اسکرین کے آئینے میں

  عریشہ اقبال

خیال سے حقیقت تک کا سفر ہر انسان کرتا ہےمگر فرق صرف اس بات کا ہے کہ معیار اور زاویۂ نگاہ ہر ایک کا مختلف ہے۔ہر ذی روح سانس تو لے رہا ہے

مگر اس میں زندگی کی روح موجود ہے یا نہیں — یہ فیصلہ کرنا اسی وقت ممکن ہے جب ہر خیال کی سمت اور ہر حقیقت کا تصور اپنی اصل کی طرف متوجہ ہو۔

 

قرآن کا موضوع انسان ہے اور فطرت، اللہ کا بنایا ہوا نظام۔ اس نظام میں گردش کرتے ہوئے ایام اور لیل و نہار، افق پر چمکتا سورج، اور سیاہی میں ڈھلتی رات ہر ایک چیز ایک زبردست کاریگر کا پتا دیتی ہے۔ اور یہ دنیا اس عظیم کاریگر کی طرف سمٹتی جا رہی ہے۔ آثارِ کائنات میں تو یہ نشانیاں ہر صاحبِ ظاہر کی آنکھ دیکھ رہی ہےمگر سوال تو اس باطن کے وجود کا ہے جو بصیرت، علم اور حکمت سے آباد ہوتا ہے  اور سوشل میڈیا کی تیز روشنی نے اسے کہیں بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

 

ہم سمجھتے ہیں کہ اس پرسنل ڈیوائس کا ہر وقت ہمارے لیے دستیاب ہونا بہت عام سی بات ہے، مگر ذرا سوچیے:۔

یہ ڈیوائس ایک کلک پر دنیا جہان میں موجود دروازوں تک آپ کی رسائی کیوں ممکن کر رہا ہے؟

یہ کیمرے کی آنکھ ہر ایک وجود کے ساتھ اپنا رشتہ کیوں مضبوط کر رہی ہے؟اور یہ سوشل میڈیا پر متعارف ہونے والی نت نئی کنٹنٹ کی شکلیں آخر کیوں ایک خاص رفتار سے بڑھتی چلی جا رہی ہیں؟

المیہ یہ ہے کہ زندگی میں سے بندگی کا تصور نکال دیا جائے تو پیچھے صرف غلامی رہ جاتی ہے۔

 

جی ہاں جناب! یہ اسکرین کی چکاچوند اگر آپ کے اور میرے باطن کا سودا کر دے، تو ہمارے حصے میں اللہ کی بندگی نہیں، نفس کی غلامی آئے گی اور ہماری نسلیں ان بیڑیوں میں خود کو جکڑا ہوا پائیں گی۔

 

مغرب میں ایک مشہور فقرہ کہا جاتا ہے

 

"There is no free lunch."

 

یعنی یہ بات تو اپنی جگہ طے ہے کہ بلا معاوضہ کچھ نہیں ہوتا۔ یقیناً ہر ایک چیز کی اپنی قیمت ہوتی ہے۔ یہ موبائل پر چلنے والی انگلیاں بظاہر تو ہمیں اپنی دسترس میں محسوس ہوتی ہیں مگر یہی الگورتھم کا کھیل ہماری نسلوں کی شخصیت کو مسخ اور ان کی ذہانت کے ساتھ تخلیقی صلاحیتوں کو ایسے کھا رہا ہے گویا وہ دیمک ہو۔

 

ماں کی گود پہلی درس گاہ ہوا کرتی تھی۔اب نومولود کا پہلا تعارف جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے وجود میں آنے والی اور ڈرامائی زندگی کے زیرِ اثر ماں سے ہوتا نظر آتا ہے۔

 

میں حیران ہوں کہ آخر ہم کس آتش فشاں کے دہانے پر کھڑے ہیں؟ اور والدین اس ایک پرسنل ڈیوائس کو جدت پسندی اور وقت کی ضرورت کا نام دے کر اس کے نقصانات سے آنکھیں بند کیے ہوئے ہیں۔ افسوسناک بات تو یہ ہے کہ ٹرینڈز کی آنکھ مچولی نے انہیں اس اولاد کے مستقبل، اس کی آخرت، حتیٰ کہ اس کی شخصیت اور کردار سازی پر توجہ دینے سے قاصر کر دیا ہے۔

 

اس وقت امت کو جدت پسندی کے ہمراہ ایک دعوتی اسپرٹ کی اشد ضرورت ہے — وہ توانائی جو ان کے جذبات کو محتاج ہونا نہیں، بلکہ آزاد رہنا سکھائے۔ اور یہ جذبات اور عقل کا امتزاج  اسی وقت ممکن ہے جب ہم سنجیدگی سے اپنی ترجیحات پر نظرِ ثانی کریں، اور فکرِ آخرت کو اپنا کر مذہب کا نہیں، دین کا تصور قائم کریں تاکہ وہ ہماری نسلوں میں خیر کا سرچشمہ بن کر ابھرے۔

 

اللہ تعالیٰ ہماری نسلوں کو دنیا و آخرت میں ایک روشن مینار ثابت کرے۔ آمین یا رب العالمین

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے