صراط مبین

مسرت جبیں / لاہور

سورۃ نمبر 8 ،سورۃ الانفال ،آیت نمبر2

اِنَّمَا الۡمُؤۡمِنُوۡنَ الَّذِیۡنَ اِذَا ذُکِرَ اللّٰہُ وَجِلَتۡ قُلُوۡبُہُمۡ وَ اِذَا تُلِیَتۡ عَلَیۡہِمۡ اٰیٰتُہٗ زَادَتۡہُمۡ  اِیۡمَانًا وَّ عَلٰی رَبِّہِمۡ یَتَوَکَّلُوۡنَ ۚ﴿ۖ۲

بس ایمان والے تو ایسے ہوتے ہیں کہ جب اللہ تعالیٰ کا ذکرآتا ہے تو ان کے قلوب ڈر جاتے ہیں اور جب اللہ تعالیٰ کی آیتیں ان کو پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو وہ آیتیں ان کے ایمان کو اور زیادہ  کر دیتی ہیں اور وہ لوگ اپنے رب پر توکل کرتے ہیں ۔

 

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم ۔

اس قدر محبت بھری آیت ہے ، کس قدر ڈرا دینے والی آیت ،کتنی تدبر والی پکار ہے ۔اے مومنو!  خصوصی خطاب ہے ۔اے ایمان والو ۔ اے لا الہ الااللہ کا کڑا، طوق گلے میں ڈالنے والو بس جو مومن ہوگیا ۔ اس کی اک اک ادا ،اک اک قدم ،اک اک عمل خاص ہے جس نے اپنی ذات کو اپنے اللہ کےلیے خاص کر دیا ۔اس کی پہچان یہ ہے ۔ اس کا وصف یہ ہو گا کہ جب جب اللّہ کا ذکر اس کے سامنے ہوگا تب تب اس کا دل خوف خدا سے لرز جائے گا ۔ ڈر جائے گا ۔ گویا یہ مہر ہے کہ مومن ہو تو اس کا دل اللّہ کے ذکر سے نہ ڈرے ۔ ہو نہیں سکتا ۔ اللّہ کا بندہ اللّہ سے ڈرنے والا ہو اور مومن نہ ہو ۔ یہ بھی ممکن نہیں ۔

ویسے تو سارے بندے ہی اس کے ہیں اور کہیں نہ کہیں کسی نہ کسی طرح ۔ کسی درجے تک تو اکثر اللّہ سے ڈرنے والے ہی ہیں ۔ زندگی میں کبھی وہ نازک لمحہ ضرور آتا ہے کہ کافر سے کافر مشرک سے مشرک باغی سے باغی بھی اللہ کی پکڑ سے لرزاں رہتا ہے ۔مومن اللہ  سے کیوں ڈرتا ہے کیونکہ اسے اپنے رب کبیر رب العالمین کی کبریائی ۔ عظمت و جلالت کا ادراک ہو جاتا ہے ۔اللّہ کا ذکر ہو اور حقیقت یہ ہے کہ اللہ کا ذکر کب نہیں ہوتا ؟اسی کی حمد وثناء ، اسی کی تسبیح وتقدیس ، اسی کی کبریائی اسی کی عظمت وشان کے ترانے صبح وشام گونجتے ہیں ۔ کائنات کی ہر ہر چیز اسی کی تسبیح پرو رہی ہے ۔کوئی ہے جو اس عظمت و جلال کا انکار کر سکے ؟

اللّٰہ کے محبوب نبی مہربان صلی اللّٰہ علیہ وسلم جب بادلوں کو آتا ہوا دیکھتے تو آپ کے چہرے مبارک کا رنگ بدل جاتا ۔ صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین پوچھتے تو فرماتے کہ کیا خبر ان بادلوں میں رحمت ہے یا عذاب ۔

حدیث کا مفہوم ،،گویا جب اس کا ذکر ہو اور دلوں میں خوف کی لہریں نہ اٹھیں ۔ وجلت بہت گہرا لفظ ہے ۔ سہم جانا ۔ لرز کر رھ جانا ۔جیسے اچانک پُرسکون چلتے چلتے گہری کھائیاں رستہ میں آجائیں ۔ جیسے کوئی واقعہ کوئی حادثہ کوئی آفت کوئی بلا کوئی طوفان گھیر لے ۔ تو دل حلق تک آ جائے ۔

قرآن مجید کوئی قصہ کہانیوں کی کتاب نہیں ہے ۔ کوئی شاعری نہیں ۔ کوئی عام کتاب کی طرح دل بہلانے کا سامان نہیں ۔ یہ تو کتاب ہدایت ہے ۔ یہ تو نور ہدایت ہے ۔ یہ تو تاریک دلوں کے لیے ضیاء ہے ۔ اگر تلاوت قرآن بندہ مومن کے دل کے تاروں کو تار تار نہیں کرتی تو پھر تلاوت کا حق ادا نہ ہوا ۔ اگر تلاوت قرآن سماعت سے دلوں میں ہلچل نہ مچا دے ۔ اگر اللّٰہ کے پیغام ،، جہنم کا ذکر ۔جہنمیوں کے عذاب کا ذکر ۔ مغضوب قوموں کی عبرت ناک انجام ۔ الٹ دی گئیں، برباد بستیاں قاری کو قرآن سننےوالوں کے دلوں میں خوف پیدا نہیں کرتیں تو ایمان کو پرکھنے کی ضرورت ہے ۔

آگر فرعون قارون ہامان کا انجام رب کائنات کےدر پہ سجدوں میں نہیں لاتا تو سنیں قرآن خود ان کا حال بیان فرما رہا ہے کہ جب قرآن پڑھا جاتا تو ان کے دل پتھر کی طرح سخت ہو جاتے ہیں ۔ یہ قرآن کی آیات سے اندھے ،بہرے، اور گونگے بن کر گزر جاتے ہیں اور یہ جانوروں کی طرح ہیں نہیں بلکہ یہ تو جانوروں سے بھی گئے گزرے ہیں  ،،

ان شرالدوآب عند اللہ الصم البکم الذین لا یعقلون ۔(سورۃ انفال آیت 22)

اور دوسرا نقشہ یوں ہےکہ جب ان پر اس کی آیات تلاوت کی جاتیں ہیں تو ان کا ایمان بڑھ جاتا ہے ۔

اللّٰہ اکبر کبیرا ۔

کیا خوبصورت کیفیت بیان کی اپنے پیارے بندوں کی ۔جب بندہ خاکی اس کا جاتا ہےتو پھر اس کے کلام کی حلاوت لذت دلوں کی دنیا بدل دیتی ہے ۔پھر ہر ہر حکم ، ہر ہر عظمت و جلال کی آیات ، اس کی کبریائی وشان کا تذکرہ ، اس کے پیارے بندوں انعام یافتہ بندوں کے حالات واقعات جب جب قرآن عظیم میں بیان ہوتے ہیں تو تب تب اس کے مومن بندوں کے ایمان میں چاشنی ۔ اعمال میں اخلاص ۔ اور دلوں میں تقویٰ مزید نکھار پیدا کرتا ہے ، ایمان اور مضبوط ہوتا ہے قوی ہوتا ہے ۔

قرآن مجید قاری کی دل کی کیفیت بدلتی رہتی ہے کہ بندہ مومن رب کائنات کی تخلیق کے سحر میں مسحور ہوتا ۔

اکثر اوقات رب رحیم کی رحمتوں کو بہت قریب سے محسوس کیا جاتا ہے ،کبھی رب کی قدرتیں حیرت میں ڈال دیتی ہیں اور کبھی تو رب کریم پہ بہت پیار آتا ہے ۔اور اکثر رب جلال وقہار کی شان قہاری اس کا مغضوب قوموں پہ غضب ناک ہونا بڑے بڑوں کو لرزا دیتا ہے ۔

اللّٰہ کو اپنے مومن بندوں سے مطلوب بھی یہی تقویٰ ہے کہ اس کی پکڑ سے ڈرنا اور اس کی رحمت سے ناامید نہ ہونا ۔مومن ہے ہی وہ جو ہر حال میں پورے یقین اور اخلاص سے اس کو مان کر اسی کی ہی مانے ۔ رب العالمین جب قرآن عزیز میں کوئی حکم صادر کرتے ہیں تو مومن فوراً ہی بنا کسی حیل وحجت کے سر تسلیم خم کر دیتا ہے ۔خواہ اس حکم کے ماننے میں اس کا دنیوی طور پرمعاشی ،معاشرتی ، جذباتی ، جسمانی ،روحانی کتنا ہی کیسا ہی نقصان نظر آ رہا ہو ۔ حکم ربانی کے سامنے مومن نفع ونقصان کو مدنظر نہیں رکھتا ۔

یہاں تک کہ اگر اس حکم کی زد میں اس کی اولاد کوئی بہت محبوب رشتے ، کوئی مالی ضیاع  حتیٰ کہ اپنی جان کی بازی بھی لگانی پڑے تو کی خوشی سے قربان ہے ۔

