وہ پیکرالفت وہ ملنسارمسیحا

نیرنگِ خیال /عریشہ اقبال

وہ پیکرالفت وہ ملنسارمسیحا

 پھرایک مجاہد نےچمن خون سے سینچا

ایک جانب وہن کی اس بیماری نے دلوں کو زندگی سےمحروم کردیا اورایک جانب شہادت کی آرزونے دل کے ساتھ روح کو بھی حقیقی محبت سےسرشار کردیا

اوراس کے بعد وہ وجود اپنےرب کی بندگی کےحق کو ادا کرنےکے لیےخالص کرلیے گئے۔ ہاں وہ رخصت کےطلبگار نہیں بلکہ عزیمت کی اعلیٰ مثال بن کر اپنے قدموں کو ثبات عطا کرتے رہے ۔ وہ میدان جنگ میں اپنےخون کے آخری قطرے تک لڑتےرہے کیونکہ ان کا یقین بندگی کا تقاضا پورا کرتا اوران کی مزاحمت اصل زندگی کا شعور دیتی ہے ان کا موت کو بخوشی گلے لگا لینا ان کے اپنے رب سے کیے جانے والے عہد وپیمان پرثابت قدمی سےقائم رہنے کی قوی دلیل کے طورپر میرے اورآپ کے سامنے موجود ہے، اگر ہم چشم تصورسےان مجاہدین حق کاعزم واستقلال اوران کی عظیم جدو جہد کودیکھیں تو یقیناً اس حقیقت کا ادراک مجھےاور آپ کو بھی ہوگاکہ :

"ایمان لانےوالوں میں ایسے لوگ موجود ہیں جنہوں نےاللہ سےکیے ہوئےعہد کوسچ کردکھایا ہےان میں سےکوئی اپنی نذرپوری کرچکا اور کوئی وقت آنےکامنتظر ہےانہوں نےاپنے رویے میں کوئ تبدیلی نہیں کی "(القرآن)

 

جہاں اس حقیقت کا ادراک  اور اس وعدے کی سچائ پر یقین کامل ہمیں حاصل ہوگیا وہیں سے ایمان کا وہ سفر شروع ہوگا جس کی منزل اپنے رب سے اس حال میں ملاقات ہوگی کہ وہ ہم سے راضی اور ہم اس سے راضی مگر ٹہریے!

کسی بھی شے کو محبوب رکھنے کی چاہت اپنے اندر ایسی قوت رکھتی ہے کہ اس کے کھوجانے یا چھن جانے کا خوف بھی ہمہ وقت انسان کے دل کو بے چین رکھتا ہے مگر یہ میں اپنی آنکھوں سے کیسا منظر دیکھ رہی ہوں جس پر دل غم سے نڈھال ہے اور اس امت کی خاموشی پر ایک ہوک سی اٹھتی ہے ساتھ ہی روح پکار رہی ہے کہ کیا ہم وہی امت ہیں جس کے حق میں راتوں کو اٹھ کر رب کے حضور مغفرت کی دعائیں مانگی گئ تھیں مگر میں کیا دیکھتی ہوں کہ مساجد میں وعظ و نصیحت کے انبار لگاۓ جارہے ہیں مگر وہی مساجد قبلہ اول کی حرمت سے ناواقف اور اس میں کی جانے والی دعائیں امت کے درد سے خالی ہیں۔  ایک جانب حلاوت ایمان کا مظہر وہ قافلہ سالار ہے جو اپنے لہو میں موجود حریت کا پیغام لیے صدا لگا رہا ہے اورایک طرف وہ لوگ جو  فصاحت و بلاغت کا لوہا منوانے میں ہر موضوع پر گفتگو کرنے اور درس و تدریس کے ذریعے بظاہر اپنے علم کے جوہر دکھانے میں بڑی شان سے مصروف عمل نظر آتے ہیں مگر افسوس در افسوس سعادت کی زندگی اور شہادت کی موت کا ایک دوسرے سے تعلق سمجھنے سے احترازبرتنے ہیں قلم میں طاقت کہاں سے لاؤں کہ یہ درد بیان کیا جاسکے کہ المیہ تو یہ ہے کہ

خواہشاتِ  نفس اور دنیا کی رنگینیوں نے آج کے مسلمان کو باطن سے اور اس کی فکر سے ناآشنا کردیا ہےوہ خدا کی بندگی کو بھول کر نفس کی بندگی اختیار کر چلا ہے کہ عشقِ رسول کی اصلی تصویر پیش کرنے والے تو سرزمین انبیاء اور قبلہ اول کی حرمت  پر کٹ مرنے کا ایسا حوصلہ رکھتے ہیں کہ ان کے ایک نعرہ تکبیر کی گونج کفار پر لرزہ طاری کردیتی ہے ۔

جی ہاں کلمہ حق کی تاثیر اور ایمان کی حلاوت فیصلہ کن فتح کے لیے طاغوت کےخلاف مزاحمت کا درس دیتی ہے اور فیصلہ کن فتح کا انحصار محض علم کے جوہر دکھانے پر منحصر نہیں بلکہ اس فتح کا انحصار سراسر عمل پر ہے اس وقت یحییٰ سنوار حفظہ اللہ کی شہادت ، اس سے قبل اسماعیل ہانیہ کی شہادت اور ان گنت فلسطینیوں کے لہو میں موجود حریت کا پیغام ہمیں پکار رہا ہے ، ہم جہاں جس مقام پر بھی کھڑے ہیں وہاں اپنے طور پر حتی الامکان کوششیں سرانجام دینےوالے ہوں بائیکاٹ سے لےکر امت کو بیدار کرنے کا فریضہ ہمارا منتظر ہے یہ شہادتیں یہ جانیں لٹانا ان شجاعت کا پیکر ہستیوں کے لیے تو رب کے حضور سرخروئی کا حق ادا کررہی ہیں مگرساتھ ہی امت کی اس خاموشی پر ایک سوالیہ نشان کی صورت میں  لمحہ فکریہ ہے کہ جس خاموشی کو توڑنے اورمزاحمت میں ہی  زندگی ہے کا شعور ہم سب نے ناصرف اپنے اوپر لازم کرلینا ہے بلکہ اپنی نسلوں میں بھی اس شعور کو منتقل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرنی ہےتاکہ ہم روز قیامت رسول اللہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم اور اللّٰہ تعالیٰ کے حضور شرمندہ نہ ہوں،

جہاں غفلت آپ کو اپنے آغوش میں لیتے ہوۓ اس فریضے سے غافل کرنے کی کوشش کرے وہیں اپنے رب سے دعاؤں کا ہتھیار استعمال کرکے جہاد کےجس بھی درجے پرآپ ہیں ضمیرکی آواز پر جس حد تک بھی آپ لبیک کہہ رہےہیں قلم کی نوک سے گواہی کا جتنا بھی حق ادا کررہے ہیں یا بائکاٹ کے ذریعے اس فرض کی ادائیگی کے لیے کوشاں ہیں استقامت طلب کیجیے دعا مومن کا ہتھیار ہے اورعلم وعمل میں تفریق ان دعاؤں کو تاثیر سے اور قبولیت سے محروم کرسکتی ہے جبکہ عمل مستقل ہو اور جدو جہد جتنی تیز ہو منزل اتنی ہی قریب محسوس ہونے لگتی ہے کیونکہ جو یقین کی راہ پہ چل پڑے انہیں منزلوں نے پناہ دی اللّٰہ تعالیٰ ہم سب کو سعادت کی زندگی اور شہادت کی موت عطا فرمائے۔ اور ہم سے آسان حساب لے آمین

اللھم انصرنا المجاھدین فی فلسطین آمین یا رب العالمین

وآخرو دعوانا ان الحمدلله رب العالمین

 

 

e

شہر شہر کی خبریں

اسلام امن، محبت اور سلامتی کا دین ہے: پروفیسر ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر، ہمدرد شوری کے اجلاس سے خطاب

کراچی( نمائندہ رنگ نو )مسلم ریاست کے لیے جو واضح اسلامی اصول ہیں اُن میں سب سے اہم یہ ہے کہ اُس کے پڑوسی اُس سے محفوظ ہوں، تاہم

... مزید پڑھیے

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

بریانی اور تربوز کھانے سے ایک ہی خاندان کی ہلاکت، اصل وجہ سامنے آگئی


 نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت  کے شہر ممبئی میں میاں، بیوی اور دو کمسن بچیوں کی پراسرار ہلاکت کے واقعے کی اصل وجہ سامنے آگئی،

... مزید پڑھیے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

چاند اور آخری کہانی (بلاک)

ایمان زاہد بھٹی

بہت پہلے اس دنیا میں کہانیاں بکھری پڑی تھیں،  ہر درخت کے نیچے، ہر ندی کے کنارے، ہر بچے کی آنکھوں میں۔۔ لوگ کہانیاں سُنتے، پھر خود کہانی بن

... مزید پڑھیے

پیاری ماں ( بنت اسماعیل)

بنت اسماعیل

ماں۔۔۔جب میں یہ لفظ لکھتی ہوں تو یوں محسوس ہوتا ہے جیسے محبتوں اور قربانیوں کے ایک گھنے جنگل میں قدم رکھ دیا ہو۔ ہر طرف سکون ہی سکون ہوتا

... مزید پڑھیے

یقین کی دہلیز (عریشہ اقبال)

عریشہ اقبال

کہیں ڈر لگتا ہے کہ اللہ دیکھ رہا ہے اور کہیں اطمینان دستک دیتا ہے کہ وہ دیکھ رہا ہے مگر انہیں دو زاویوں میں موجود ایک راز ہے وہ یہ کہ شکر شک کی

... مزید پڑھیے