
سنیہ عمران / بہاول پور
میں نے بیٹوں کو میڑک کے لیے ایڈمیشن دلانا تھا میری دوست نےمجھے نیکسس سکول میں داخلہ کروانےکا مشورہ دیا ۔ان کے سارے بچے بھی وہیں سے پڑھے ہیں
میں نے بھی داخلہ کروادیا ۔ایک والدہ کی حیثیت سے میں نے اس سکول کو بہترین پایا ۔ایک والدہ کے لیےاس سےبڑھ کر اطمینان کی کیا بات ہوگی کہ اس کے بیٹے ایسے سکول میں تعلیم حاصل کریں جہاں صرف کتابی علم نہ ہو تربیت اور کردار سازی کا اہتمام بھی ہو ۔اس سکول کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ یہاں نماز ظہر باجماعت پڑھا کر گھر بھیجا جاتا ہے ،سیرت لیکچرز کا اہتمام کیا جاتا ہے اور رمضان المبارک میں تراویح کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے ۔
میرے بیٹے جب سکول سے گھر لوٹتے ہیں تو ان کی آنکھوں کی چمک اورباتوں کا انداز مجھے یقین دلاتا ہے کہ یہ اداراہ صرف پڑھا ہی نہیں رہا بلکہ ان کی شخصیت کو سنوار بھی رہا ہے ۔ یہاں اساتذہ بچوں کو اپنی اولاد کی طرح سمجھتے ہیں، وہ استاد بن کر نہیں رہنما اور سرپرست بن کر کردار سازی کرتے ہیں۔
اکثر بیٹے ان کی شفقت اور حوصلہ افزائی کی تعریف کرتےہیں۔والدین کےساتھ بھی تمام اسٹاف کارویہ بہت تعاون کرنے والا ہوتا ہے،بار بار انہیں رابطے میں رہنے کا کہا جاتا ہے ۔میرے بیٹوں کے سوچنے کےاندازمیں اعتماد نمایاں ہے۔میں نے محسوس کیا ہے کہ یہ سکول بچوں کو صرف اچھے نمبر دلانے کی دوڑ میں نہی لگاتابلکہ انہیں ایک بہترین انسان، بہترین شہری اور سب سے بڑھ کر ایک با اعتماد انسان بناتا ہے ۔میں دل سےمحسوس کرتی ہوں کہ نیکسس سکول نے میرے بیٹوں کے خوابوں کو پر لگائے ہیں۔
یقینا ًنیکسس وہ ادارہ ہے جہاں علم دل میں اترتا ہےاورروشنی بن کر زندگی کوسنواردیتا ہے ۔ایک ماں کی حیثیت سے میں نے بہترین مستقبل کے لیے اسی ادارے کو چننے کا کہوں گی جو بہترین تعلیم دینے کے ساتھ تربیت بھی کرتا ہے۔



































