صراط مبین

مسرت جبیں / لاہور

سورۃ الکہف (سورۃ نمبر 18،آیت 110)

قُلۡ اِنَّمَاۤ  اَنَا بَشَرٌ  مِّثۡلُکُمۡ  یُوۡحٰۤی  اِلَیَّ اَنَّمَاۤ  اِلٰـہُکُمۡ  اِلٰہٌ  وَّاحِدٌ ۚ فَمَنۡ کَانَ یَرۡجُوۡا لِقَآءَ رَبِّہٖ فَلۡیَعۡمَلۡ عَمَلًا صَالِحًا وَّ لَا یُشۡرِکۡ بِعِبَادَۃِ  رَبِّہٖۤ  اَحَدًا ﴿۱۱۰﴾  3۔

 آپ کہہ دیجئےکہ میں تو تم جیسا ہی ایک انسان ہوں  ( ہاں ) میری جانب وحی کی جاتی ہے کہ سب کا معبود صرف ایک ہی معبود ہے ،   تو جسے بھی اپنے پروردگار سے ملنے کی آرزو ہو اسے چاہیے کہ نیک اعمال کرے اور اپنے پروردگار کی عبادت  میں کسی کو   بھی شریک نہ کرے ۔

بقیہ حصہ ۔،، پہلے آیت کے ایک مضمون پر بات ہوئی تھی ،،

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم

اس آیت میں دوسراپیغام باری تعالیٰ ہے کہ وحی کی جاتی ہے،میری طرف بے شک تمہارا معبود ایک ہی ہے۔ ایمان اور اسلام کی عمارت ایک اسی بات پر استوار ہےکہ معبود برحق صرف ایک ہی ہے ۔

نزول قرآن پاک کےوقت کعبہ میں 360 بتوں کی پوجا ہو رہی تھی اورآج سے قیامت تک نجانے کتنے جھوٹےمعبودوں کو ایک برحق معبود کے مقابلے میں پیش کیاجارہا ہے،کیا جائے گا ۔

ایسی ایسی مخلوق کو،اشیاء کو معبود بنایا گیا کہ انسانی عقل پہ حیرت ہوتی ہے ۔فرمان باری تعالیٰ نے فیصلہ فرما دیا کہ تمہارا معبود ایک ہی ہے ،تھا اور ہمیشہ ایک ہی رہے گا ۔

اسی معبود برحق کی دی ہوئی عقل وشعور سے کام لیاجائے تو کائنات کی بقاء کے لئے ایک معبود کا ہونا ہی عین انصاف ہے۔خود قرآن مجید بتا رہا ہے کہ اگر ایک سے زیادہ خدا ہوتے تو نظام کائنات بگڑ جاتا، ایک خدا مشرق سے سورج نکالتا اور دوسرا مغرب سے نکالنے کا ارادہ رکھتا ۔ یہ سب کیسے ممکن تھا ۔ اس لیے اسی کی مان کر در در کی ٹھوکروں سے ایک در ہی کافی ہے ۔ ساری عزت ایک در پہ پڑا رہنے میں ہے ۔ اور جو کوئی اسی برحق واحد قادر مطلق سے ملاقات کی امید رکھتا ہے ۔ وہ عمل صالح کرے ۔یہاں بڑا لطیف نکتہ ہے کہ جو کوئی امید رکھتا ہو ۔ حالانکہ حقیقت تو ہے کہ امید ہو نہ ہو

اس کے سامنے تو حاضر ہونا ہی ہے ۔ دل چاہے نہ چاہے ۔ خوشی سے نا خوشی سے ۔اس نے تن تنہا بنا کسی اسباب کے بنا کسی حمایتی کے اپنے سامنے لا کھڑا کرنا ہے ۔ تو جو کوئی امید رکھتا ہو ۔ یعنی جس کا ایمان کامل ہو گا ۔

جس کا یقین کامل ہو گا ۔ جو مخص ایک ہی معبود کو مانتا ہے ۔ تو وہ ایمان کے ساتھ عمل صالح بھی اور عمل صالح بھی وہ جو اس کے ھاں عمل صالح ہوں ۔ جن کے کرنے کا ربانی حکم ہو ۔ اور جس طریقے جس معیار پہ حکم ہے وہی عمل صالح انجام دے تو قبولیت کی نوید ہو گی ۔ان شاءاللہ ۔

اب جس کو ایک معبود پہ ایمان ہوگا جس کا ایک ہی دوست ہوگا ۔ اسی کو یقین ہو گا ۔ کہ وہ میرے ساتھ رحم کا معاملہ فرمائے گا ۔ تبھی وہ عمل صالح بجا لائے گا ۔ خواہ اس کے لیے اسے اپنا سب کچھ قربان کرنا ہو جس کے ہزاروں معبود ہوں جو در در کا سوالی ہو ۔ در در پہ ذلت اٹھاتا ہو ۔ وہ کیسے ؟ کس سے ؟ امید لگا سکتا ہے ؟

در درکی ٹھوکریں سوائے خواری ، ذلت، ناکامی ،رسوائی کے کیا دے سکتی ہیں ۔ایک معبود ہی کے در پہ جھک جاؤ۔ یہی ایک در ہی ہے جو عزت کے تاج پہنائے ۔ جو سکون قلب ۔ در در کی ٹھوکروں سے بچا لے ۔ جو فوز عظیم کی نوید ہے ۔

جو اکیلا ہی ساری کائنات کا خالق ومالک ہے اور پھرنہ اس خدائی میں کسی دوسرے کو شریک کرو۔جب اسی خالق نے تنہا تجھے مکمل انسان بنا  کر پوری کائنات کو تیرے لیے مسخر کر دیا ۔

جب اسی کے حکم سے دنیا میں آیا اسی کے حکم سے جانا ہے ۔ جب اسی کے پاس سے آئے ہو اسی کے پاس جانا ہے تو پھر اس عظیم کبریائی والے معبود کے ساتھ کسی اور کو کیسے شریک کر سکتے ہو ۔

دنیا کے کسی ادنی سے دوست کی دوستی میں کسی اور کو شریک کرنا گوارہ نہیں تو رب کائنات کے ساتھ شرک کیسے ؟ رب رحیم نے قرآن مجید میں بار ھا بار فرمایا ہے کہ اگر اس کی مرضی و منشاء ہو تو اپنی شان غفاری سے سب گناہ معاف فرما دےمگر ایک شرک ایسا عظیم گناہ ہےجس کو کبھی کسی طرح معافی نہیں ہے ۔ زمین آسمان بھر کے گناہ معاف ہو سکتے ہیں مگر شرک نہیں ۔

بے شک شرک بڑا ظلم ہے ۔ القرآن ۔

جس انسان کو رب العالمین پہ ایمان کامل ہو ۔محبت ہو یقین ہو اس کی رحمتوں کی امید ہو۔کیا اس کو اپنے رحیم کریم عظیم رب کے ساتھ شرک کرتے حیا نہ آئے گی ۔ خوف نہ پیدا ہوگا ۔

بس اپنے رب کی عبادت میں کبھی کسی حالت میں کسی دوسرے کو شریک نہ کرنا ۔ اللّٰہ ہمیں اللّٰہ کی ذاتِ وصفات میں چھوٹے سے چھوٹے بڑے سے بڑے ظاہر سے ظاہر ۔ باطن سے باطن شرک سے بچائے ۔ آمین ۔

اس لیے شرک کے متعلق آگاہی ہونا ضروری ہے ۔ قرآن مجید میں غوطہ زن رھ کر ہی بچا جاسکتا ہے ۔ اس لیے صبح وشام کم از کم تین بار یہ ضرور پڑھیں ۔

اللّٰہ اللّٰہ ربی لا اشرک بہ شئیاء

اللھم انی اعوذبک ان اشرک بک وانا اعلم واستغفرک لما لا اعلم

مسند احمد (403)۔

اور نیت کر کے پوری کوشش سے شرک سے بچیں ۔ اللّٰہ ہم سب کو توفیق عطاء فرمائے شرک سے بچنے کی ۔ آمین ۔

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے