
مسرت جیبں
تم آبگینہ ہو زرا زرا سی ٹھوکرسے ہوجاؤ کرچی کرچی،خود کو سنبھال سنبھال رکھنا آبگینہ ہو تم ۔۔ بچا بچارکھنا ہےتجھے۔تم عورت ہو تم۔ مستورہو انمول
،و تم۔ خزانوں کوسربازار نہیں سجایا جاتا۔ چھپارکھنا ہےراہزنوں سے۔تم عورت ہوتم مستورہو۔ تم حیا ہو۔حسن کی اداہو،پاکیزہ رداہو۔ردا کو پاکیزگی مطلوب ہے۔ تم عورت ہو۔ تم مستور ہو ۔تم عفت پو ۔خوبصورت دعا ہو ۔ تم عورت ہو تم مستور ہو۔ تم صدف ہو سیپ میں بند یاقوت مرجان۔ تم نازک کونپل ہو۔ چھو جانے سےمسل جاؤ تم۔ تم صنف نازک ہو ،تم عورت ہو تم، مستور ہو۔ گوہر نایاب ہو مقدس ہو، تم مقدس ماں ہو ، تقاضاء تقدس ہو، تم عورت ہو تم مستور ہو۔
تم حیا ہو۔ جنت کی ہوا ہو محبت کی ادا ہو تم وفا ہو۔ قرآن نے تجھےلباس چنا اورلباس کو داغ دار ہونے سے،غلیظ نگاہوں سےمستور رکھنا۔ تم عورت ہو ،تم مستور ہو تم وقار ہو ، شہکارہو۔ تم ہی زمانے کی بہار ہو ،تم عورت ہو، تم مستور ہو ۔ تیری آزادی مستور ہونے میں ہے ،تیری عزت ،تیری عفت ،تیری عظمت،مستور رہنے میں ہے ۔تم کیوں مجبور ہوئی کیسے تم چور چور ہوئی۔ چوکوں میں اشتہار بنی آزادی کے نام پر۔کچلا گیا تیرا وقار آزادی کےنام پر۔ تیری عفت ،تیری عزت تار تار ہوئی آزادی کے نام پر۔۔۔ تیری منڈی لگی ،آزادی کے نام پر۔ تم عورت ہو ،تم مستور ہو ملا ام انبیاء کا اعزازپیدائش دخترپہ بشارت ارم بہن کوردا تو بیوی کو صبا۔ تم عورت ہو تم مستور ہو اسلام کی ایمان کی پناہ میں مستور رہو، تم پاکستان کی پاکستانیت ہو پاک سر زمین کی پاک عورت ہو،تم مستور ہو تم عورت ہو۔یاد رہے تم آبگینہ ہو اسلام کے جھومر کا روشن نگینہ ہو تم مستور ہو تم عورت ہو۔




































