
سنیہ عمران/ بہاول پور
عزیز بہنو!جیسا کہ ہم سب کو معلوم ہے کہ جماعت اسلامی ایک منظم دینی فکری اوراصلاحی تحریک ہے جو اسلامی نظام حیات کے لیے کوشاں ہے ۔اس تحریک کا نظم و ضبط اس کی روح
اور اس کی کامیابی کا راز اطاعت نظم میں پوشیدہ ہے ۔
قرآن پاک میں ارشاد ہے (سورہ النساء آیت نمبر 59 ترجمہ )۔
"اللہ کی اطاعت کرو اس کے رسول کی اطاعت کرو اور ان لوگوں کی جو تم میں سےصاحب امر ہوں "
جماعت میں ہر فرد ایک دائرہ کار میں رہ کر اپنی ذمہ داریاں پوری کرتا ہے اور تحریک میں ذمہ داریاں ہی ہوتی ہیں عہدے نہیں ہوتے ۔
اطاعت دراصل اتحاد ترقی اور امن کی مثال ہے، اختلاف اور بغاوت اس نظام کو کمزور کرتا ہے، اطاعت تو ہمیں ایک جسم کی مانند بناتی ہے۔ ایک تسبیح کے دانوں کی مانند پروئے ہوئے ہے ۔
یاری بہنو ! جب ہم حلف لیتےہیں تو ہم اللہ اوررسول کو گواہ بنا کےاس میں شامل ہوتے ہیں اور اطاعت نظم کاعہد کرتے ہیں ،یہ ہماری شرعی اخلاقی اور تنظیمی ذمہ داری ہے ۔نظم بھی کوئی فیصلہ مشاورت کے بغیر نہیں کرتا ۔ تحریکی ڈھانچے میں اس کےبغیرفیصلے کا تصورہی نہیں۔ تحریک میں اختلاف کی گنجائش ہے،آپ کو کچھ غلط لگے تو ادب کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنی بات مطلوبہ فورم پر دلائل کے ساتھ ضرور رکھیں ۔
امیر کی اطاعت کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ تحریکی افراد اپنی عقل یا رائےچھوڑدیں،یہ ایک شعوری فیصلہ ہےکہ تحریک کےساتھ جڑنے کےبعد اجتماعی مقصد کےلیےقیادت کی رہنمائی قبول کی جائے ان پہ اعتماد کیا جائے کوئی بھی رشتہ ہو اعتماد کےبغیر نہیں چلتا ۔جماعت اسلامی کی تاریخ گواہ ہےکہ اس کی قوت ،اس کا اتحاد اور اس کی نظریاتی پختگی ۔۔ سب اطاعت امیر کے اصول سے وابستہ ہیں۔
بس آپ اس یوم تاسیس پر خود سےعہد کریں اورمحاسبہ کریں کہ ہم کس مقام پہ ہیں ،ہم سب کو دھوکا دے سکتے ہیں ،نہ خود کو دے سکتے ہیں اور نہ اللہ کریم کو ،سو دیکھ لیں کہ آپ کا عذر واقعی شرعی ہے ،آپ نے واقعی ہر ممکن کوشش کی ایمان داری سےپھرعذردیا کہ بس ایسےہی دے دیا یا برائےنام کوشش کر کے دیا ۔
یہ نظم کی ذمہ داری بڑی پر کشش لگتی ہے،آئےحکم دیا چلے گئے،آئےرپوٹ لی،محاسبہ کیا چلے گئےپرجس پر گزرتی ہے وہی سمجھ سکتا ہے ۔بڑا کڑا حساب ہے اور کڑی ذمہ داری ہے ،ہر چیز کے لیے جواب دہ نظم ہوتا ہے میں یا آپ نہی ۔اس کی آسان سی مثال ہے گھرمیں جیسےماں باپ بچوں کو بڑے مزے میں لگتے ہیں، اب یہ تو ماں باپ ہی سمجھتے ہیں کہ ماں باپ ہونے کی مشقت کیا ہےسو یہی حال نظم کی ذمہ داریاں ادا کرنے والوں کا ہوتا ہے جتنی بڑی ذمہ داری اتنی زیادہ مشقت۔
آپ کچھ بھی نہیں کرسکتے ،ذہنی سکون تو دےسکتے ہیں بس وہی دے دیں۔ ہم سب وقت پر اہم مسیجزکا جواب دے دیں۔رپورٹ، اعانت دے دیں اوراگر کوئی ذمہ داری دی گئی ہے تو پوری کوشش کریں کہ جتنا ممکن ہے ،اسے ایمان داری سے فکر سے ادا کریں۔
فارم پر آپ یہ خانہ فل کرتے ہیں کہ میں پوری ایمان داری سے بغیر کسی دباؤ کے دلی رضامندی سےشامل ہو رہی ہوں اورمیں نےتحریک کے نصب العین کو اچھی طرح سمجھ لیا ہے اور پھر حلف کو وقتا فوقتاً دہرائیں تا کہ تحریک سے محبت کا جذبہ تازہ ہو ۔سمجھ کر دہرائیں بڑے سخت الفاظ ہیں حلف کے ، انسان کو تڑپا دینے والے ۔
بہت گلے بہت شکوے حق تو یاد رہتے ہیں ،فرائض نہیں حق مانگنے سے پہلے فرائض کی ادائیگی پر ایک نظر ضرور ڈال لیں ۔تحریک تو بس دے رہی ہےہم نے بہت کم لٹایا ہے پر ہمیں لگتا بہت زیادہ ہے ۔
بس یہ شیطان ہمیں لمحوں میں بہکا کے گنوا دیتا ہے ۔۔تم نے یہ کہا وہ کیا اور ہم جیسےہی گنتےہیں ۔۔۔عمل ضائع اور یہی وہ چاہتا ہے کہ انسان سےاس کی دن بھرکی مشقت اسی دن ضائع کروادے اور انسان خالی ہاتھ رہ جائے ۔اس یوم تاسیس پر تمام سطح کے نظم کو یہی تحفہ دیں۔ اطاعت نظم کے لیے پوری کوشیش کریں ۔اللہ تعالیٰ بھی مدد کرے گا ،اس کا وعدہ ہے وہ اپنے خالص بندوں کو ضائع نہی کرتا اور اس بڑھ کر کون سچا ہے اپنے وعدے میں۔
اطاعت ہو امیر
کی دل سے اختیار
تو ہی بنتی ہے جماعت
مثال و افتخار
امیر کی رضا میں ہو اللہ کی چاہ
یہی ہے نظام جماعت کی راہ۔



































