
مسرت جبیں
کون بدلے گا تقدیر "پاکستان کی" دنیا کی لذتوں سےسرشارلوگ کی سوچ ہمیشہ سطحی ہی رہی ہے۔ان کی نظر میں کامیابی اورناکامی کا معیاربرسر اقتدارآنا
اورنہ آنا ہے۔
اسلامی ریاست میں نظام اسلام کےنفاذ کی سعی وجہد میں نکل کھڑا ہونا ہی کامیابی ہے۔اس راہ کےکانٹوں کی پرواہ کئے بنا ابلہ پا سوئے منزل سفر کو جاری رکھنااورہمت جوان رکھنا ستاروں پہ کمند ڈالنےتک حوصلوں کو بلند رکھنا ۔ بار بار سیاسی میدان میں مختصر کامیابی ۔ محدود وسائل ، قابل قدر پذیرائی ملے نہ ملے مگر اپنے مقاصد ،عزائم عظیم تر،اپنے کرداروعمل کے روشن چراغ جلائے رکھے،سیاست کیا ہے اور حق سیاست کن خطوط پر استوارکیا جاتا،سیاست کا درس ان بے داغ بیدار مغزمخلص بے لوث
بے غرض، صادق و امین ، سیاستدانوں سےسیکھو جواپنی ذات سے بالاتر ہو کر اپنی اقربا پروری کے حریص نہیں ہوتےجن کو منصب کی غرض نہیں۔ ان کی شبانہ سعی شہرت کی محتاج نہیں ۔ان کی تڑپ تم دنیا دارلوگ کیاجانو۔یہ اپنی جان مال ہی نہیں اپنے جگر گوشے کے شہید جواں لاشے شکرکا کلمہ پڑھتےہوئے مسکرا کر دفن کرتے ہیں۔
پتہ ہے کیوں ؟ان کی تڑپ ان کا مقصد ان کی چاہ ،ان کی منزل صرف ایک ہے ۔اللّٰہ کی زمین پہ اللّٰہ کاقانون ،اللّٰہ کے بندوں پہ اللّٰہ کی حاکمیت آور بس اورسن رکھیں اقتدار کی ہوس ،منصب کی بھوک رکھنے والے،شہرتِ کے پجاری تم اقتدار کے ایوانوں میں آ کربھی ناکام ہو نامراد ہوتہی دامنِ ہو۔الحمدللہ ثم الحمدللہ یہی کامیاب ہیں آج بھی کل بھی ۔
ان شاءاللہ کہ یہی تواس عظیم مقصد حیات کے مسافر ہیں جو تخلیق آدم کا منشاء ہے ۔یہی تو حق بندگی ہے۔یہی خلیفۃالارض کی منزل ہے۔منزل ملے نہ ملے ۔ قدم تو اس منزل کی طرف آٹھ چکے۔ تیرے سامنے آسماں اوربھی ہیں ۔
نہیں تیرا نشیمن قصر سلطانی کے گنبد پر
تو شاہیں ہے بسیرا کر پہاڑوں کی چٹانوں میں
یہی وقت امتحان ہے ،کون کس کے ساتھ ہے۔راستے دو ہی ہیں ؟رحمن کا رستہ یا پھرشیطان کا ۔فیصلہ آپ کے ہاتھ میں آج کس کے ساتھ ۔؟اور بھر کل کس کے ساتھ ؟
سوچنا ضرور ؟
آزمائے ہوئے کو آزمانا کہاں کی عقلمندی ؟مومن ایک سوراخ سے دو بار نہیں ڈسا جاتا ؟سب کوآزماچکے اب کی ان کو موقع دو جو ہر مشکل گھڑی میں ہر مصیبت میں ،جب کوئی بےغرض پرسان حال نہیں ہوتا تو وہ ہوتے ہیں ، جواپنے لیے نہیں تمہارے لیے اللّٰہ کے بندوں کے لیے ۔اللّٰہ کے دین کی سربلندی کے لئے جو وطن عزیز کی بقاء کے لئےحرمت کے لیے تڑپتےہیں۔
آؤایک اللّٰہ کےماننے والے ایک رسول پیارے حبیب صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی محبت کا دم بھرنے والے،ایک کتاب پرایمان رکھنےوالے ایک پرچم تلے ایک ہوجائیں ۔
چلو اٹھو چلو۔ قدم بڑھاؤ منزل منتظر ہے ۔۔ وہ دیکھو ۔؟۔۔۔۔۔؟



































