
طاہرہ یونس ا/ سنیہ عمران / بہاولپور
جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع بہاولپور کے تحت سیرت کانفرنس ہائر سیکنڈری سکول سیٹلائٹ ٹاؤن کے ہال میں منعقد کی گئی ۔سکول میں داخل ہوتے ہی
خوب صورت استقبالیہ اورسٹالز پہ نظر پڑی یوں لگا جیسےمختلف پھول اپنے باغ کی خوب صورتی کو بڑھا رہے ہیں۔ہال کو بڑی خوب صورتی سے مختلف رنگوں کے غباروں اور نیٹ کے مختلف رنگ کی لڑیوں سے سجایا گیا تھا ۔
سیرت و حجاب پر بنے مختلف پینا فلیکس پورے حال کی خوب صورتی کو اور بڑھا رہےتھے۔فالحہ طیب کی پرسوز تلاوت سےسیرت کانفرنس کا آغازہوا۔نجمہ حبیب نے بہت خوب صورت انداز میں نعت "میرے دل میں ہے یاد محمد " پڑھی۔نائب ناظمہ پی پی 254 عظمٰی حامد نے بڑے جامع اور بہترین انداز میں" سیرت رسول مو جودہ دور اور ہماری زمہ داری" پرلیکچر ر دیا انہوں نے کہا " ہم نےنبی پاک کی باتوں کو دل میں جگہ نہیں دی بلکہ دعوؤں اور عبادات کو دین سمجھ لیا ہے ۔عشق رسول سمجھ لیا۔ اسوہ رسول سےدوری کی وجہ سے انفرادی اور اجتماعی تربیت متاثر ہو رہی اور براہ راست ہماری یوتھ متاثر ہورہی ہے ۔سیرت کو آپ سب پڑھیں اور ابھی سے عمل کا وعدہ کریں۔ بےشک دنیاوآخرت کی کامیابی سیرت النبی میں پوشیدہ ہے"
شاہینہ جلیل نے خوب صورت آوازمیں نعت "میراپیغمبرعظیم ترہے"پڑھی۔پھرقرآن انسٹی ٹیوٹ کی بچیوں نے بہت ہی زبردست ٹیبلو"تاریخ ہے حجاب، تعریف ہے حجاب" پرپیش کیا ۔فلسطین کی پٹیاں پہنے بچیوں نےبہترین پرفارم کیا ۔
ضلعی نگران بیت المال رومیصہ اشفاق نے بڑے بہترین انداز میں "حجاب میراوقار"پرپریزنٹیشن دی۔انہوں نےکہاکہ "حجاب مستحکم معاشرے کی علامت ہے لڑائی کپڑے کے اس ٹکڑے سے نہی بلکہ اس ایمان سے ہے جو اللہ کے احکام کو بلا چون و چرا تسلیم کرتا اور سر اطاعت خم کرتا ہے۔شیطان کا پہلا وار ہی حیا پر تھا،روز بدلتے اس دجالی میڈیا کے دور میں ماں باپ کو رول ماڈل بننا ہوگا خود عمل کر کے اولاد کو دین پرچلانا ہوگا ۔" اس کے بعد "الخدمت فاؤنڈیشن" کی سیلاب سر گرمیاں پروجیکٹر پر دکھا کے افراد سے سیلاب فنڈ کی اپیل کی گئی ۔افراد نے بڑے جوش و جذبے سے فنڈ باکس میں فنڈ ڈالا ۔
صوفیہ نعمان نے بڑی خوب صورت آواز میں نعت " میں ہی نہیں ان پہ قربان زمانہ ہے " پڑھی ۔
آخر میں" ناظمہ ضلع جماعت اسلامی حلقہ خواتین طاہرہ یونس نے اپنے خطاب کا آغاز بڑے ہی خوب صورت اور منفرد انداز میں دورود شریف پڑھ کر کیا اور ساتھ سب شرکا کو بھی شامل کیا ،دورود شریف کی آوازوں سے ہال گونج اٹھا جس سے افراد میں جذبہ ایمانی بڑھ گیا۔
کی محمد سے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں
یہ جہاں چیز کیا ہے لوح و قلم تیرے ہیں
آئیں اپنے ہاتھوں سے اپنی وہ تقدیرلکھیں جو دنیا و آخرت میں کامیابی کی ضمانت ہو۔
انہوں نے آنے والے مختلف شعبہ ہائےزندگی سے تعلق رکھنے والے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ آپ آئندہ بھی ایسے ہی ہمارے بلانے پہ شریک ہوں گے۔
انہوں نے کہا شہادت حق کی ذمہ داری ہمارےکاندھوں پر ہے،حق کی گواہی دینی ہے خواہ وہ اپنے عزیز از جان کے خلاف ہی کیوں نہ ہو۔
جماعت اسلامی کا پیغام ہے کہ آئیے کلمہ کےنام پرحاصل کیے گئے ،اس ملک میں اسلامی قانون نافذ کرنے میں ہمارا ساتھ دیں اور مغربی طاقتوں کے ایجنڈوں کو ریزہ ریزہ کر دیں ۔پاکستان کو مدینہ کی طرز کی فلاحی ریاست بنانے کے لئے آپ سب ہمارا ساتھ دیں ۔آسمانی آفتوں ،سیلاب کی صورت میں اللہ کی ناراضی میں رجوع الی للہ کریں ۔
انفرادی نہیں اجتماعی استغفارکریں ۔اقامت دین کی اس جدو جہد میں ہمارے دست و بازو بنیں ۔"
ضلعی معاون خصوصی حمیرا اسلم نے بڑے مختلف انداز میں پروگرام کا اختتام کر کے افراد میں نیا جوش و جذبہ پیدا کر دیا ۔
پاکستان کا مطلب کیا
لا الا الا اللہ کی آواز سے پورا ہال گونج اٹھا اور لہو میں خون کی گردش تیز ہوگئی اور پاکستان زندہ باد کےنعروں نے
جذبوں کو نئی جلا بخشی۔ نائب ضلع صائمہ معید اورضلعی معاون خصوصی حمیرااسلم دونوں کمپیرئزکی جاندار کمپیرنگ نےآخر تک پروگرام کی خوب صورتی کو قائم رکھا ۔موقع کے مطابق الفاظ کا صورتِ بیان ، پروگرامز و افراد کا تعارف واشعار کا چناؤ شرکا کو شکریہ کہنےکا اندازغرض ہرچیز لاجواب تھی۔ہماری بزرگ رکن نسیم اقبال کی پر خلوص دعا سے پروگرام کا اختتام ہوا شرکا اپنےہمراہ خوب صورت دن کی یادگار یادیں لیے دوبارہ تعاون کے وعدے کے ساتھ گھروں کو لوٹ گئے۔
پروگرام کےدرمیان میں پانی کی بوتلیں دیں گئیں آخرمیں"میرے نبی سے میرا رشتہ کیا"کتابچہ اورمنشور تقسیم کئےگئےاورساتھ میں ریفریشمنٹ دی گئی۔اس موقع پہ صوبائی نائب و کوآرڈینٹر بہاولپور عابدہ لطیف ، رکن مرکزی شوریٰ سعدیہ ذیشان اور رکن صوبائی شوریٰ فرح اشفاق بھی موجود تھیں ۔سٹالز میں حجاب و عبایا ، کا سٹال قرآن انسٹی نے لگایا (رکن جماعت نےانٹرپرینیور )
پر فیوم کا سٹال لگایا ،جمعیت طالبات نے بک سٹال لگایا ،پاؤچز و بچوں کی پنز کا سٹال بھی لگایا گیا،شرکا کی تعداد 450 سے زائد تھی ۔اللہ تعالیٰ سب کی جان توڑ محنتوں کو قبول فرمائے ،دنیاوآخرت میں بہترین اجر سے نوازے ۔آمین ثمہ آمین
۔۔۔۔۔



































