صراط مبین

مسرت جبیں/ لاہور

سورة العنكبوت) سورۃ 29 ،آیت 6)۔

وَمَنۡ جَاہَدَ فَاِنَّمَا یُجَاہِدُ لِنَفۡسِہٖ ؕ اِنَّ  اللّٰہَ  لَغَنِیٌّ  عَنِ  الۡعٰلَمِیۡنَ ﴿۶

اور ہر ایک  کوشش  کرنے والا اپنے ہی بھلے کی  کوشش  کرتا ہے ۔ ویسے تو اللہ تعالٰی تمام جہان والوں سے  بے نیاز  ہے ۔

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم

سورۃ عنکبوت کی یہ آیت بہت قیمتی ہے۔اللّٰہ کے بندوں کو اللہ کے کٹھن رستوں پہ استقامت سےمسلسل چلتےرہنے کی ترغیب اورپھر ثمربار ہونے کی نوید بھی ہے۔ مجاہدہ نفس کوکچل کرعظیم مقاصد کو پانے کی دعوت ،ہمت ، حوصلےاوراللّٰہ اپنی رضامندی کےساتھ ساتھ کامیابیاں بھی مقدرفرماتاہے۔

جد وجہد کرنا، جب بارعظیم ، نبوت کا منصب اپنے محبوب کوسوپنے کا اللّٰہ رب العزت سے قصد فرمایا تو پھر رات کی گھڑیوں میں" نفس کو روند" کر اپنے در پہ کھڑا کر لیا ۔ یہ جہد بھی محبت کی دلیل ہے۔ اس مجاہد کی صرف جہد ہی نہیں شوقِ اورمحبوب کی رضا کو پانے کی تڑپ بھی ملتی ہے۔

گویا جتنی ذمہ داری بھاری اور اہم ہوتی ہے،جیسےعظیم منصب ہو ۔اس منصب کا تقاضا ہےکہ اس کے لیے فرائض سےماورا ہوکر پورے توکل سے اپنی ساری قوتیں، ساری طاقتیں، ساری صلاحیت ساری جسمانی و روحانی محنت کوشش میں لگ جائے۔ایسا ہی بہت بھاری ذمہ داری امت مسلمہ کی ہے۔

وہ عظیم مقاصد جن کےلیےانبیاء مبعوث فرمائے گئے۔ختم نبوت کے بعد وہی فرائض امت مسلمہ کو تفویض کیےگئےہیں جس کے لیےاخلاص کے ساتھ پوری زندگی مجاہدہ مطلوب ہے۔ یہ مجاہدہ انسان کابہت کٹھن ہے ۔اسے ایک ہی وقت میں اپنےاندرکےشیطان سےاپنے نفس کی خواہشات سےاور اس لہو ولعب کی دنیا میں رہتے ہوئےدنیا کی محبت کو طلاق دینا آسان بھی نہیں جس معاشرے کا وہ حصہ ہےاس سے بھی معاشرے کےان تمام معاملات رسم ورواج ، معاشرتی دباؤ ، قوتوں ،طاقتوں کےسامنے ڈٹ جانا ہے جوراہ حق سے ہٹا کرصراط مستقیم سے ہٹ جانےکا سبب بنیں۔ ہراس نظریات،رجحانات، مقاصد ، تہذیب وتمدن ،معیشت ومعاشرت کی مخالف سمت کھڑے رہناہےجو دین حق سےمتصادم ہوں ۔

حضرت سعید خدری رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہےکہ سب سے افضل جہاد جابرسلطان کے سامنے کلمہ حق کہنا ہے اور ایک متقی مومن اور سچے مسلمان کے لئے ہمہ وقت ایسےمراحل سے واسطہ پڑتا ہے۔ اسے وقت کے فرعونوں سے،ریاست کے غداروں سے بھی جہاد کرنا ہے جو اسلامی ریاست میں غیر اسلامی غیراخلاقی فرمان نہ صرف لاگو کریں بلکہ اعلانیہ طور پہ اسلامی قوانین سےبغاوت کریں اوریہ مجاہدہ انسان کے حالات واقعات اور ماہ وسال کا پابند نہیں ۔یہ تو مسلسل بنا رکے بنا تھکےان راستوں کے مسافر بننا ہے اور پھر یہ مجاہدہ زندگی کے کسی ایک محاذ پہ یا کسی ایک پہلو یا کچھ معاملات میں کسی شعبہ زندگی سے نہیں ہے۔

