صراط مبین

مسرت جبیں/ لاہور

سورۃ ابراہیم ( سورۃ نمبر 14،آیت نمبر 7)۔

وَ اِذۡ  تَاَذَّنَ  رَبُّکُمۡ  لَئِنۡ شَکَرۡتُمۡ لَاَزِیۡدَنَّکُمۡ  وَ لَئِنۡ کَفَرۡتُمۡ  اِنَّ عَذَابِیۡ لَشَدِیۡدٌ ﴿۷

 سورة اِبْرٰهِیْم حاشیہ نمبر :11 یعنی اگر ہماری نعمتوں کا حق پہچان کران کا صحیح استعمال کرو گے اور ہمارے احکام کےمقابلہ میں سرکشی واستکبارنہ برتوگےاور ہمارا احسان مان کرہمارے مطیع فرمان بنےرہوگے۔ سورة اِبْرٰهِیْم حاشیہ نمبر:12 اس مضمون کی تقریربائیبل کی کتاب استثناءمیں بڑی شرح وبسط کےساتھ نقل کی گئی ہے۔اس تقریر میں حضرت موسی اپنی وفات سے چند روز پہلےبنی اسرائیل کوان کی تاریخ کےسارے اہم واقعات یاد دلاتے ہیں۔پھرتورات کے ان تمام احکام کو دہراتےہیں جواللہ تعالی نے ان کے ذریعے سے بنی اسرائیل کو بھیجے تھےپھر ایک طویل خطبہ دیتے ہیں جس میں بتاتے ہیں کہ اگرانہوں نے اپنے رب کی فرمانبرداری کی تو کیسے کیسے انعامات سے نوازے جائیں گےاور اگر نافرمانی کی روش اختیار کی تو اس کی کیسی سخت سزا دی جائے گی ۔

 یہ خطبہ کتاب استثناء کےابواب نمبر4 – 6 – 8 – 10 – 11 اور 28 تا 30 میں پھیلا ہوا ہے اور اس کے بعض بعض مقامات کمال درجہ مؤثر وعبرت انگیز ہیں ۔ مثال کے طور پر اس کے چند فقرے ہم یہاں نقل کرتےہیں جن سے پورے خطبے کا اندازہ ہو سکتا ہے۔  ” سن اے اسرائیل ! خداوند ہمارا خدا ایک ہی خداوند ہے ۔ تواپنے سارے دل اور اپنی ساری جان اوراپنی ساری طاقت سےخداوند اپنے خدا کےساتھ محبت رکھ  اور یہ باتیں جن کا حکم آج میں تجھےدیتا ہوں تیرے دل پر نقش رہیں اورتو ان کی اپنی اولاد کے ذہن نشین کرنا اورگھر بیٹھے اور راہ چلتےاورلیٹتے اوراٹھتے ان کا ذکر کرنا ۔“ ( باب 6 ، آیات 4 – 7 ) ” پس اے اسرائیل ! خداوند تیرا خدا تجھ سے اس کے سوا اور کیا چاہتا ہے کہ تو خداوند اپنے خداکا خوف مانےاور اس کی سب راہوں پرچلے اور اس سے محبت رکھےاور اپنے سارے دل اور ساری جان سے خداوند اپنے خدا کی بندگی کرے اور خداوند کے جو احکام اور آئین میں تجھ کوآج بتاتا ہوں ان پرعمل کرے تاکہ تیری خیر ہو ۔ دیکھ ،آسمان اورزمین اور جو کچھ زمین میں ہےیہ سب خداوند تیرے خداہی کا ہے ۔“ ( باب 10 ، آیات 12 – 14 ) ” اوراگر تو خداوند اپنےخدا کی بات کو جان فشانی سے مان کر اس کے ان سب حکموں پرجو آج کے دن میں تجھے دیتا ہوں،  احتیاط سے عمل کرے تو خداوند تیراخدا دنیا کی سب قوموں سے زیادہ تجھ کو سرفراز کرے گا اور اگر تو خداوند اپنے خدا کی بات سنے تو یہ سب برکتیں تجھ پر نازل ہوں گی اور تجھ کو ملیں گی ۔

شہرمیں بھی تومبارک ہوگا اورکھیت میں مبارک ۔ ۔ ۔ ۔ خداوند تیرے دشمنوں کو جو تجھ پر حملہ کریں ، تیرے روبرو شکست دلائے گا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ خداوند تیرے انبار خانوں میں اور سب کاموں میں ، جن میں تو ہاتھ ڈالے گا ۔برکت کا حکم دے گا ۔ تجھ کو اپنی پاک قوم بنا کررکھےگا دنیا کی سب قومیں یہ دیکھ کرکہ تو خداوند کےنام سےکہلاتا ہے، تجھ سے ڈر جائیں گی ۔تو بہت سی قوموں کوقرض دے گا اور خود قرض نہیں لےگا اور خداوند تجھ کو دم نہیں سر ٹھہرے گا اور تو پست نہیں بلکہ سرفراز ہی رہے گا لیکن اگر تو ایسا نہ کرے کہ خداوند اپنے خدا کی بات سن کر اس کے سب احکام اور آئین پر جو آج کے دن میں تجھ کو دیتا ہوں ۔

احتیاط سےعمل کرے تو یہ سب لعنتیں تجھ پرہوں گی اورتو گھر پربھی شہر میں بھی لعنتی ہو گا۔ خداوند تجھ کوتیرے دشمنوں کےآگے شکست دلائے گاتوان کے مقابلے میں ایک راستے سے جائے گامگران کے سامنے سات سات راستوں سے بھاگے گا۔ عورت سے منگنی توتوکرے گا لیکن اس سے مباشرت دوسرا کرے گا تو گھربنائے گا لیکن اس میں بسنے نہ پائے گا ۔

بھوکا پیاسا اورننگا اورسب چیزوں کا محتاج ہو کر تو اپنے ان دشمنوں کی خدمت کرے گا جن کو خداوند تیرے برخلاف بھیجے گا ۔

تفہیم القرآن ، مولانا مودودی رحمہ اللہ  

سورۃ ابراہیم کی یہ آیت بہت اہمیت کی حامل ہے ۔بندے کے ایمان یقین اور محبت کی پرکھ ۔جب انسان ہرپل ہرسانس ہر حالت میں ہر معاملے میں پیدائش سے لے کرموت کی ہچکی تک اپنےرب کا محتاج ہے۔ صرف اسی کی عطاء سے ملتا ہے۔پیشانی کی چوٹی سے پاؤں کے ناخنوں تک اسی کی عطاء ۔ زندگی کی بقا کے لیے ہر چیز اسی کی عطاء ۔ حتی کہ موت کے بعد قبر کا پردہ اور حشر کے میدان میں جزا وسزا کا مالک وہی عظیم اللّٰہ ۔

پھرشکر واجب ہے اور اسی کا شکرواجب ہے۔شکر تو یہ ہے کہ ایک شکر سانس آنے کا ایک اندر جانے کا ۔میرے اللّٰہ کی تو ہر بات برحق ہے۔کیا خوب حکمت کتنے پیارسے کتنی گہری یقین دھانی ہےکہ اگر تم شکر کرو گے تو ضرور بہ ضرور زیادہ دوں گا ۔

اتنا ہی سچا وعدہ  کافی تھا کہ اگرشکر کرو گے تو زیادہ دوں گامگر ضرور فرما کر کیسے اپنے بندوں کو شکرکرنے کی دعوت دی گئی ہے۔قرآن ہی خبردے رہا ہے کہ شکر گزاری کےکیا کمال انعامات ہیں اورناشکری کے کیسے الم ناک عذاب ۔

