عرفہ کا دن اور حرفِ آرزو

 عریشہ اقبال

 منتظر نگاہیں،شدت جذبات سےدھڑکتےدل اورویران ہوتی روح میں موجود خلا کوپرکرنےوالےآنسوؤں کی جھڑیاں جوپلکوں کے کنارے سے اس طرح

پھوٹتی ہیں جیسے اسماعیل کی ایڑیاں رگڑنے سےآب زم زم کا چشمہ پھوٹ نکلا تھا ۔ عرفہ کا دن قریب ہے اور اس دن کی ہر ایک ساعت آپ کو اپنے رب سے قریب ہونے کا بہترین موقع دے رہی ہے

ساتھ ہی آلودگیوں سے آپ کےوجود کو پاک کرکےآپ کی زندگی کو پاکیزگی اورشفافیت کےنورسےمنورکرنےکاسامان کررہی ہے

زرا سوچئیے ! حج کے لیےرخت سفر باندھنے والوں کی فہرست میں اگر آپ کا نام بھی شامل ہوجاۓ تو آپ کے باطن کی کیفیت کیا ہوگی ؟

طوافِ کعبہ کے لیے آپ کا دل نہ مچلے گا ؟

زیارتِ مدینہ اورروضہ رسول کےدیدار کےلیےآپ خود پرقابو رکھ سکیں گے ؟

مگر یہی ساری کیفیات ایام ذی الحجہ آپ کو بطور ہدیہ پیش کرنےآۓ ہیں تاکہ قرب کی تلاش نا صرف حاجیوں کے مقدر کو جگمگادے بلکہ آپ بھی قابلِ رشک بن جائیں

کیونکہ اہمیت اور اصل حاصل تو تقوی ہے

کعبے کی حدودمیں چکر لگانا ہو

یا پھر رب کےحضورسجدہ ریز  ہوکراپنےمکان کی چھت کےنیچےقبلہ رخ ہونا ہو

دونوں اعمال رب کی خوشنودی کے لیے ہی تو ہیں مگرفرق صرف سمجھنےکاہےکہ منزل سے عشق کتنا اور کس حد تک سر چڑھ کر بولتا ہے 

 میں سوچتی ہوں وہ بھی توایک ماں کا دل تھا جو اپنے لخت جگرکو پیاس سے تڑپتا دیکھ کر ایک لمحے کے لیے دھڑکنا بھول گیا ہوگا مگر کونسی چیز تھی جس نے اس دل کو لمحے بھر کی غفلت سے روک دیا تھا ، وہ کونسا احساس تھا جس نے اس شدت جذبات سے دھڑکنے والے دل کو مضبوطی فراہم کی تھی کچھ آگے قدم بڑھایا تو میرے دل پر دستک ہوئی اور اس دستک نےیہ رازسمجھایا کہ آخر تپتے صحرا کے درمیان مدت کے شمار کا علم نہ ہوتے ہوۓ بھی اپنی قرہ العین ( آنکھوں کی ٹھنڈک) اور اپنے جانشین،محبوب  اولاد ، بیٹے اسماعیل علیہ السلام کو چند کھجوریں اور پانی حوالے کرکے اسی صحرا میں چھوڑ آۓ یہ پہلا امتحان تو نہ تھا جس میں وہ باپ اور وہ شوہر سرخرو ہوا تھا بلکہ اس سے پہلے لیےجانےوالے امتحانات میں بھی وہ اپنے ایمان کو یقین کی ڈور سے مضبوط کرتا چلا آیا تھا ۔ انسانی فطرت پر پیدا وہ بھی کیا گیا تھا اوردل ودماغ اس کے پاس بھی تھےمگر ان ساری چیزوں کے ساتھ ابراہیم علیہ السلام کے پاس وہ سمت بھی تھی جس سمت کو اختیار کرکے انہیں منزل مقصود کو پالینا تھا یہی حرفِ آرزو تھا اور یہی تمناۓ دل تھی کہ قربان سب ہوجاۓ مگر قرب رب کا مل جاۓ کیونکہ اگر میرا رب مجھے مل گیا وہ میرا ہوگیا تو سب نہ ہوتے ہوۓ بھی سب میرا ہوجاۓ گا یہی وجہ تھی کہ ان کا اور بی بی ہاجرہ کا دل ان کے رب کے لیے دھڑکنا نہ بھولا  اور روح اس کے نور سے خالی نہ ہوسکی ، آج ان بہترین ایام میں ہم اور آپ موجود ہیں وقت حضرت ابراہیم علیہ السلام کے پاس بھی تھا اور وقت میرے اور آپ کے پاس بھی ہے مگر کیا ہے جو ان کے پاس موجود تھا اور ہم آپ اس سے خالی ہیں ؟

یقین کی مضبوط ڈور

توکل کا سہارا

اور خاموشیوں میں موجودسرگوشیاں جوصرف رب کےساتھ ہو

شکوے اور شکایات سے لڑتا بھڑتا ہوا دل جو اس جنگ کو قلب سلیم کے حصول کے لیے کھپا دیتا ہے

رب کی رضا پر راضی رہنے والا اس عظیم ماں کا قلب  اور نور سے روشن روح جو پاکیزگی کی زندہ مثال ہے

جس نے اپنے صبر و استقلال سے انسانی نسلوں کو سنوارنے کا ایک بہت گہرا راز اپنے عمل سے سمجھایا

آدابِ فرزندی سکھائے ہی تب جاتے ہیں جب سیکھنے کی خواہش کا چراغ دل میں روشن ہو اور کوشش کے ساتھ جدو جہد کا وہ حوصلہ شمعیں جلا کر ہدایت کی مشکل راہوں کو آسان کرتا ہے پھر نتیجے میں قبولیت کا دروازہ کھلتا ہے نگاہوں کا انتظار ختم ہوتا ہے

آنکھیں شکرگزاری سے اشکبار ہوجاتی ہیں،سیاہیوں کواشک ندامت سےمٹایا جاتا ہےاورپھرزبان کے ساتھ قلب و روح اقرار کرتے ہیں

 لبیک اللھم لبیک

لا الہ الااللہ وحدہ لا شریک

اللّٰہ اکبر اللّٰہ اکبر اللّٰہ اکبر لا الہ الااللہ واللہ اکبر اللّٰہ اکبر وللہ الحمد ❤️

اللّٰہ اکبر کبیرا والحمد اللہ کثیرا وسبحان اللّٰہ بکرہ واصیلا

مانگنے کے دن ہیں، مانگ لیجیے

اپنے رب سے اس کی رحمت اور محبت کا سوال کر ڈالئیے کیا معلوم آپ کی نگاہوں کا انتظار بھی ختم ہونے والا ہو

اور آپ بھی اپنا سب دے کر صرف رب کو چاہنے کا وعدہ نبھانے کا سچا عہد کر بیٹھیں

کیا پتہ آئندہ سال حاجیوں کی فہرست میں آپ کا نام بھی شامل کردیا جاۓ اس حال میں کہ آپ کا دل طوافِ کعبہ میں مصروف ہو

اور پھر معجزے آپ کی تقدیر کے نوشتے میں لکھ دئیے جائیں

اللّٰہ تعالیٰ ہم سب کو اپنی محبت سے سرشار کردے ۔آمین یا رب العالمین

شہر شہر کی خبریں

اسلام امن، محبت اور سلامتی کا دین ہے: پروفیسر ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر، ہمدرد شوری کے اجلاس سے خطاب

کراچی( نمائندہ رنگ نو )مسلم ریاست کے لیے جو واضح اسلامی اصول ہیں اُن میں سب سے اہم یہ ہے کہ اُس کے پڑوسی اُس سے محفوظ ہوں، تاہم

... مزید پڑھیے

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

بریانی اور تربوز کھانے سے ایک ہی خاندان کی ہلاکت، اصل وجہ سامنے آگئی


 نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت  کے شہر ممبئی میں میاں، بیوی اور دو کمسن بچیوں کی پراسرار ہلاکت کے واقعے کی اصل وجہ سامنے آگئی،

... مزید پڑھیے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

چاند اور آخری کہانی (بلاک)

ایمان زاہد بھٹی

بہت پہلے اس دنیا میں کہانیاں بکھری پڑی تھیں،  ہر درخت کے نیچے، ہر ندی کے کنارے، ہر بچے کی آنکھوں میں۔۔ لوگ کہانیاں سُنتے، پھر خود کہانی بن

... مزید پڑھیے

پیاری ماں ( بنت اسماعیل)

بنت اسماعیل

ماں۔۔۔جب میں یہ لفظ لکھتی ہوں تو یوں محسوس ہوتا ہے جیسے محبتوں اور قربانیوں کے ایک گھنے جنگل میں قدم رکھ دیا ہو۔ ہر طرف سکون ہی سکون ہوتا

... مزید پڑھیے

یقین کی دہلیز (عریشہ اقبال)

عریشہ اقبال

کہیں ڈر لگتا ہے کہ اللہ دیکھ رہا ہے اور کہیں اطمینان دستک دیتا ہے کہ وہ دیکھ رہا ہے مگر انہیں دو زاویوں میں موجود ایک راز ہے وہ یہ کہ شکر شک کی

... مزید پڑھیے