حرا کا نور باقی ہے

عریشہ اقبال

آسمان پر طلوع ہونے والا سورج گواہی دے رہا تھا اور اس روز پیغامِ محبت عام کرنے والی ان نواجوان لڑکیوں کے چہروں کو بظاہر تو نقاب نےڈھانپا ہوا تھا مگر ان کی آنکھوں

میںموجود حیا کی روشنی اور عزم و استقلال کی ایک الگ سی چمک اس بات کا ثبوت تھی کہ اب بھی جہاں تاریکیوں کے گھٹا ٹوپ اندھیرے اس دنیا میں اپنی پوری قوت کے ساتھ دلوں کو اندھا اور ضمیر کو مردہ کرنے کا کام کرتے نظر آرہے ہیں، وہیں یہ نوجوان لڑکیاں حکم ربی کی حدود کو اپنا فخر سمجھتے ہوئے اور نبی کی سیرت کو اپنا شعار بنا کر اجالوں کی پیامبر کی صورت اپنے ہاتھوں میں ٹمٹماتے ہدایت کے جگنو اور چمکتے ہوئے کردار کو لیے 11 جنوری 2025 کی صبح کے لیے کئی دنوں سے ان تھک محنت کررہی ہوں گی اور یہ محنتیں اس شاندار اور کامیاب انعقاد کا منہ بولتا ثبوت ہیں کہ عزائم کی تکمیل کے لیے حوصلوں کی بلندی اور نگاہ میں مقصد کا واضح ہونا بہت اہم ہے کیونکہ نصب العین تو نام ہی اسی عالم جنوں کا ہے جس جنون کی حدوں کا معاملہ دنیا کی بے ثباتی کا احساس دل میں پیدا کرتا اور سوز قلب کی آگ کو اتنا بھڑکا دیتا ہے کہ صبح و شام سے لے کر زندگی کے ہر لمحے کا جائزہ اسی سوزِ عشق کی روشنی میں لیا جارہا ہوتا ہے پھر چاہے اندھیرے کتنے ہی قابض کیوں نہ ہونے کی کوشش کریں حرا کا نور اپنے چراغوں سے روشنی پھیلانے کی راہ پر گامزن رہتا ہے اور آخر کار اس صبحِ انقلاب کا سورج طلوع ہو کر ہی رہتا ہے

اسی سوزشِ دل میں دھڑکتی ہوئی دھڑکنیں اور عزم و ہمت کی داستان سناتی ہوئی وہ حیا کے نور سے چمکتی ہوئی آنکھیں میں نے 11 جنوری 2025 کے دن اسلامی جمعیت طالبات کراچی کی صورت میں ڈالمیا روڈ پر واقع دی سگنیچر بینکوئٹ میں دیکھی ،جہاں اس وسیع و عریض ہال میں ہر جانب حکم ربی اوڑھے ہوئے وہ طالبات اپنے جیسی کئی قیمتی نوجوانیوں کو باطل کی یلغار اور اس کی چکا چوند سے خبردار کرنے کے لیے موجود مختلف ذمہ داریوں کی ادائیگی میں اپنی بساط سے بڑھ کر اس ذمہ داری کا حق ادا کرنے کی کوشش میں مصروف تھیں جس فریضے کاشعور انہیں قرآن کے نور سے ملا تھا اورسوچنے کی بات تو یہ ہے کہ قرآن کا شعور دینے والا بھی تو کوئی نہ کوئی ذریعہ  ہوگا ناں ؟؟

کیا تھا وہ ذریعہ اور وہ بھی اس دور دجل میں جہاں ہمارے تعلیمی اداروں میں ہرجانب طاغوتی نظام اپنی جڑیں مضبوط کرنے کی بھرپورکوشش کررہا ہے جہاں ہر نئی صبح ایک میوزیکل نائٹ یا پھر کسی مشہور و معروف سیلبرٹی کو بطور کرش اپنے اسی تعلیمی اداروں میں دوستوں کے درمیان موضوع گفتگو بنایا جارہا ہوتا ہے یا پھر کسی سیر و تفریح کے نام پر اسلام کے حرام کردہ اور تو اور انسان و حیوان میں تفریق ختم کردینے والی سرگرمیوں کا انعقاد ہورہا ہوتا ہے ۔ جی ہاں یہی المیہ ہے کہ اسی شہر کراچی اور اس میں موجود تعلیمی اداروں کا جو کہ اپنے آپ کو اور دوسروں کو  آزاد خیالی کے نام پر دھوکا دیتے ہیں، ساتھ ہی نسل نو کو حقیقی شعور سے دور کرنے میں اپنا مکمل کردار ادا کرتے نظر آتے ہیں مگر کاملیت کے اصل تصور کو فراموش کر دینے یعنی عبدیت کے تقاضوں کو سامنے رکھنے سے جی چراتے ہیں مگر زرا  ٹھہریے ۔

یہیں کہیں انہیں تاریک راہوں میں قندیل رہبانی کو لیےیہی اسلامی جمعیت طالبات ہر محاذ پر کھڑی نظر آتی ہے۔ ساتھ ہی انسان کو انسانیت پھر انسانیت سے لے کر خود شناسی کے مقام تک پہنچاتی ہے اور خودشناسی کے بعد ایمان کی لذت سے سرشار کرتی ہوئی شخصیت کی تعمیر ،صلاحیتوں کی تشخیص اور فکری تربیت کے مراحل سے گزار کر اسے خدا شناسی تک لے جاتی ہے ،بالکل جمعیت ہر آن اپنی چھتری تلے اس راہ حق کے قافلے کو تیار کرتی ہے جو آئندہ مستقبل میں صبحِ انقلاب کی امید بن کر ابھریں گے یہی نوجوانیاں اس طاغوتی قوتوں کے بتوں کو توڑیں گی اور اپنے جیسی کئی ضائع ہوتی ہوئی نوجوانیوں کو ان کے مقصد حیات سے وابستہ کرکے ان کو اپنی ملت کے لیے اپنے دین کے لیے نافع بنائیں گی ان شا ء اللہ ۔۔۔

بالآخر اس خوبصورت دن کا اختتام تو ہوگیا مگر ساتھ ہی اس  پیغامِ وفا کا حق سمجھا گیا کہ اسلام ہمیں اپنی خواہشات کو پورا کرنے کی راہ میں حائل رکاوٹ نہیں ہے بلکہ وہ تو ہمیں اپنی ذات کو بہترین ساخت پر پیدا ہونے یعنی احسن التقویم کے حق کو سمجھانا چاہتا ہے وہ تو یہ کہتا ہے کہ

اپنی صلاحیتوں کو

اپنی توانائیوں کو

اپنے خوابوں کو

اور اپنے حوصلوں کو

بلندی کی جانب لے جاؤ تاکہ تم بلند ترین مقام کو پہنچو

یہ اسٹوڈنٹس فی میل ایکسپو بھی اسی بلندی کے سفر کی جانب جاتی ہوئ ایک کڑی تھی جہاں ہر مثبت تفریح اور بڑی خوبصورت گیدرنگ کے ساتھ آپ اور میں اپنی ہر صلاحیت کی نمائش حلال طریقے اور پھلدار درخت کے سائے میں کرسکتے ہیں ساتھ ہی آپ کو بتاتی چلوں کہ اگر  آپ کو تیار ہونا اور میک اپ کرنا پسند ہو تو اس ایونٹ میں اسکن کئیر کارنر بھی موجود تھا

آپ کو کتابوں سے شغف ہو

یا پھر قلم کے جوہر دکھانے کا شوق ہو تو یہاں علم و ادب کارنر کے ساتھ بک اسٹال اور خوبصورت سی اقبالیات پر ترتیب دی جانے والی وال تھی اور ہاں اگر آپ اپنے تعلیمی مسائل میں گھرے ہیں اور خود کو پڑھائی یا ذاتی زندگی سے متعلق مسائل میں گھرا ہوا محسوس کرتے ہیں تو یہاں مینٹل ہیلتھ کارنر اور کیرئیر کاؤنسلنگ کا بھی اہتمام تھا، جہاں آپ کو کوئی بے پردگی کا سامنا  یا نامحرم سے بات چیت کرنے کا گناہ سمیٹنا پڑتا کیونکہ یہاں اپنی فیلڈ میں ایکسپرٹ خواتین سائیکالوجسٹ اور کاؤنسلرز موجود تھیں جی ہاں اسی فی میل ایکسپو میں اسی وسیع و عریض ہال کے بیچ میں میں کھڑی یہ سب اپنی آنکھوں سے دیکھ رہی تھی اور جذبہ شکر سے میرا دل سرشار تھا کہ اسلامی جمعیت طالبات کراچی کے نام سے موسوم لڑکیاں یقیناً وہ گوہر نایاب کی حیثیت رکھتی ہیں جو خود تو اپنی زندگیوں میں اجالے بکھیر رہی ہیں مگر ساتھ ہی اقامت دین کا فریضہ انجام دیتی اپنی ہی طرح کی طالبات کو عام سے خاص کرنے کی فکر میں کھپا رہی ہیں کیونکہ انہیں مطلوب دنیا نہیں مطلوب آخرت ہے ۔

محبت لوگوں سے تو ہے درد دل میں تو ہے مگر نصب العین کی خاطر ہے

دعا ہے کہ یہ قافلہ سالار بن کر یوں ہی روشنائیاں بکھیرتی رہے آمین یا رب العالمین

شہر شہر کی خبریں

اسلام امن، محبت اور سلامتی کا دین ہے: پروفیسر ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر، ہمدرد شوری کے اجلاس سے خطاب

کراچی( نمائندہ رنگ نو )مسلم ریاست کے لیے جو واضح اسلامی اصول ہیں اُن میں سب سے اہم یہ ہے کہ اُس کے پڑوسی اُس سے محفوظ ہوں، تاہم

... مزید پڑھیے

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

بریانی اور تربوز کھانے سے ایک ہی خاندان کی ہلاکت، اصل وجہ سامنے آگئی


 نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت  کے شہر ممبئی میں میاں، بیوی اور دو کمسن بچیوں کی پراسرار ہلاکت کے واقعے کی اصل وجہ سامنے آگئی،

... مزید پڑھیے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

چاند اور آخری کہانی (بلاک)

ایمان زاہد بھٹی

بہت پہلے اس دنیا میں کہانیاں بکھری پڑی تھیں،  ہر درخت کے نیچے، ہر ندی کے کنارے، ہر بچے کی آنکھوں میں۔۔ لوگ کہانیاں سُنتے، پھر خود کہانی بن

... مزید پڑھیے

پیاری ماں ( بنت اسماعیل)

بنت اسماعیل

ماں۔۔۔جب میں یہ لفظ لکھتی ہوں تو یوں محسوس ہوتا ہے جیسے محبتوں اور قربانیوں کے ایک گھنے جنگل میں قدم رکھ دیا ہو۔ ہر طرف سکون ہی سکون ہوتا

... مزید پڑھیے

یقین کی دہلیز (عریشہ اقبال)

عریشہ اقبال

کہیں ڈر لگتا ہے کہ اللہ دیکھ رہا ہے اور کہیں اطمینان دستک دیتا ہے کہ وہ دیکھ رہا ہے مگر انہیں دو زاویوں میں موجود ایک راز ہے وہ یہ کہ شکر شک کی

... مزید پڑھیے