حضرت موسیٰ علیہ السلام کا مندرجہ بالا خطبہ بنی اسرائیل کے نام ۔کیسے فضلیت والی قوم نبوت اور بادشاہت سے نوازا گیا اس قوم کو مگر ناشکری نے کس پاتال میں جا گرایا اس قوم کو قرآن پاک میں پہلی امتوں کے حالات اسی لیے تو بار بار پیش کیے گئے کہ اب امت محمدیہ ان سے سبق لےعبرت پکڑیں ۔

یہی تو تذکیر ہے۔ یہی تو مقصود ہے نزول قرآن اور بعثت رسالت کا ۔آج ہمیں اپنے اپنے اعمال کو پرکھنے کی ضرورت ہے۔ہم کیا شکر گزار ہیں یا ناشکرے ؟جس امت کی طرف محبوب خدا مبعوث فرمایا گیا ۔جس امت کو قرآن مجید جیسی ہدایت ملی ہو،جس امت کو توبہ کی مہلت موت کی مدہوشی سے پہلے تک دی جائے۔

جس امت سےدنیا میں عذاب روک لیا گیا ہو، جس امت کے نبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی شفاعت کا وعدہ دنیا میں ہی مل گیا ہو۔

اس امت پہ شکر واجب ہے،آتی جاتی سانسوں پہ جس رزق کی چاہ میں حدود اللّٰہ کو پامال کرتے ہو ۔اس کا وعدہ کب ۔؟ کتنا ؟۔ کیسے ؟ تو تب پورا ہوچکا جب ابھی ہم نے دنیا کی ہوا بھی نہیں چھوئی تھی۔ دنیا میں آنکھ بھی نہیں کھولی تھی۔رحم مادر میں ابھی چارماہ کے تھے۔ اے ابن آدم تیرارزق تجھ تک پہنچ کررہےگا خواہ وہ کسی پہاڑ کی کھوہ میں پتھر کے نیچے دبا ہو۔

خطبہ حضرت موسیٰ پہ غور کریں کیا آج ہم ناشکری کے جرم میں ان ہی حالات میں نظر نہیں آتے ۔

کاش قرآن میرے وطن کے نصاب تعلیم میں مکمل تفھہیم کے ساتھ پڑھایا جاتا تو آج ایوانوں اورعدالتوں میں عمربن خطاب اورعمر بن عبد العزیز ہوتے اور پاکستان اپنے نظریے کی منزل پا چکا ہوتا۔آج دنیا میں یوں مسلمان ذلیل ورسوا نہ ہوتے ۔

آج اس خطبہ کوعام کرنے کی اشد ضرورت ہے،شکروہ بیج ہے جو جتنا خالص ہوگا اتنی ہی عمدہ اوراعلیٰ فصل کاٹوگے۔

شکرکی عادت اپنائیں اورپھر رب کے فیضان کی برکھا برستی دیکھیں ۔شکراللّٰہ کی رضامندی اورنعمتوں کو دوام اور ناشکری نعمتوں کے زوال کا سبب ہے۔شکرکے کیا ہی رنگ ہیں۔تمام ارکان اسلام بھی شکر۔ تلاوت قرآن بھی شکر۔ اللّٰہ کے بندوں سے پیار ان کی خدمت بھی شکر۔ نعمتوں کے اظہارسے لیکر نعمتوں کی تقسیم بھی شکر ۔

اپنے رب کی ہرعطاء پہ جومن کوبھائے،نہ بھائے شکر۔ اللّٰہ کی حکمتوں کو کون جان سکتا ہے؟وہ دے کربھی آزماتا ہے اورلے کربھی ۔ بڑی آزمائش نعمتوں کی فراوانی ہے ۔ عیش وعشرت میں ۔خوشیوں کے جھولے ۔ کامیاںیوں کے عروج پہ ہو کر جبیں اپنےرب کےدرپہ عاجزی سےجھکی رہےیہی شکرہے۔اللّٰہ ہمیں اپنےشکرذکر اور حسن عبادت کی توفیق نصیب فرما۔آمین ثم آمین

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے