
مسرت جبیں
قدر تو قدر والوں کو ملتی ہے ؟
اور قدر کے لیے نفس کو روندا جاتا ہے
نفس کو روندنے کے لیے میں کو مارنا پڑتا ہے
نفس کو کچلا جاتا ہے
جس نے نفس کو کچلا وہی قدر والا ہے
اور قدر والا ہی قدر کرتا ہے
اور قدر صبر سے ہوتی ہے
اور صبر کا پھل میٹھا ہوتا ہے
اور میٹھا ہی سب ہے
اور وہ رب ہے
اور قدر والا قدر والوں کا
مگر آہ
لوگوتم نے اللہ کی قدر ہی نہیں کی جیسا کہ حق ہے اس کی قدر کا
اے قدر والے عظیم رب ہم سب عاجز بندے تجھ سے توفیق مانگتے ہیں قدر کرنے کی
تو قادر مطلق ہے
کن کی قدرت تیرے اختیار میں ہے
تیری توفیق کے طلب گار تیرے لاچار بندے
اپنی ہی راہوں پہ چلانا ہم کو
ہمارے قلوب کو اپنی اور اپنے حبیب صلی اللّہ علیہ وسلم کی اطاعت و محبت کے لیے مسخر کر دے ۔
ان اعمال کی توفیق عطا فرما اور آسانیاں پیدا فرما
اپنے ہر اس بندے کی کوشش کو قبول فرما لے جو اخلاص سے تیرے رستے پہ قدم ہی رکھ رہا ہے
اپنے بندے کے پہلے قدم کو
قدر والے قدر سے قبول فرما کہ یہ بڑھتے ہوئے قدم بڑھتے ہی جائیں
قدم قدم منزلیں آسان ہوں۔
یا سمیع الدعاء ہم سب سے راضی ہو جا ۔ آمین ثم آمین



































