میری مرضی

مسرت جبیں/ لاہور

یہ بھی کوئی زندگی ہے ،یہ نہ کرو، وہ نہ کرو ،باہر ننگےسر نہ جاؤ۔ قہقہہ نہ لگایا کرو۔ بازار جانے کی کوئی ضرورت نہیں ۔ بھائی کے ساتھ جاؤ،

 ضرور ہی جانا ہےتو کزن کے سامنے مت آیا کرو۔ لباس ڈھنگ کا پہنو، آج کے بعد ایسا لباس مجھے نظر نہ آئے۔ کیا ہے ؟ قسم سے یہ سٹریل سا بوگا بھائی  ؟   اسےمیرا ہی بھائی ہونا تھا۔ واہ کیا مزے میں ہے پنکی ۔ کتنا اچھا ہے اس کا بھائی ، جب دیکھو اپنی بہن کوبائیک پر جہاں چاہے لےکرگھومتا پھرتاہے۔ نہ روک نہ ٹوک ،کتنی خوبصورت لگ رہی تھی حنا کی شادی میں۔جینز کی پینٹ اور شاٹ فراک پہنے کھلے بالوں ڈانس کرتے ہوئےاس کے ڈیڈ بھی توسامنے ہی بیھٹے تھے۔ان کو تو ذراغصہ نہیں آ رہا تھا اورخود پنکی کتنی دلکش اور  کیوٹ لگ رہی تھی ۔

 انعم کا کزن توپنکی پرجی جان سےمرمٹا تھا۔ہاے کیسےدل میں گدگدی کرنے والے اشارے تھے۔ کتنی لکی ہے پنکی ؟ اسے تو ہمارے گھر کی طرح بات بات پر روک ٹوک نہیں۔ جب جہاں اس کا دل کرتا ہے جاتی ہے ،پرسوں ہی تو پنکی بتا رہی تھی کہ وہ ممی ڈیڈی تو کلب چلے گئےتو رات کو وہ بھی اپنے کزن بابر کے ساتھ  نائٹ ڈانس پارٹی میں مدعو تھی۔ کیا غضب کا پروگرام تھا۔ بتاتے ہوئےاس کی آنکھوں میں نشہ سابھر گیا تھا۔

چہرے پہ رنگ بکھیرے تھےاور مزے کی بات کہ بابر نےاپنی ایک دوست سے ملاقات کروائی جو بہت عرصے سے اس کلب کی ممبر تھی اورمجھے بہت گرم جوشی سےملی۔ میری بہت تعریف کی پتاہےکہہ رہی تھی تم بہت خوبصورت ہو۔تمہارے فیگر بہت دلکش ہیں۔ مجھے کہہ رہی تھی کہ تم جب چاہو آسکتی ہو۔ میں تمہیں ممبر شپ لےدوں گی ۔ اپنی دوستوں کو بھی لانا تم کبھی چلو نا۔

تمہاری تووہ عاشق ہو جائےگی ،دیکھنا تو تم ویسے ہی غضب ڈھاتی ہو ۔پرسوں سےتو میری نیند ہی آڑ گئی باربار پنکی اور اس کا کزن کلب والی دوست  اس کی باتیں اس کا انداز اس کی باتوں کا نشہ تم توغضب ڈھاتی ہو۔ یہی فقرہ دل ودماغ میں جم سا گیاہے۔ہائےکبھی میں بھی کلب جاؤں گی ۔کلب کیسا ہوتا ہے؟ 

ہاں ہاں میں ضرورجاؤں گی، گھٹ گھٹ کربہت گزارلی زندگی؟بابا بھائی اورامی نےتوزندگی حرام کررکھی ہے۔ہم پریہ کونسا دورہے۔ کس زمانے کے ہیں یہ میرے گھر والے۔ آنہیں کیا خبر دنیا کہاں سے کہاں پہنچ گئی ہے۔بہت برداشت کر لیا۔ بس اب کچھ تو آزادی ہو۔  کوئی کھا تھوڑی جائےگا۔ایک بار ضرورجاؤں گی ۔

