوں کو سیراب کرتا ہے اور بھٹکے ہوؤں کو راستہ دکھاتا ہے، بہت پیاری اور عزیز ہستیوں سے ملاقات جنہوں نے میری تربیت، میری جانچ پرکھ پر جان توڑ محنت کی ۔
تحریک نے مُجھے بے پناہ محبت، اہمیت دی ،میری ہر چھوٹی بڑی خوشی میں میرے اپنوں کی طرح شریک رہے۔ان ہی چیزوں کی وجہ سے میں ان کی طرف کھینچتی چلی گئی۔ چھوٹی چھوٹی ذمہ داریاں ملتیں چلی گئیں اور یوں قدم با قدم میں منزل کی طرف بڑھتی بڑھتی چلی گئی۔
آج ایک اہم کام کے حوالے سے میں قرآن انسٹیٹیوٹ گئی، آفس میں داخل ہوتے میری ناظمہ ضلع نے مجھے گلے لگا کہ بڑی گرم جوشی سے مبارکباد کے ساتھ استقامت کی دعا دی کہ آپ کی رکنیت منظور ہو کر آگئی ہے ۔
وہیں ہماری سابق ناظمہ ضلع بھی تھیں انہوں نے بھی گلے لگا کہ اسی گرم جوشی سے مبارکباد اور استقامت کی دعا دی ۔
میں ایک لمحے کے لیے حیران رہ گئی کچھ دیر کے لیے مجھے کچھ سمجھ نہ آیا ،ان دنوں کی مسکراہٹ نے پہلے ہی مُجھے تھوڑا چونکا دیا تھاپر میں نے غور نہیں کیا،پھرمسکراہٹ کے تبادلے ہوئے تو پوری بات سمجھ آگئی ۔
یہ منزل نہی ہے کم ازکم ایک مسلمان کا معیار ہے، ابھی تو منزل کا آغا ز ہے اور یہ بڑی حساس اور نازک ذمہ داری ہے اللہ تعالیٰ سے بہت دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ استقامت دے اور تحریک کے لیے ایک مضوط بنائے اور احسن طریقے سے تمام ذمہ داریاں نبھانے کی توفیق دے آمین ثمہ آمین۔
سب کی دعاؤں اور محبتوں کا بہت شکریہ جو آج بھی ملیں اور پہلے بھی ملتی رہیں، اللہ تعالیٰ سب کو دنیا و آخرت میں بہترین جزا دے اور سب کی کاوشوں کو قبول فرمائے آمین ، یا رب العالمین۔
یہ شہادت کہے الفت
میں قدم رکھنا
لوگ آساں سمجھتے ہیں
مسلمان ہونا



































