
عالیہ رؤف
تنگ نظری انسان کی سب سے بڑی دشمن ہے!انسان تعلیم حاصل کرتا ہے اور جس سےذہن ودماغ میں وسعت پیدا ہوتی ہے۔بچپن میں ہمارے اک استاد ہمیں
اکثر یہ مثال دے کر سمجھایا کرتے تھے کہ علم ایک ایسی لازوال دولت ہے کہ جسے کوئی بھی چرا نہیں سکتا یہ بات اسوقت تو شاید سمجھ نہیں آتی تھی مگر اب اس بات کی سمجھ آگئی ہے کہ اس بات میں کس حد تک سچائی ہے اگر ہم اس بات کا اندازہ لگانا چاہتے ہیں تو ہمیں ایک ان پڑھ اور ایک پڑھے لکھے انسان کا موازنہ کرنا ہو گا
علم ہی ایک ایسی نایاب طاقت ہے جس کی وجہ سے انسان کو اشراشرف المخلوقات کا درجہ حاصل ہوا۔ انسان کوعلم کی وجہ سے فضیلت عطا ہوئی اور اللہ کے نزدیک وہی زیادہ پسندیدہ ہےجو سب سے زیادہ پرہیزگار ہو۔
علم ہی توشعور کو جگاتا ہےاورانسان کو اچھےبرے کی تمیزسکھاتا ہے۔دین اسلام ہی ایسا دین ہےکہ جو برابری کا درس دیتا ہے۔علم حاصل کرنا ہرمرد اور عورت پر فرض ہے۔علم ہی کی بدولت انسانی دماغ کو کشادگی ملتی ہےہمارے پیارے نبی پاک صل اللہ علیہ والہ وسلم نےہمیں دین ودنیا کو ساتھ لےکر چلنے کا درس دیا ہے تاکہ یہ زندگی سادہ اور آسان طریقےسےگزارنے کے ساتھ ہمارے لیے مشعل راہ بنے !اور یہی تو ہمارے دین ودنیا میں کامیابئ کا ذریعہ ہے۔
تنگ نظری کا شکارزیادہ تران پڑھ طبقہ ہی ہوتا ہے تنگ نظر لوگ ہمیشہ منفی خیال اورغلط قیاس آرائیوں سے اپنے دل ودماغ میں توسازشی اور منفی خیالات پالتے ہی ہیں مگر اس کے ساتھ معاشرے میں بھی ان منفی خیالات کوپھیلاتے ہیں زندگی میں ہر انسان کا سامنا اچھےبرے لوگوں وراجھےبرے حالات سےہوتارہتا ہےاور انسان ان سے نمٹنے کی اور خود کا بچانے کی حتی الامکان کی کوشش بھی کرتا ہے اوریہ واقعات اس کو زندگی میں ایک تجربہ کارانسان بنانے میں مددگارثابت ہوتے ہیں۔ اب یہ انسان پر منحصر ہوتا ہے کہ وہ ان سے کچھ سیکھے اورمحتاط رہے نہ کہ مزید نقصان اٹھاتا رہے۔ عقل اور فہم کا تقاضا تو یہی ہے کہ آزمائے کوبار بار نہ آزمایا جائے۔ کبھی کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آ جائےتو دوسروں سے ضرور شیر کرنا چاہیے کہ جس مشکل سے ہمیں دوچار ہونا پڑا کوئی دوسرا نہ ہواور اسی طرح ہم کسی کی اصلاح اور کسی کی زندگی کو کچھ براہونے سےروکنے میں مددگار بھی ثابت ہو سکتے ہیں ۔ یہ چھوٹی سی نیکی جوبظاہر معمولی لگتی ہےکسی کے لیے بہت مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔زندگی میں کبھی کبھار کچھ واقعات انسان کو ذہنی ہی نہیں روحانی طور پربھی متاثرکرتے ہیں اور انسان حیرت اورخوف جیسی کشمکش کا شکار ہو جاتا ہے ،مگر کوئی بھی نا گوار واقعہ اگر ایک سبق کے طور پر لیا جائے اور دوسروں سے شیئر کر کے دوسروں کو اس سے بچنے کے لیےمحتاط کیاجا سکتا ہے۔ نیکی کی بھی مختلف صورتیں
ہوتی ہیں اور پھر نیت اچھی ہو تو صلہ تو رب کی ذات دیتی ہے۔ اس لیے کسی کی بہتری کے لیے ہچکچانا نہیں چاہیے۔ آپ کو کوئی نقصان پہنچا گیا اور بعد میں آپ سوچتے ہیں کہ کونسی وجہ سے ہوا اورکہاں پر ہم سے لاپرواہی ہوئی اور بس اسی ایک لاپرواہی کوآپ نے شیرکرنا ہے۔
مدد ضروری نہیں پیسوں ہی سےہو اوربھی بہت سی صورتوں سےآپ کسی کے لیے مددگار ہوسکتے ہیں اوریہ وہ مدد ہے جس سے آپ رقم لگائے بغیر کسی کو فائدہ ہنچاسکتے ہیں ،کسی کے راستے سے پتھر ہٹاکر کسی بیمار کی مزاج پرسی کرکےکسی دکھی کا درد بانٹ کر، کسی بوڑھےکے پرانے قصےسن کر یا کسی کو ایک مسکراہٹ سے دیکھ کراور سب سے بڑی بات جب بھی آپ کسی کی بیٹی ، بہن اورمان کو دیکھتے ہیں اورکوئی خیال یا کوئی بھی بات یا نظر ڈالنے سے پہلے اپنے گھر کو ضرور سوچاکریں ۔ یقین جانیے یہ بات آپ کو بہت سی گندی سوچوں اورمعاشرے کو بہت سی برائیوں سے بچالےگی۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا میں پہلا قتل جس نےکیا اس کے بعد قیامت تک جتنے قتل ہوں گے ان کا گناہ اس کےسرپرہے اورسوچیے کہ خدارا کہیں آپ بھی کسی ایسے گناہ کے مرتکب نہ ہوجائیں۔ بعض اوقات ہم انجانے میں ایسی غلطی کرجاتے ہیں جو گناہ ہوتا ہے اوراس بات کا شعور ایک پڑھا لکھا انسان ہی رکھتا ہے۔ اس لیے دنیاوی علم کے ساتھ دینی علم پربھی توجہ کیجیے تاکہ آپ تنگ نظری اور معاشرے میں بد امنی پھیلانے والے نہ بنیں بلکہ ہرفرد جب اپنی ذمہ داری کو جان لیتا ہےتو ہی ایک چوش نما ماحول کے ساتھ ایک خوبصورت اسلامی معاشرہ وجود میں آتا ہے۔
توکمی بس تعلیم کی ہےاور کہیں عمل کی بھی ہے توجو معاملہ علم اورعمل سے حل ہو جائے اس میں اللہ تعالٰی بھی مدد فرماتا ہے۔ اللہ ہم سب کا مددگارہو اورجس مقصد کے لیے ہیمں دنیا میں بھیجا گیا ہےہم اس مقصد میں کامیاب ہو جائیں تاکہ روز محشرٓرب کریم اور خضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے شرمندہ ہونے سے بچ جائیں آمین ثم آمین



































