لوح ازل ( ناولٹ )

عریشہ اقبال

فاطمہ ایک خاموش طبیعت لیکن خوش اخلاق اور نرم مزاج لڑکی تھی،مزاجوں میں زمین آسمان کا فرق ہونے کے باوجود ایک ہی ڈیپارٹمنٹ اور کلاس میں 

ہونے کی بنا پرعائزہ سےاس کی بارہا سلام  دعا ہوتی لیکن یہ رسمی تعلق دوستی میں تبدیل نہ ہوسکا تھا،فاطمہ سنجیدہ مزاج اورسلجھی ہوئی

سوچ کی حامل تھی جسےمذہب اور روایات کی پاسداری کا ہمیشہ خیال رہتا۔ اس کی باوقارشخصیت کی وجہ سے کسی بھی لڑکے یا لڑکی کو اس سے

بے تکلف ہونے کی جرات نہ ہوتی ۔ ایک ہی کلاس میں ہونے کے باعث عائزہ کی سرگرمیاں اور مشاغل فاطمہ کی نگاہوں سے اوجھل نہ تھے اور وہ اکثر اس  کی غیر متوازن شخصیت کے حوالے سے سوچتی رہتی تھی ۔

 فاطمہ جو اکثر دوسروں کے معاملات سے لا تعلق رہنے کی عادی تھی خود بھی اس بات پرحیران تھی  کہ چند ہی روز قبل ملنے والی عائزہ کیوں اس کی

سوچوں اور خیالات کا مرکزبنی ہوئی ہے۔ عائزہ کی لاپروائی اور لڑکوں سے اس کی بے تکلفی فاطمہ کو بہت کھلتی تھی لیکن فاطمہ نے کبھی اس کا اظہار

نہ کیا، اوروہ کرتی بھی کیسے ؟ ایک ماڈرن گھرانے کی فیشن ایبل اور مغربی اقدار کی دلدادہ لڑکی جو کسی کو خاطر میں لانے  کی روادار نہ تھی بھلا یہ کیسے قبول کرتی کہ کوئی اس کے پرسنل معاملات میں ٹانگ اڑائے یا اسے نصیحت کرے۔

عائزہ اور فاطمہ میں کوئی بھی قدر مشترک نہ تھی لیکن بہت عجیب سی بات تھی کہ فاطمہ کو عائزہ کےحوالے سے ایک غیرمعمولی نوعیت کی انسیت محسوس ہونے لگی تھی۔ داعیانہ مزاج کی حامل فاطمہ باربار عائزہ کی جانب متوجہ ہوتی،اسے اپنے اندر سے ایک عجیب سی پکار سنائی دیتی جو اسے عائزہ کی جانب بار بار متوجہ کرتی ۔

فاطمہ کو اکثر اپنےاندر سرگوشی سنائی دیتی کہ ایسی خوبصورت اور من

موہنی صورت والی لڑکی کوجہنم کا ایندھن نہیں بننا چاہیے۔ فاطمہ کا اپنے رب سے تعلق اوراس کے ذہن میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وہ حدیث اکثرگونجتی جس کا مفہوم یہ ہے کہ:

"کسی کو کچھ دو تو اللہ کے لیے،کسی سے کچھ لو تواللہ کے لیے، کسی سے جڑو تو اللہ کے لیے، اور"اگر کسی سےتعلق توڑو تو بھی محض اللہ کے لیے

ً محبت کے علاوہ یقینا  ایک احساس جسے یقیناً کوئی اور  نام نہیں دیا جاسکتا اسے ہر وقت اس بات پرآمادہ کرتاکہ اپنے اللہ تعالٰی کی خوشنودی و

رضا کے لیے اسے عائزہ سے ایک مضبوط تعلقاستوار کرنا ہوگا ۔ غیر محسوس انداز میں وہ اکثر عائزہ کے متعلق سوچا کرتی اورعین اس وقت

اس کے دل و دماغ میں لاشعوری طور پر وہ آیت گردش کرنے لگتی۔

جس کا مفہوم ہے کہ  " احسان کا رویہ اختیار کرو اللہ تعالٰی محسنوں کو پسند کرتے ہیں

ساتھ ہی اس کا ذہن اکثر اس حدیث کو ری کال کرنےلگتاکہ!!"کوئی شخص اس وقت تک مومن نہیں ہو سکتا جب تک وہاپنے بھائی کے لیے وہی چیز پسند نہ کرے جو وہ  خود اپنے لیے کرتا ہے۔

یہ کیفیت معمول سے ہٹ لر تھی جو غیرمعمولی طورپر اس پرغالب آچکی تھی ۔ فاطمہ کے دل میں اسفیشن ایبل اس لڑکی کے لیئے اس قدر محبت اور

اپنائیت پیدا ہوچکی تھی کہ اسے یہ سب کچھ کبھی کبھی بہت عجیب سا بھی لگنے لگتا۔ بھلا  کسی انجان لڑکی کے لیے کوئی کیوں اس قدر شدت سے سوچے گا؟

لیکن بہت سوچنے کے بعد اسے اس بات کا یقین سا ہو گیا کہ یہ سب کچھ اللہ تعالی کی جانب سےہے۔ بس

یہی وہ لمحہ تھا جب اس نےمصمم ارادہ کرلیا کہ عائزہ کی اصلاح کے لیے وہ اپنی سی پوری کوشش کرےگی۔ اسے بہت اچھی طرح پتا تھا کہ اس کا یہ عمل

شاید بہت زیادہ کارگر ثابت نہ ہوگا کیونکہ مغربی اقدار کی دلدادہ ایک ایسی لڑکی جس پر نئی تہذیب نے اپنا بھرپور جادو چلایا ہواہےاور جس کی چکاچوند سے عائزہ کی آنکھیں چندھیائی ہوئی ہیں، ایسے ماحول میں فاطمہ خود کو بہت بے بس محسوس کر رہی تھی ۔ وہ کچھ نہیں کر سکتی تھی لیکن اسے اللہ تعالی کے قادر مطلق ہونے کا بھرپوریقین تھا۔ وہ جانتی تھی کہ دعائیں تقدیر بدل دیتی ہیں لہذا اس نے عائزہ کے حق میں اسی ہتھیارکو آزمانے کا فیصلہ کیا۔ وہ یہ بات اچھی طرح جانتی تھی کہ اس کا مالک ہر بات پردسترس رکھتا ہے اور ساری حقیقتوں سے واقف ہے۔اسے اس

بات کا بھی بھرپورادراک تھا کہ اگردنیا کے تمام سمندروں کو روشنائی میں تبدیل کر دیا جائےتب بھی لکھتےلکھتے اس کے پروردگار کی مکمل تعریف بیان نہیں کی جاسکتی۔  اشجار کوقلم کی صورت دے دی جائےتب بھی، تب بھی اللہ تعالی کی صفات اور قدرت کا مکمل بیان ممکن نہیں!!

فاطمہ کو رنگوں سے بے انتہا لگاؤ تھا مگر تمام رنگوں میں اسے جو رنگ سب سے زیادہ مرغوب اورغالب تھا وہ عشق الہٰی کا رنگ تھا،اس کے نزدیک

تمام رنگوں پراس ایک رنگ کوفضیلت حاصل تھی جسے صبغتہ اللہ" کہا جاتا ہے یعنی "اللہ کا رنگ"جسےاور جو اس کے رنگ میں رنگ جائے تو اس کی مثال کچھ یوں سمجھ لینا چاہیے کہ ایک ایسا ستارہ جوہمیشہ اورہر وقت چمکتا رہے اور اس پرزوال کبھی نہ آئے۔فاطمہ خود تو اس رنگ میں اللہ تعالٰی کے

اذن سے اپنے وجود کورنگ چکی تھی مگر اب عائزہ کی باری تھی،اس نے اپنے رب کو پکارا، اس رب کوجس نے اسے کبھی اکیلا نہ چھوڑا تھا۔ فاطمہ یقین

کی اس منزل پرتھی کہ اسےجب کبھی زندگی میں اپنےارد گرد اندھیروں کے سیاہ بادل منڈالتے محسوس ہوتے تو وہ رنگ اورپختہ ہوجاتا،اس رنگ میں

مکمل رنگ جانے کی دھن اس پرسوار تھی جو اس کی امید کی اس روشنی کو مزید گہرا کردیتی

 

جاری ہے

 

شہر شہر کی خبریں

اسلام امن، محبت اور سلامتی کا دین ہے: پروفیسر ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر، ہمدرد شوری کے اجلاس سے خطاب

کراچی( نمائندہ رنگ نو )مسلم ریاست کے لیے جو واضح اسلامی اصول ہیں اُن میں سب سے اہم یہ ہے کہ اُس کے پڑوسی اُس سے محفوظ ہوں، تاہم

... مزید پڑھیے

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

بریانی اور تربوز کھانے سے ایک ہی خاندان کی ہلاکت، اصل وجہ سامنے آگئی


 نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت  کے شہر ممبئی میں میاں، بیوی اور دو کمسن بچیوں کی پراسرار ہلاکت کے واقعے کی اصل وجہ سامنے آگئی،

... مزید پڑھیے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

چاند اور آخری کہانی (بلاک)

ایمان زاہد بھٹی

بہت پہلے اس دنیا میں کہانیاں بکھری پڑی تھیں،  ہر درخت کے نیچے، ہر ندی کے کنارے، ہر بچے کی آنکھوں میں۔۔ لوگ کہانیاں سُنتے، پھر خود کہانی بن

... مزید پڑھیے

پیاری ماں ( بنت اسماعیل)

بنت اسماعیل

ماں۔۔۔جب میں یہ لفظ لکھتی ہوں تو یوں محسوس ہوتا ہے جیسے محبتوں اور قربانیوں کے ایک گھنے جنگل میں قدم رکھ دیا ہو۔ ہر طرف سکون ہی سکون ہوتا

... مزید پڑھیے

یقین کی دہلیز (عریشہ اقبال)

عریشہ اقبال

کہیں ڈر لگتا ہے کہ اللہ دیکھ رہا ہے اور کہیں اطمینان دستک دیتا ہے کہ وہ دیکھ رہا ہے مگر انہیں دو زاویوں میں موجود ایک راز ہے وہ یہ کہ شکر شک کی

... مزید پڑھیے