یہ تو اپنے نفس سے لے کر آفاق تک اپنی ذات سےلے کرمعاشرے کے ہر فرد تک، غلام سےآقا تک،گھر کی اکائی سےایوانوں تک کے لیے ہے۔ یہ مجاہدہ بلوغت سےزندگی کی آخری سانس تک ہے۔

حضرت حسن بصری رحمۃ اللہ فرماتے ہیں کہ آدمی جہاد کرتا ہےخواہ کبھی ایک دفعہ بھی تلوارنہ چلائے پھرہرانسان محنت کررہا ہے،خواہ اچھائی کے لیے خواہ برائی کے لیے۔خواہ رب رحیم کی رحمت سمیٹ رہا ہے یا پھر رب قہار کےغضب کو ۔ نفع بخش ہے اس کی محنت یا ضرر ہی ضررہے ۔

اب یہ انسان کے اختیار میں ہے کہ وہ کیا کمائی کما رہا ہے۔یہ بھی ایک بڑی حقیقت ہے کہ اللّٰہ کی رحمت اور توفیق کے بناانسان کچھ نہیں مگر جو جتنا اختیار اللّٰہ نے انسان کو دیا ہے۔وہ اپنی حتی امکان کوشش جاری رکھے ۔اپنے رب کی خوشنودی کے لیےنامی کوئی دنیا میں بغیر مشقت نہیں ہوا۔ سو بار عقیق کاٹیں پھربھی یہ نگیں ہوا۔اس میں یہ بھی بتایا جا رہا ہے جو کوئی جد وجہد کرے گا وہ صرف اپنے لیے ہی کرے گا ۔ یعنی اللّٰہ کو تمہاری مشقت کی کچھ حاجت نہیں۔تمہارے محنت نہ کرنے یا محنت کرنے سےکارخانہ قدرت میں کوئی کمی بیشی نہیں ہوتی ۔ انسان اپنی ہی عقبی کامیابی کے لیے کرتا ہے جو کرتا ہے ۔ یہ بھی رحیم اللّٰہ کی رحمانیت ہے کہ وہ ہماری کمزورسی محنت کو قبول فرمالے ۔ نمازتہجد بھی اس کی بہت خوبصورت مثال ہے کہ بڑے مقاصد  جن میں رب کائنات کی خوشنودی شامل ہوکے لیے فرائض سےعلاوہ نوافل سے مدد لی جائے ۔بلند مقاصدعظیم عزائم اور فوزعظیم جہد کےبنا ادھورے خواب ہیں اوریہی جدوجہد ناممکن کوممکن میں بدل دیتی ہے۔قوموں کےنقشے بدل جاتے ہیں ۔ سچی لگن مسلسل جہد تقدیریں بدل سکتی ہے۔کم زیادہ پہ غالب آ جاتے ہیں ۔ شیطانی طاغوتی قوتیں زیرہوجاتی ہیں ۔ناکامیاں کامیابیاں بن جاتیں ہیں ۔

مٹا دے اپنی ہستی کو گر کچھ مرتبہ چاہے

کہ دانا خاک میں مل کرگل و گلزار ہوتا ہے  

سستی ،کاہلی بے کار،بے مقصد زندگی زندگی نہیں ہے۔انسان اورحیوانات میں یہی محنت ، یہی مجاہدہ ممتاز حیثیت رکھتا ہے۔سستی اور کاہلی سے پیارے نبی مہربان صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے بھی پناہ مانگی ہےمگر افسوس آج عیش پرستی ، آرام دہ زندگی ،بے مقصد شب وروز ، فضول مشاغل  معاشرے میں کثرت سے رواج پارہے ہیں اور جن جوانوں نے ستاروں پہ کمند ڈالنی تھی ،وہ آج ٹک ٹاک ، موج مستی ، کھا لو پی لو ، یہی حیوانی چلن جوانو کو ،معاشرہ کو بلکہ پوری امت کو تباہی کے کنارے لے آیا ہے۔اللّٰہ ہمیں اپنی قوتوں صلاحیتوں کوعظیم صالح مقاصد میں لگانےکی توفیق عطاء فرمائے۔نسل نوطاغوتی جال میں الجھ کر ضائع ہو رہی ہے،اللّٰہ اسے درست صالح سمیت نصیب فرمائے آمین ۔

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے