
سنیہ عمران / بہاولپور
میں ان کوہمیشہ بہت محبت اوراحترام سےدیکھتی ہوں ۔کچھ ساتھ بڑے باوقار ہوتے ہیں ،واقعی لگتاہےایک دوسرے کےلیےبنےہیں اوران کی موجودگی ارد گرد کےماحول کوبھی ان کہی سی دھیمی دھیمی
خوشبو سے مہکاتی ہے ۔
ایک دوسرے کوغورسےسننا سمجھنااورمعاملات، ذمہ داریوں کوساتھ لےکہ چلنا،کسی پر سکون ندی کی طرح انہیں دیکھ کر دل چاہتا ہے ان کا درمیان میں ہوتی پھر یہ تکون مکمل ہوتی پر عمر۔۔۔ ذمہ داریوں کا فرق ۔
وہ کیا کہتے ہیں
ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہرخواہیش پہ دم نکلے
بہت نکلےمیرے ارمان مگر پھر بھی کم نکلے
اللہ سے دعا ہے کہ ان کا یہ ساتھ یونہی قائم رہےاور اللہ تعالیٰ ہرآزمائش سےبچائے،آمین
یہ اللہ کی خادمہ ہیں ،یہ دوسروں کے دلوں میں قرآن کی محبت بساتی ہیں اور افراد کے دلوں کو قرآنی شعور سے روشناس کرواتی ہیں،ان کی زندگی کا مشن ہے۔۔۔۔
" ہر دل قرآن سے جڑ جائے "
ان کے درمیان نہ کوئی دنیاوی حسد ہےاورنہ کوئی انا کی دیوار بس ایک ہی مر کز ہے ۔
"قرآن سے محبت "
یہ ساتھ ہمیں سکھاتا ہے کہ حقیقی دوستی وہی ہے جو ہمیں اللہ کے قریب لےجائےجو ہماری آخرت کو سنوارے اورجو ہمارے دلوں کو آخرت کی روشنی سے منور کر دے۔بس یہی دعا ہے رب سے کہ جنت کی راہوں میں بھی ان کا ساتھ ہو اور بے شک وہی ساتھ دائمی ہے۔



