اپنے آپ کو تسلی دے تو لی مگر نیندیں حرام ہوتی جارہی تھیں۔ پھرصبر کا پیمانہ لبریزہوا۔کچھ شیطان کی چالوں میں تیزی آگئی ۔ کچھ شیطان رستے بناتا گیا اورپہلے تو ایک دو بارہی کالج کے بہانے پنکی کی دوست سےملی پھرتو اکثر ہی ملاقات ہونےلگی۔ وہ اس عورت کےسحر میں ایسی مسحور ہوئی کہ  جال ہی بنتا چلاگیا۔ حیا کی چادر کیا سرکی حیا کی پہچان ہی بھول گئی۔       بابا کی باریش صورت  یادرہی نہ اماں کی محبت بھری آغوش،نہ بھائی کامان، نہ ہی بہنوں کا مستقبل روکاوٹ بنااورآہستہ آہستہ بھیڑوں کےجنگل میں گم ہوتی چلی گئی ۔

 وہ ایسی دلدل میں دھنستی گئی جہاں سے واپسی ناممکن تو نہیں مگر مشکل ترین ضرور تھی۔وہ ایک منظم گروہ تھا یہودی لابی عورت مارچ  میراجسم میری مرضی۔ ایک شیطانی ٹولہ ۔۔۔۔ اب وہ اس کا حصہ تھی واپسی کے رستے گم ہو چکے۔  تین چار ماہ سے اس کی ٹریننگ کی جارہی تھی ۔ آٹھ مارچ کو عورت مارچ کیسے ہلہ گلہ کرنا ہے؟ک کتنا مختصر لباس ہو گا۔کیسے کیسے ننگ عارنعرے بازی ہو گئی ۔میرا جسم میری مرضی؟  مجھے آزادی دو میرے نکاح کی فکر کیا ؟ میرا بھائی میرا باپ میرا شوہر میرا بیٹا مجھ پرکیا اختیار رکھے ۔ میں آزاد ؟رات بھر وہ تیاری میں مگن رہی۔خصوصی طور پر جدید فیشن کا لباس  باربار اپنے جسم پر دیکھا جارہا تھا کہ کل کیسی لگو گی کسی سے کم نہ ہوں۔

کہیں رات دیر تک خواب وخیال کی دنیا ۔ کل دنیا پہ چھا جائے گاخواب اپنی آزادی کا خواب اپنی شہرت کاخواب ، اپنی خود نمائی کا خواب اور پھرپورے اہتمام سے خوب سج دھج سے تیار ہو کر، بار بار خود کو آیینہ میں دیکھے جا رہی تھی ۔خود کو خود کی نظر نہ لگے۔ پنکی کی فون کالز سننے کے لیے بالکونی کی طرف تیزی سے بڑھتی ہوئی بڑھتی ہی چلی گئی اور پھر ایک درد ناک چیخ۔ پھراندھیروں میں گرتی ہی چلی گئی۔ بےخبری میں بالکونی کا دروازہ کھولارہ گیا تھا اور وہ تیسری منزل سے نیچے گر چکی تھی ،دھندلی ہوئی آنکھیں، کچھ نظرنہیں آرہا تھا۔ ہاں سماعت کی سماعت باقی تھی۔

 دورسے کچھ آوازیں آرہی تھیں، ڈاکٹربابا اماں کون کون تھا۔ کچھ بھی توسمجھ نہیں آرہا تھا۔چند سسسے تھےجو کانوں میں انڈیلےجا رہے تھے۔ ریڈھ کی ہڈی بری طرح ٹوٹ چکی ہے۔اب یہ کبھی بھی کھڑی نہیں ہو سکتی۔ ہمیں افسوس ہے ۔شاید یہ لڑکی اب پوری طرح دیکھ بھی نہیں سکتی ۔ باقی شکر ہے زندگی بچ گئی ہے؟  سسکیاں اندر ہی دم توڑتی ہیں۔ آنسو حلق کو نمکین بناتے ہیں اور دل کی دنیا ویران ہوئی جاتی  ہے۔ ہاں آواز سماعتوں پر بجلی گراتی ہےمیرا جسم میری مرضی میرا جسم میری مرضی۔  میں آزاد ہوں آزاد۔                  

 

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے