
سنیہ عمران / بہاولپور
جماعت اسلامی اقامت دین کی تحریک ہے، اس کی بنیاد مفکر اسلام ابو اعلی مودودی رحمت اللہ علیہ نے 26 اگست 1941 کو
لاہور میں رکھی ۔
73 افراد اور قلیل سرمایہ رکھنے والا یہ قافلہ آج لاکھوں تک پہنچ چکاہے۔پاکستان میں اسلامی نظام کی جدو جہد قرارداد مقاصد کی منظوری اور ختم نبوت کی تحریک ،آئین پاکستان کی تیاری و منظور ی،اتحاد امت اورخدمت خلق کے حوالے سے جماعت اسلامی کی خدمات نمایاں ہیں جس کا سب اعتراف
کرتے ہیں ۔
جماعت اسلامی اسلام کو مکمل ضابطہ حیات کےطورپراپنانےکے لیےلوگوں کےسامنےاسلام کی حقیقی تصویر پیش کرتی ہے ۔اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے دیے گئے عادلانہ نظام کے نفاذ کے لیے جماعت اسلامی باکردار اور با صلاحیت افراد کی تیاری کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔جماعت اسلامی پاکستان کا منشور اس بات کا گواہ ہے،جو پیش خدمت ہے۔" اسلامی پاکستان "خوشحال صوبے ،جمہوری پاکستان ،خوشحال اور مضبوط عورت ،مضبوظ معیشت ،گورننس اور خوشحال نوجوان ۔
حالیہ دھرنا "حق دو عوام کو" تحریک جو چل رہی ہے، یہ تمام عوام کی نمائندگی اور ان کو ان کے حقوق دلوانے کی ہی تحریک ہے ،یہی تمام چیزیں اس کا منشور اسے دوسروں سے منفرد بناتا ہے ۔صرف ایک امید باقی ہے اور اس امید کا نام جماعت اسلامی ہے۔
ہزار برق گرے لاکھ آندھیاں اٹھیں
وہ پھول کھل کےرہیں گےجو کھلنے والے ہیں



































