
سنیہ عمران/ بہاولپور
امید کا دامن تھامےامداد کا منتظرسفاکی اوربربریت بہت چھوٹے الفاظ ہیں۔اسرائیلی یہودیوں نے بچوں ،عورتوں ،ہسپتالوں اور سکولوں پر جو بم گرائے
ہیں، اس کی تصویر کھلی آ نکھوں سےنہیں دیکھی جا سکتی ۔شکوہ نہیں ہے مجھےکافروں سے وہ تو ہیں ہی کافر تم لوگ تو اپنے ہو۔مسلمان ہو آ خرکچھ کر نے سے اور کچھ کہنے سے کیوں قاصر ہو ۔
تمہیں مظلوموں سے نفرت ہے یا کافروں سے محبت ؟ فلسطین کی قرب بھری پکار پرخدارا اٹھیےمجھے نہیں پتا امت مسلمہ کےحکمران کیوں اتنے خاموش ہیں ،وہ کیا کرنا چاہیے ہیں اور کیا کر سکتے ہیں کیوں ہم اتنے بے حس ہو گئے ہیں ۔
ہم کون ہیں کیا ہیں باخدا یادنہیں
اپنے اسلاف کی کوئی بھی ادا یاد نہیں
خدارا اٹھیے القدس پر دل نگاہ اور قلم جمائیے ہم کچھ اور نہیں کر سکتےان کے لیے ،رب رحیم سےخشوع وخضوع کے ساتھ دعا کریں ۔ ان کی مالی مدد کریں ۔ ان کو ویڈیو پیغام کے ذریعے اپنے ساتھ ہونے کا یقین دلا دیں اور یہودیوں کی مصنوعات کا بائیکاٹ کر یں ہم نفس کا جہا د تو کر سکتے ہیں نا ۔اگر ہمیں واقعی اللہ اور فلسطین سے دلی اور عملی محبت ہے اور رب العزت کا یہ فرمان یاد ہے تو یہ کچھ مشکل نہیں ۔
"اے لوگو جو ایمان لائے ہو تمہیں کیا ہو گیا ہے کہ تم ان بےبس مردوں اورعورتوں کی خاطر نہیں نکلتےجو کمزورپا کر دبا لیے گئے ۔"غور کریں ،ہم ہی انہیں سرمایہ فراہم کر رہے ہیں، ان کی مصنوعات کا استعمال کر کے اور وہ اس سرمائے سے ابرہا کی طرح ان پر ستم ڈھا رہے ہیں ۔
اللّٰہ رب العزت کے پیغام کو یاد رکھتےہوئےان کی مصنوعات کا سختی سےبائیکاٹ کر نا ہےاوران معصوم بچوں کا ساتھ دینا ہے جو اپنا بیت المقدس بچانے کے لیے ابابیل بن گئے ہیں۔
ہم سب مل کر اللہ تعالیٰ سے تجارت کریں اور ان کے کرب میں برابر کے شریک ہو ں ۔سورہ بقرہ آ یت نمبر 262 "جو لوگ اللہ کی راہ میں اپنا مال خرچ کرتے ہیں پھر اس کے بعد نہ تو احسان جتاتے ہیں اور نہ ایزا دیتے ہیں، ان کا اجر ان کے رب کے پاس ہے ۔ان پر نہ تو کچھ خوف ہے نہ وہ اداس ہوں گے ۔"قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کے ہاں سرخروع ہوں اور بچا لیں اپنی جنت کو ۔
حق بات پہ کٹتی ہے تو کٹ جائے زباں میری
اظہار تو کر دےگی جب ٹپکے گا لہو میرا



































