
سنیہ عمران /بہاول پور
زندگی میں سب سے قیمتی اثاثہ دولت یا شہرت نہیں بلکہ وہ مخلص لوگ ہوتے ہیں جو مخلص ہوکہ خلوص کے ساتھ ہمارے ساتھ ہمارے ہر موقع پہ کھڑے
ہوتےہیں۔
یہ رشتے ایسے چراغ ہیں جو اندھیروں میں روشنی دیتےہیں اورایسےسائےہیں جو دھوپ میں ڈھال بن جاتےہیں ،زندگی میں کبھی یہ مقام بھی آتا ہے کہ ہماری ایک بات ،ایک رویہ یا ایک لمحے کی بےاحتیاطی ان ہی لوگوں کے دل کو چیر دیتی ہے اورانہیں اتنے قرب میں مبتلا کر دیتی ہےکہ وہ کچھ بول ہی نہیں پاتے شدت غم انسان کو گونگا بنا دیتا ہےاور جب دیا اس فرد نے ہو جسے انہوں نے سب سےمخلص سمجھا ہوجس کےبارے میں تصور بھی نہ کیا ہو تو پھر وہ افراد اپنی کیفیت صرف خود سمجھتےسکتےہیں،بتا نہیں سکتے کچھ جذبات الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں ہوتا۔
بڑا مشہور مقولہ ہے کہ "جس تن لگےوہ تن جانے"اگر دکھ دینے والا مخلص تھا اور اس سےیہ سنگین غلطی انجانےمیں ہوئی ہےتو پھر یہ اذیت صرف اس فرد کا مقدر نہیں بنتی بلکہ بعد میں دینے والے فرد کو بھی اندر سے کھا جاتی ہے۔ضمیر کی ملامت اس فرد کو بے چین رکھتی ہے ۔وہ بھی بن پانی کی مچھلی کی طرح تڑپتا ہے۔
بار بار ضمیر کی آواز کسی کوڑے کی طرح لگتی ہے ۔
اور اسے یاد دلاتی ہے کہ تم نے ان کو دکھ پہنچایا جو تمہارے ساتھ ہمیشہ زندگی کےہرموڑپرخیرخواہی اوربھروسےکےساتھ کھڑے تھے کسی شجر سایہ دار کی طرح ۔اعتماد ٹوٹنے کی آواز باہر سنائی نہیں دیتی پر اندر بہت کچھ بکھر جاتا ہے۔اب سب سے اہم سوال یہ ہے کہ ہم اس صورتحال میں کیا کریں ؟سب سے پہلے فرد سے دل سے معافی مانگیں معافی تعلقات کو بچانے کی سب سے بڑی طاقت ہے ۔
اس کے بعد آپ نے جو کیا ہے اسے سدھارنے کی پوری کوشیش کریں،جو درست کرنا ممکن ہے،اسےدرست کریں ۔یادرکھیں مخلص رشتےجوڑنا آسان نہیں ہوتا، جڑ بھی جائیں تو دراڑیں رہ جاتی ہیں ۔
بہت اعلی ٰظرف ہوتے ہیں وہ لوگ جو آپ کی معافی کو فوری قبول کر لیں ۔آپ کی سنگین غلطی کواسی لمحےمعاف کردیں۔اس لمحےمیں بھی انہیں آپ کی فکر ہو اور بے شک معاف کرنا بے حد مشکل ہے اور فوری معاف کرنا تو اور بھی مشکل ہے۔اس فرد کو دیکھ کےگلہ دبانےکادل توکرتاہے،گلےسے \لگانے کا نہیں۔
اوراعلیٰ ظرف ہی گلےلگاسکتے ہیں ۔
جواعلیٰ ظرف ہوتے ہیں
ہمیشہ جھک کے ملتے ہیں
سراحی سر نگوں ہو کر بھرا کرتی ہے پیمانہ ۔۔۔
اتنے مخلص رشتوں کو بچانے کے لیے یہ بے حد ضروری ہے کہ ہم اپنی زبان ،اپنے رویے اپنے فیصلوں میں بہت احتیاط کریں۔
آپ کا ایک جملہ کسی کی برسوں کی ریاضت کو خاک میں ملا سکتا ہے ،کسی کی ذات کو سوالیہ نشان بنا سکتا ہے ؟
آج کے نفسانفسی کے دور میں ایسے مخلص لوگ نایاب ہیرے کی مانند ہیں، کسی نعمت سے کم نہیں، آپ کی ذات دکھ کی وجہ بن گئی ہے تو فوری قدم بڑھائیں ۔سچی معافی ، نرمی اور بہت خلوص کے ساتھ مانگنے میں اتنی دیر نہ کر دیں کے یہ دل ہمشیہ کے لیے ہم سے دور ہو جائیں ۔
کبھی سوچا نہ تھا کہ تم کو دکھائیں گے ہم آنسو
یہ دل تو صرف تمہارے مسکرانے کے لیے تھا



































