
مسرت جبیں
پیارے حبیب احمد مصطفیٰ محبوب خدا محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کا دعویٰ کرنےوالے۔یاد ہےوہ کربلاکی تپتی ریت ۔وہ جان بلب پیاس ننھے اصغر
کا لہو میں نہایا ہوا لاشہ ۔ تپتے صحرامیں جھلستے ہوئےبےگوروکفن حسین ابن علی رضی اللہ عنہ کےلخت جگرگوشے۔پردہ نشیں پاک دامن عفت مآب مستورات کی بے بسی، خشک لبوں سےاپنےجگرگوشےکی ٹکڑے ٹکڑے لاشوں کے بوسے۔وہ جلتے ہوئےخیموں میں سسکتی ہوئی زندگیاں ۔ وہ پورے کنبے کی قربانی ۔۔۔۔۔۔۔۔؟
کچھ یاد بھی ہے ۔۔۔۔؟
وہ دل خراش داستان محبت ۔۔۔۔۔۔۔؟
کیا حسین رضہ نواسےرسول اللہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کو اقتدار کی چاہ تھی۔کیا منصب کی ہوس تھی ۔ کیا شہرت کی بھوک تھی ۔
سوچو ذرا ۔۔۔۔۔۔؟
اتنی عظیم قربانی ۔ اتنا بڑا مضبوط حوصلہ ۔ ایک اکیلے فردحسین رضہ ابنِ علی رضی اللّہ عنہما ہی نہیں کیا جوان، کیا بوڑھے کیا مرد، کیا عورت اور کیا شیر خواربچہ اپنا سب کچھ غریب الوطنی میں لٹا دیتا ہے ۔ یاد کرو ۔۔۔۔۔۔؟
یہ سب اپنے نانا رسول خداصلی اللّٰہ علیہ وسلم کا دین بچانے نکلے تھے ۔
مقتل گاہ گواہ ہے لا الہ الااللہ کی لاج رکھنا مقصود تھی ۔
دور کیوں جاتے ہو ۔
14اگست1947۔ کے مناظر بھول گئے۔وہ کٹی پھٹی زندہ لاشیں گھرکاروباراوراپنے پیاروں کے تڑپتے لاشےاپنےگھروں میں تنہاہی چھوڑآئے۔نیزوں میں پروئے معصوم پھول ۔وہ ماؤں کی کٹی چھاتیاں وہ اجڑی گودیں ۔
وہ غیور جوانیوں سےاٹے پڑے کنوئیں ۔
وہ پراگندہ حال نیم پاگل پاک سر زمین کو پاگل پن سے چومتے ہوش مند محب ۔ وہ لا الہ الااللہ کی حرمت پہ کٹ مرنے والے ۔
کیا بھول گئے سب ۔۔۔۔۔۔؟
ہاں تہہ خاک جا سوئے ۔
ان کے ساتھ ہی ہمارے ایمان ہمارے ضمیر بھی تہہ خاک دفن ہو چکے ۔۔۔۔۔؟
بہت ہوگیا اب ۔۔۔۔ ۔؟
نہ سمجھو گے تومٹ جاؤ گے ۔۔۔۔ِ؟
شہداء اپنے حصےکا لہو بو چکے ۔
وہ لا الہ الااللہ کی لاج رکھ گئے ۔۔
کیا منہ دکھائیں گےروز محشر ان شہداء کو ۔۔؟۔۔
ان کا لہو اتنا ارزاں نہیں تھا نہ ہے ۔
ان کے جگر گوشےبھی ہماری طرح محبوب تھے ان کو ۔
ان کی راج دلاری بھی ان کی غیرت تھی ۔
اتنی عصمتوں کے لٹنے کا حساب کیا ہوا ۔۔۔۔۔ ؟
کربلا کی قیامت بھی ووٹ کی امانتوں کا قرض تھی ۔
تحریک پاکستان کی لہورنگ داستان بھی ووٹ کی گواہی کا جرم تھا ۔
وہ محرم سے مجرم بنائے گئے ۔
کہ انہوں نے وفا کا بیچ بویا ۔۔۔
حق کی گواہی دے گئےتخت دار پہ ۔
ہم آزاد ہیں اپنے ضمیر کے بوجھ تلے بوجھل ہو ہو کر بھی ۔۔۔۔۔ ؟
اپنا وطن اپنا گھر ہوتا ہے ۔
اپنی سر زمین اپنی ماں ہوتی ہے ۔
میر جعفر میر صادق میری تیری ماں کا سودا کر چکے ۔۔۔۔ ؟
بہت ہو چکا ۔۔۔۔؟
ابھی بھی گہری نیند ہے ۔۔۔۔۔؟
اٹھو ۔۔۔؟۔ اٹھو ۔۔۔۔؟
جاگو جاگو
میکدہ تمہارا لٹ چکا ۔
میکدے کی خبر لو ۔
ساقی بدلو
جام بدلو
اور
اور
اب کی بار ۔
نظام بدلو جام بدلو
نظام بدلو
ٹکڑوں میں بٹے ہوئے اپنے آشیانے کو مزید بٹ جانے سے بچا لو ۔
ورنہ کل جب میزان قائم ہو گی تو میری تیری وفاہیں تولی جاہیں گی ۔
اپنی وفاؤں کی ترازو آج ہی بھر لو ۔
ترازو کو اپنے قیمتی ووٹ کی طاقت سے طاقت دو ۔
کربلا کے ۔۔۔ تحریک پاکستان کے لہو کو ارزاں نہ ہونے دینا ۔
میزان قائم ہے تو پوری کائنات قائم ہے ۔
ترازو کی طاقت بنو ۔ ترازو کی لاج رکھو ۔
ترازو کی حرمت سے دھرتی
سر زمین پاکستان کو امن سے ۔انصاف سے خوشحالی سے
محبتوں کے اللّہ اور اللہ کے رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی نظام سے مزین کرو ۔
ترازو امن ہے
ترازو امید ہے
ترازو زندگی میں وقار ،عزت توقیر
اور آخرت میں فوز
ترازو کا نظام قرآن سے جڑا ہے
اور قرآن کا نظام ہی
کربلا کا پیغام ہے



































