استقبال رمضان

عریشہ اقبال

گھڑی کی ٹک ٹک سے لے کر موسم کی بدلتی ہوا اور ٹہنی پر کھلتا ہر ایک پھول اُس وقت اپنا محسوس

ہونے لگتا ہے جب دل پر لکھا خط ڈاک کو پہنچا دیا جائے اور انتظار استقبال میں تبدیل ہو جائے۔ یہی کیفیت ہوتی ہے جب ماہِ رمضان رب کی رحمت کا پیغام بن کر ہمارے درمیان مہمان کے طور پر آتا ہے لیکن مہمان کی میزبانی میں اگر کوئی کمی رہ جائےاور وہ بھی دانستہ طور پر، تو یہ اخلاق اور معاشرے کی نگاہ میں نامناسب ہے مگر ذرا سوچیے، اسی معاشرے اور اخلاقیات کے جہان میں پیدا کرنے والا ہمارا رب اپنا خاص نمائندہ ہماری طرف بھیجے اور ہم اس کی موجودگی سے لاعلمی اور عدم دلچسپی ظاہر کر رہے ہوں تو کیا وہ بابِ رحمت ہمارے لیے کھولا جائے گا جس کی امید ہم اپنے رب سے ہمیشہ رکھتے ہیں؟

رمضان کی آمد محض ایک قمری کیلنڈر میں ایک ماہ تبدیل ہو جانے کی حیثیت سے کہیں بڑھ کر ہے، کیونکہ یہ مہینہ ہماری زندگی میں کھویا ہوا پا لینے اور مانگنے کے ساتھ اپنانے کا موقع لاتا ہے۔ ہر خواہش یوں ہی پیدا نہیں ہو جاتی اور نہ ہی یوں ہی اس کی تکمیل ہو جاتی ہے، بلکہ خواہش کا مطلوب اس میں موجود شدت ہوتی ہے اور اس کی تکمیل کا انحصار اس کے اندر پائی جانے والی سچائی پر ہوتا ہے۔ جب میں کسی سے محبت کا دعویٰ کروں اور اس سے دوری اختیار کر لوں، وہ مجھ سے توجہ چاہے تو میں اسے جواب نہ دوں، وہ مجھے اپنی پسند ناپسند بتانا چاہے اور میں حاضر نہ ہوں، اور جب وہ مجھ سے اپنے غم اور خوشیاں بانٹنا چاہے اور میں اسے سننے کے لیے موجود ہی نہ ہوں، تو کیا وہ میرے کیے گئے دعوے پر یقین کر سکے گا؟

جواب بالکل حتمی اور فیصلہ کن ہے کہ نہیں، وہ میرا اعتبار نہیں کرے گا اور ہم سے ناراض ہو جائے گا۔ یہاں ٹھہر کر مجھے اور آپ کو ایک لمحے کے لیے سوچنے کی ضرورت ہے کہ ہم اپنی زندگی کے کس کنارے پر کھڑے ہیں اور گزشتہ رمضان ہم نے اس کی موجودگی کا حق کس حد تک ادا کیا۔ ہم رول سموسوں سے لے کر ہر ایک نیا پکوان دسترخوان پر سجانے کو رمضان کا حق ادا کرنا کہہ دیں گے۔ ہم واٹس ایپ اور سوشل میڈیا گروپس، اسٹوریز پر معافی نامے پوسٹ کر دیں گے، جبکہ دل کتنے ہی میلے اور کدورت سے کیوں نہ بھرے ہوں۔ ہم تراویح کے قیام میں کسی طوطے کی طرح الفاظ کو دہراتے جائیں گے، بے شک ان آیات کا ہمارے دلوں کو مسخر کرنا ممکن نہ ہو سکے، جبکہ اس میں موجود تاثیر نے نہ جانے صحابۂ کرام کی زندگی میں کون کون سے بڑے انقلاب پیدا کر دیے اور ان کی زندگی کا پہیہ گھما کر رکھ دیا۔

ہم اپنے رشتے داروں اور قرابت داروں کے گھر کھجور کے پیکٹ اور رمضان باسکٹ بھجوا دیں گےمگر سارا سال ان کے لیے ہر چھوٹی بات پر اپنے دل کے شیشے کو نفرت کی گرد سے آلودہ کرتے رہیں گے۔

لیجیے جناب! میں نے تو تیر برسانا شروع کر دیے، مگر کیا کیا جائے کہ مرض لاعلاج ہو جائے تو ماہرِ امراض بھی کچھ نہیں کر سکتا۔ یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو عقل کے ساتھ آزادیِ عمل سے بھی نوازا ہے، ورنہ ہم مسلمان اس بات کا بھی موردِ الزام اللہ ہی کو ٹھہراتے کہ وہی توفیق نہیں دیتا، وہ چاہے تو کیا نہیں ہو سکتا۔ بالکل یہ بات بجا ہے کہ وہ چاہے تو کیا ممکن نہیں، مگر انسان کی ہدایت اس کی اپنی طلب پر منحصر ہے، اور اسی طلب پر رب کی رحمت متوجہ ہوتی ہے۔

ہم اگر کسی کو اپنی طرف متوجہ کرنا چاہتے ہیں تو کیا کچھ نہیں کرتے، ایڑی چوٹی کا زور لگا دیتے ہیں کہ کسی طرح نگاہِ التفات ہم پر بھی ہو جائے۔ مگر یہ کیسا ایمان اور محبت ہے کہ خدا کے بجائے ہر ایک کے لیے پجاری بننے کو تیار ہے؟

رمضان المبارک کی بابرکت ساعتیں قریب آ لگی ہیں اور رضائے الہیٰ کا پروانہ لے کر اللہ کا پیغام رساں ہمارے دل کے دروازے پر دستک دے رہا ہے کہ دروازہ کھولو اے بندے! میں تمہارے لیے خوشخبری لایا ہوں؛ مغفرت اور نجات کی خوشخبری، دل کی زمین کو آباد کرنے اور روح کو سیراب کرنے کی خوشخبری۔ تم اس ماہ کو یوں ہی ظاہری لبادہ اوڑھ لینے میں ضائع نہ کرنا، بلکہ باطن کی تبدیلی کی جانب رجوع کرنا۔ التجاؤں کے ساتھ رب کے روبرو بیٹھ کر اسے ایسا منا لینا کہ وہ تم پر مہربان ہو کر تمہاری آئندہ زندگی کو اپنی رضا کے مطابق ڈھال دے، تمہارے کردار اور اعمال کو سیاہی سے پاک کر کے اپنا قرب تمہیں عطا کر دے، تاکہ تم اس کی یاد میں موجود سکون کی تلاش پا سکو، تاکہ تم اپنی بگڑی ہوئی بنا سکو اور ہر الجھن کو سلجھا سکو۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں رمضان کا حق ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے، اور یہ رمضان ہمارے لیے مغفرت اور رحمت کا دروازہ کھول دے، اور وہ دروازہ کبھی بند نہ ہو۔ آمین یا رب العالمین .

شہر شہر کی خبریں

اسلام امن، محبت اور سلامتی کا دین ہے: پروفیسر ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر، ہمدرد شوری کے اجلاس سے خطاب

کراچی( نمائندہ رنگ نو )مسلم ریاست کے لیے جو واضح اسلامی اصول ہیں اُن میں سب سے اہم یہ ہے کہ اُس کے پڑوسی اُس سے محفوظ ہوں، تاہم

... مزید پڑھیے

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

بریانی اور تربوز کھانے سے ایک ہی خاندان کی ہلاکت، اصل وجہ سامنے آگئی


 نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت  کے شہر ممبئی میں میاں، بیوی اور دو کمسن بچیوں کی پراسرار ہلاکت کے واقعے کی اصل وجہ سامنے آگئی،

... مزید پڑھیے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

چاند اور آخری کہانی (بلاک)

ایمان زاہد بھٹی

بہت پہلے اس دنیا میں کہانیاں بکھری پڑی تھیں،  ہر درخت کے نیچے، ہر ندی کے کنارے، ہر بچے کی آنکھوں میں۔۔ لوگ کہانیاں سُنتے، پھر خود کہانی بن

... مزید پڑھیے

پیاری ماں ( بنت اسماعیل)

بنت اسماعیل

ماں۔۔۔جب میں یہ لفظ لکھتی ہوں تو یوں محسوس ہوتا ہے جیسے محبتوں اور قربانیوں کے ایک گھنے جنگل میں قدم رکھ دیا ہو۔ ہر طرف سکون ہی سکون ہوتا

... مزید پڑھیے

یقین کی دہلیز (عریشہ اقبال)

عریشہ اقبال

کہیں ڈر لگتا ہے کہ اللہ دیکھ رہا ہے اور کہیں اطمینان دستک دیتا ہے کہ وہ دیکھ رہا ہے مگر انہیں دو زاویوں میں موجود ایک راز ہے وہ یہ کہ شکر شک کی

... مزید پڑھیے