جان دی، دی ہوئی اسی کی تھی

حق تو یہ ہے کہ حق ادا نہ ہوا

 

بے خطر کود پڑا آتش نمرود میں عشق

مومن نہ صرف حکم پہ سر تسلیم خم کرتا ہےبلکہ تب اس کےایمان کی حرارت اور بڑھ جاتی ہےاور اس کا اپنے رب پہ یقین اور پختہ ہوتا ہے ۔ اس بظاہر نقصان میں بھی نفع ہی نفع نظر آتا ہے ۔ وہ سب کچھ لٹا کر بھی شاد رہتا ہے کہ بازی مات نہیں ۔آہ آج اللہ کی زمین میں انبیاء کی سرزمین فلسطین پہ اللہ کے بہترین بندے سب کچھ کھو کر بھی ۔سب قربان کر کے بھی ۔ اپنے آشیانوں میں کھنڈرات میں بدلتے اور اپنے پیاروں کے لاشے دفنا کر بھی ایمان پہ کھڑے ہیں ۔

کیا پہاڑوں سے حوصلے ہیں ۔ دنیا میں زندہ مثال ۔چٹانوں جیسے ایمان ۔خالی ہاتھ بھی زخموں سے چھنی چہروں پہ ایمان کا نور جگمگا رہا ہے ۔ غموں سے نڈھال اشکوں سے تر آنکھیں ایمان کے نور سے روشن اوریہ روشنی دنیا میں اس آیت کی مجسم تفسیر ہے ۔مومن کا ایمان بڑھتا ہے اور  اس  سے اپنے اللّہ پہ توکل بھروسہ بھی جوان ہوتا ہے ۔

قوی ہوتا ہے ۔مضبوط ہو جاتا ہے ۔دنیا والوں کو لاکھ غلط نظر آئے۔بظاہر نقصان پہ نقصان ہو مگرمومن پرامید ہوتا ہے کہ اس کا رب اس کے ساتھ بہتر ہی نہیں بہترین کرے گا ۔

اس جہاں میں ہو نہ ہو اس جہاں میں ضرور اللہ نے اپنے مومن بندوں کے لیے نعمت مقیم جنت نعیم تیار کر رکھی ہے اور اس سے بھی بڑھ کر ہر مومن کو اس رب کائنات کی رضامندی مطلوب ہوتی ہے ۔ تو پھر آؤ ۔مومنو! قرآن عزیز کے نور سے دلوں کو منور کریں ۔ اس سے پہلے تلاوت قرآن نے یہ تقویٰ اور ایمان میں اضافے کی دولت دی ہے تو مقام شکر ہے اور اگر کلام ربانی کی تلاوت کے وقت دل میں خوف پیدا نہیں ہوا اور ایمان میں حرارت حلاوت اور مضبوطی نہیں آئی تو آج سے دلوں کی زمین میں اشک ندامت سے سیرابی کریں ۔

تو فصل تیار ہو ایمان کی۔ تو ہمارے دلوں کی سرزمین پہ بھی بہاراں اترے ۔ق

؎رآن پاک کا حق ہے جب اللّٰہ کی نعمتوں کا ذکر ہو جنت کا بیان ہو تو نعمتوں کا سوال کیا جائے۔جب عذاب آخرت کا تذکرہ ہو تو ہماری آنکھیں اس طرح برستی ہوں کہ ہمارے دل بھی خون کے آنسوں سے جل تھل ہو جائیں ۔ جیسے خود رب کائنات قرآن عزیز میں فرماتے ہیں کہ ان کی آنکھیں خون کے انسو بہاتی ہیں ۔ رب کو پانی کے یہ قطرے بہت محبوب ہیں ۔

رب کے ہر حکم پہ اطاعت اطاعت ابراہم ہو ۔ تو ہی ایمان کی حلاوت نصیب ہوگی ۔ کیا اب بھی قرآن سے اندھے بہرے بن کر جانوروں جیسے ہی گزر جائیں گے ۔ نہیں اللّٰہ ہمیں اس حالت سے اس کیفیت سے بچائے ۔ اللّٰہ ہمیں دلوں کی بے رغبتی ۔ سختی سے محفوظ فرمائے ۔اللہ ہمارے دلوں کی زمین نرم فرمائے ۔ اللہ آنکھوں کو رونا نصیب فرمائے اور رونا جو وقت سحر عرش پہ لکھا جاتا ہے اور قبولیت کی نوید پاتا ہے ۔آمین

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے