
سنیہ عمران/ بہاول پور
غزہ مارچ کی تیاریاں زوروشورسےجاری تھیں،اٹھارہ مارچ بروزجمعرات کو ایک بجےقرآن انسٹی ٹیوٹ بہاول پور میں افراد جمع ہونےلگے۔ بچے،بچیاں
،بوڑھی خواتین ،جوا ن دیکھتےہی دیکھتےہال بھرگیا ۔ہرکسی میں اپنےفلسطین بہن بھائیوں سےاظہاریکجہتی کا جذبہ نمایاں تھا۔تمام افراد نے فلسطین تحریک کے جھنڈے اور قرآن انسٹی ٹیوٹ کی بچیوں نے لاشوں کی ڈمیاں اٹھائی ہوئی تھیں ۔ جے آئی یوتھ ، قرآن انسٹی اور آنے والے مختلف این سیز کی طرف سے اٹھائے جانے والے پلے کارڈز پرلکھے یہ نعرے یہ آخری جنگ ہےاقصی کی ،غزہ کے مجاہدوں کی جرات کو سلام، فری فلسطین ، جہاد کے جذبوں کو مزید بڑھا رہے تھے ۔فلسطین کی سلیشز پہنے سب جذبوں سےبھرپوراللہ کی خاطرجانے کوتیار تھے۔
شہر کے دو مقامات " مسجد الحق اور قرآن انسٹیٹیوٹ سے یہ قافلے روانہ ہوئے۔ مسجد الحق سےقافلےکی قیادت رکن مرکزی شوریٰ سعدیہ ذیشان اور قائم مقام ناظمہ ضلع صائمہ معید نےکی اور قرآن انسٹیٹیوٹ سے ضلعی نگران غزہ مارچ فرح اشفاق ،ناظمہ پی پی 253 عائشہ فاروق اورپرنسپل قرآن انسٹی ٹیوٹ سعدیہ بخاری کی قیادت میں یہ قافلہ روانہ ہوا۔ایک پیاری سی بچی نے گڑیا اٹھا رکھی تھی ،گڑیا کے ماتھے پہ لکھا " میں خون سےرنگا فلسطین ہوں" ، لاشوں کی ڈمیاں جذبہ ایمان رکھنے والے افراد کو تڑپا دینے کے لئے کافی تھیں ۔
راستے میں بھی فلسطین کےمختلف ترانوں سے جذبہ ایمانی تازہ ہوتارہا۔گرمی ،حبس بھوک کسی چیز کی پروانہیں تھی،اپنےلیڈرکی آوازپہ لبیک کہتے ہوئے سب وقت پہ پنڈال پہنچ گئے۔ تاحد نگاہ انسانوں کا سمندر تھا نعروں سے گونجتا پنڈال اور وہاں بھی قرآن انسٹی ٹیوٹ والے مناظر ہی تھے ۔وہاں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین حمیراطارق ،ناظمہ صوبہ جنوبی پنچاب شازیہ سیال اور ان کی ٹیم، امیر صوبہ ذیشان صاحب ,نا ظمات اضلاع اور مختلف ذمہ داران اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنےوالےافراد موجود تھے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن صاحب اپنے خطاب میں کہا کہ"جہاد فی سبیل اللہ کا مطلب اللہ کی راہ میں ہرممکن کوشیش کرنا ہے۔عام فرد کا فلسطینیوں کےلیے احتجاج ، بائیکاٹ ،سوشل میڈیا کمپئین، حکمرانوں پر دباؤ ڈالنا اور ان کی غیرت کو جگانا بھی جہاد ہے ۔مسلم حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ فلسطین میں قتل عام روکنے کے لیے اپنے وسائل بروئے کار لائیں۔
حافظ نعیم و الرحمان نے سیکرٹری جنرل حمیرا طارق ،ناظمہ صوبہ جنوبی پنچاب شازیہ سیال ،امیرصوبہ جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر ،ناظمات اضلاع ودیگر اہم ذمہ داران ،مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کا شکریہ ادا کیا کہ وہ اتنے شارٹ نوٹس پراللہ کی رضا کی خاطر جمع ہوئے۔خاص طورپر انہوں نے خواتین کا شکریہ ادا کیا کہ وہ اپنی فلسطینی بہنوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لیے اللہ کی رضا کی خاطر جمع ہوئیں ، لاہور اور کراچی کے بعد ملتان کے اس عظیم الشان مارچ نے بھی ثابت کر دیا کہ اہل غزہ تم تنہا نہیں ،ہم تمہارے ساتھ ہیں۔قبلہ اول کی حفاظت ہم سب پر فرض بھی ہے اور قرض بھی۔
ملتان کا عظیم الشان مارچ ایک کامیاب مارچ تھا ۔جماعت اسلامی حقیقی معنوں میں غزہ کی آواز بن کر اٹھی ہے۔کوئی بھی محاذ ہو جماعت اسلامی کو سب سے آگے پائیں گے ۔ہمیں جماعت اسلامی کا رکن ہونے پر فخر ہے یہ وہ جماعت ہے جہاں فیصلے مشاورت سے ہوتے ہیں، جہاں کسی کو شہرت کی یا عہدے کی چاہ نہیں ہوتی ۔ جہاں ہر فرد اپنا کریڈ ٹ دوسرے فرد کو دیتا ہے،جہاں لیڈر بھی عام فرد کے ساتھ اٹھتا بیٹھتا ہے۔یہاں وراثت کا کوئی سلسلہ نہیں اور نہ ہی قیادت کی چھاپ لگی ہوئی ہے سو ہم بھی ادنیٰ کارکن ہیں اور خدا کے احسان مند کے اس نے ہمیں اس اجتماعیت سے جوڑا ۔آئیے ہمیں قریب سے جانیے ، ان شا اللہ آپ ہمیں چھوڑ نہیں سکیں گے ۔



































