
نیرنگ خیال/ عریشہ اقبال
عشق قاتل سے بھی ،مقتول سے ہمدردی بھی
یہ بتا کس سے محبت کی جزا مانگے گا ؟
سجدہ خالق کو بھی ،ابلیس سے یارانہ بھی
حشر میں کس سے عقیدت کا صلہ مانگے گا؟
عشق ایک پوشیدہ راز ہے اوررازتو ایک امانت ہے،میں سوچتی ہوں زندگی کے ان گزرتے ہوئےشب و روزاور ان سے وابستہ لمحات کی حقیقت کیا ہے ؟؟؟؟؟
انسان کوجب پیاس ستاتی ہے تو اسے پانی کی طلب ہوتی ہے،جب بھوک کا احساس ہوتا ہے تو اس کا سامان کرنے کی جدوجہد میں مصروف ہوجاتا ہے۔
یہ دونوں چیزیں انسانی زندگی کی بنیادی ضروریات ہیں جن کے بغیرزندگی کا تصور نہیں کیا جاسکتا ۔ سوچنے کی بات تو یہ ہے کہ اس محورمیں گردش کرتی ہوئی تمام ضروریات کا ایک ہی تقاضا ہےاوروہ تقاضاوابستگی ہے۔ کسی بھی شےسے وابستہ ہونااس کی اہمیت کواجاگر کرتاہے بلکل اسی طرح بندہ مؤمن جب اپنی ذات میں موجود حقائق کوپہچان لیتا ہےتو الجھی ہوئی ڈوریں سلجھنے لگتی ہیں ۔مایوسیوں کے تاریک پردے ہٹنےلگتے ہیں۔
قلب و روح کی پروازبلند ہونےلگتی ہے۔ سخت اور دشوارگزار راستوں پرقدموں کو مضبوطی ملتی ہےاوریہ سب جانتےہیں کب ہوتا ہےجب ہر راستہ رب کی طرف لوٹتا ہے،ہرخواہش ،ہرارادہ حتیٰ کہ زندگی کا ہرگزرتا لمحہ اپنےرب کی محبت اورعشق سےوابستہ ہوجاتا ہے۔اس رازعشق کا امین بھی وہی شخص بن سکتا ہے، جس کی محبت ،خوف اورامید کا مرکز صرف رب العالمین کی ذات ہو ۔۔




































