صراط مبین

مسرت جبیں/  لاہور

سورة الروم ( سورۃ 30 آیت 19)

یُخۡرِجُ  الۡحَیَّ مِنَ الۡمَیِّتِ وَ یُخۡرِجُ الۡمَیِّتَ مِنَ الۡحَیِّ  وَ یُحۡیِ الۡاَرۡضَ بَعۡدَ مَوۡتِہَا ؕ وَ کَذٰلِکَ  تُخۡرَجُوۡنَ ﴿۱۹﴾کہ

( وہی )  زندہ  کو مردہ سے اور مردہ کو  زندہ  سے نکالتا ہے اور وہی  زمین  کو اس کی موت کے بعد  زندہ  کرتا ہے اسی طرح تم ( بھی ) نکالے جاؤ گے ۔

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم ۔

سورۃ روم کی آیت انسان کو تدبر وتفکرپہ آمادہ کر رہی ہےاور یہی مفہوم قرآن مجید میں جا بجا آیا ہے۔یہ دلیل عقلی ہے ۔رب کے رب ہونے کی دلیل،رب کے قادر مطلق ہونے کی دلیل ۔ رب کے مختار کل کی گواہی اور انسان کے عاجز ہونے کی دلیل ۔ یہ آیت دوبارہ جی اٹھنےکی دلیل ،گواہی ،خبر،عین الیقین ،حق الیقین اور سب سے بڑھ کر کافر کے کفر کی نفی۔

رب کائنات فرماتے ہیں کہ وہی توہےجو زندہ کو مردہ سےنکالتاہے۔کیسے جیتی جاگتی زندگی سےبے جان کو تخلیق کرتا ہے۔مرغی سےانڈہ لہلہاتےنباتات سےمردہ دانے اور زندگی کو موت میں بدل دینا اس کے لیے کچھ مشکل نہیں ۔

کبھی زندہ مادہ کے بطن سے مردہ وجود اور پھر مردہ سےزندہ کوکیسے مردہ نطفہ سے زندگی جنم لیتی ہیں ۔

کیسے مردہ بیج سے ہری بھری خوشنما فصل ،نباتات اور وہ بھی کس کس نوعیت کے، کس کس ذائقے کے،کس کس رنگ کے ، کس کس خاصیت کے، کس کس صورت وشکل کے ،سبحان اللہ ۔

ہے کوئی کائنات میں اس کمال صفات کا دعویٰ دار ؟کسی کی مجال کہ مردہ کو زندگی بخش دے ؟سورۃ واقعہ میں رب عزوجل فرماتا ہےکہ کیا تم ہو جو نطفہ ٹپکاتے ہو ۔ کیا تم ہو جو پیدا کرتے ہو یا ہم ہیں پیدا کرنے والے ۔ یقیناً اللّٰہ ہی ہے واحد لاشریک پیدا فرمانے والا ۔

اللّٰہ تو پھر دعوت فکر دے رہے ہیں کہ کیا تم ہو جو زمین کی کوکھ میں دانہ ڈالنے والے ۔؟کیا تم فصل اگاتے ہو یا ہم ہیں اگانے والے ؟یقیناً اللّٰہ ہی زمین جو سخت اور کبھی پہاڑ بھی چیر کر نرم نازک کونپل پھوٹ پڑتی ہے۔ کیا خوبصورت کیا ہی کمال منظر ہوتا ہے۔وہ نرم پودے جن کو چھوٹےبچے بھی ہاتھ سے مسل دیں مگر اللّٰہ کی قدرت کاملہ سےسخت چٹانوں میں سے بھی نرم و نازک پودے نکل آتےہیں ۔سبحان اللہ ۔

اس میں ایک اہم سبق یہ بھی ہے کہ زندگی تو ایمان ہے اور جس میں ایمان کی روح زندہ ہےوہی تو اپنےجسم کے ساتھ ہمیشہ ہمیشہ کی روحانی زندگی کا اعزاز لیے ہوئےزندہ ہےاور جو ایمان کی زندگی سے ایمان کی حلاوت سے ، ایمان کی لذت سے ناآشنا ہے۔ یہی ناآشنائی اس کے جیتےجاگتے وجود کو بھی مردہ ہی رکھتی ہے۔

اللّٰہ کی ہاں وہ مردہ ہی ہے ۔ کتنی اعلیٰ وارفع مثال ہے،قرآن مجید میں کہ اللّٰہ کے خلیل جلیل القدر پیغمبر حضرت ابرہیم علیہ السلام آزر کےہاں جنم لیتے ہیں ۔کافر کےبیٹے،،

مردہ سے زندہ ،، اللّٰہ کے خلیل محبوب خدا صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے جد امجد ۔وہ عظیم مہربان نبی جو موقع معراج پہ پیارے حبیب محمد عربی کے ھاتھ ہم ،،گناہ گار امتیوں کو،،سلام بھیج رہے ہیں ۔ عظیم پیغمبر حضرت نوح علیہ السلام کا بیٹا کنعان بد نصیب بیٹا تزکیرکے بعد بھی ایمان نہیں لایا اور غرق ہو گیا ۔

زندہ سے مردہ ۔ اصل زندگی تو روحانی زندگی ہے جس نے اپنی روح کو زندہ رکھا جس نے اپنی روح کی پرورش کی وہی تو فوزعظیم پا گیا ۔وہی تو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے زندگی پا گیا اور پھر کیسے اللّٰہ رب العالمین اپنے بندوں کے لیے مثالیں مثال بناتا ہے۔ کیسے بنجرزمین بارش سےزندگی پکڑتی ہے۔کیسے رحمت باراں مردہ زمین کو زندہ کر دیتی ہے۔

اے انسان اگر تیرے دل کی زمین لہو ولعب سے،خواہش نفس سے، حرص وطمع سے،طاغوتی گرفت سے، دل کے بخل سے ، نفس کی غلامی سے مردہ ہو چکی ہے تو پھر آؤ ذکر اللہ سے ۔ قرآن کے نور سے اور اسوہء حسنہ کی برکھا سے اپنے دلوں کی مردہ ،بنجر زمین کو ہری بھری کر لو ۔بار بار بنجر ہوتی زمین بار بار پت جھڑ اور پھر رحمت باری سے لہلہاتے کھیت اور پلٹ پلٹ کرآتی بہاریں مایوسی کےبادل چھٹ جانے کی نوید ہیں ۔

مردہ دل ، غافل دل ، سوے پڑے دل اب بھی حی علی الفلاح کی صدا پہ زندگی پا سکتے ہیں ۔ بس تیری آنکھیں ندامت کے چند قطرے تو بہا دیں ۔اس کی رحمت کے دریا طغیانی لانے کو بے تاب ہیں منتظر ہیں ۔ مسلم اور کافر میں جو بڑا امتیاز ہےکہ کافر انسان کی دوبارا زندگی کو جھٹلاتا ہے۔تو یہ زندہ مثال بار بار اس دنیا میں یہ پیغام دے رہی ہے کہ جس طرح مردہ زمین سے زندگی جنم لے سکتی ہے تو بالکل اسی طرح روز قیامت اپنی قبروں سے انسان "جن کے تمام اجزاء مٹی کے پتلے مٹی میں مل چکے ہوں گے"پھر بھی وہ قادر مطلق اس پہ قادر ہے کہ اس کے ایک کن پہ تمام اجزاء جمع ہوکر دوبارا پورا وجود پالیں ۔

وہی خدا، وہی واحد لاشریک جو پہلی بار پیدا کرنےپر قادر ہے؟ کیدوبارا اس کے لیےمشکل ہے یا ناممکن ؟

نہیں نہیں یہی تو خدا ہےجو زندہ سے مردہ اور مردہ سے زندہ پیدا کرنےپہ قادر ہے۔ مردہ دانے سے زندگی جنم لے سکتی ہے تو مردہ زمین کی قبروں سے مردے زندہ نہیں ہو سکتے ؟یقیناً ہو سکتے ہیں اور یہ ہونا ہے ۔اس کو ہونے سے کوئی روک نہیں سکتا ؟

بس بے خبر ، غافل بندے اپنی فکر کر جب اس کے حضور اٹھا کھڑے کئےجاؤ گے ؟ بس زندگی اس کے پیغام میں ہے ۔ آج مہلت باقی؟ آج سماعت باقی ہے ۔؟ آج بصارت باقی ہے ؟ آج دل زندہ ہے دھڑکتا ہے ؟آج سن لو کہ جس دل میں قرآن نہیں وہ مردہ ہی ہے اور جس دل میں نور قرآن کی قندیل روشن ہے وہ زندہ ہے ۔

جو رب کا ہو کر رب کے لیےمر گیا جواپنا سب راہ خدا میں لٹا گیا جس نےدین حق کو زندہ کرتے کرتے موت کو گلے لگا گیا وہ زندہ ہے وہی تو زندہ ہے ۔آج روے زمین پہ اللّٰہ کے بہترین بندے اپنی جانوں کے نذرانے دے کر اپنے لخت جگر کے لاشے اپنے رب حضور پیش کر کے ، اپنے گھر بار ، اپنے کھیت کھلیان ، اپنے کاروبار ،

قربان کر کے مثال قائم کر رہے ہیں ۔

ان کے مردہ لاشے ہم کو مردہ نظر آتے ہیں مگر قسم اس رب کی جس کے قبضہ قدرت میں ہم سب کی جانیں ہیں ،یہی تو زندہ ہیں یہی تو امر ہیں جو رب کا بندہ ہو کر ،، رب نے ہی تو پیدا کیا ہے تو رب کا ہی بندہ ہوا نا ،رب سے منہ موڑ گیا جس نے قرآن سے ناطہ توڑا جس نے سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو فراموش کیا ، وہ زندگی کی چلتی سانسوں میں بھی مردہ ہی ہے ؟

استغفر اللہ ۔

دعا ہے اللّٰہ رب رحیم ہم کو ایمان کی حلاوت قرآن کی رفاقت اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی بصیرت سے مزین ، منور رکھے ۔ آمین

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے