
عالیہ رؤف
زند گی کے نشیب وفراز اچھا براوقت دکھ درد اور تکالیف راحت وآرام خوشی یہ سب زندگی کا حصہ ہیں بس فرق اتنا ہی ہے کہ جیسے ہم غم میں
رب کو یاد کرتے ہیں وہاں خوشی میں اسکا شکر بجا لانا بھول جاتے ہیں زندگی کی اس دور بھاگ میں کھو کر ہم موت کی اٹل حقیقت کو فراموش کر دیتے ہیں آزمائیش جب بھی کوئی آئے ہم اس سے وقتی طور پر خوفزدہ تو ہوتے ہیں مگر اپنی اصلاح کی طرف توجہ نہیں دیتے ،اور آزمایشیں تو نبیوں پیغمبروں پہ بھی أتی رہی اور ہمیں ان کی ہی زندگیوں کو سبق بنا کر پیش کیا گیا کیسے انہوں نے صبر کیا اور شکر ادا کرتے رہے اور کسطرح انہوں نے دنیااور آخرت کا سفر کامیاب بنایا مگر ہماری ترقی میں رکاوٹ کی بنیادی وجہ دین اسلام سے دوری ہے ان وقتوں میں علم کی کمی تھی مگر ایمان پختہ تھے مگر آج کل تعلیم عروج پر ہے مگر ایمان کمزور ،،،یہاں ایک بات اور بھی سمجھنے کی ہے وہ یہ ہے کہ ہم مغربی تقلید میں مگن ہو کر اپنے خود اعتمادی کھو چکے ہیں ویسے یہ محاورہ کافی بہتر کہ کوا چلا ہنس کی چال اور اپنی بھی بھول گیا ،اگر قدرتی آفات کا جایزہ لیا جاے تو سیلاب اور زلزلے کی وجہ سے آج تک کئی جانیں لقمہ اجل بنی مگر ان سے نمٹنے کے لیے کوئی منظم انتظام نہیں قائم ہوا اور جو لوگ ان آفات سے متاثر ہوے وہاں تو لوگوں کو حکومت کی طرف سے کوئی امداد تک نہیں پہنچتی ویسے حکومت ان کی آڑ میں دوسرے ممالک سے قرضہ ضرور۔ لے لیتی ہے اور پھر وہ پیسہ بھی کہاں اور کس کے پاس جاتاہے اس کا بھی کسی کو علم نییں ہوتا
ہمارے ملک میں ہمارے ہی لوگ غیر مخفوظ ہیں یہاں پر عافیہ صدیقی جو قوم کا سرمایہ ہے ان پر جھوٹے الزام کی بنیاد پر امریکہ میں قید ہے ہماراملک ایسا ملک کے کوئی بھی آئے اور ہمارے گھر سے بلااجازت سامان لے جائے تو کیا ہم برداشت کریں گے اور وہ تو ایک جیتی جاگتی خاتون اور قوم کی عزت اور بیٹی کسی بھی غیر ملکی طاقت کواتنی آزادی ہے کہ ہمارے گھر آئے اور ہماری آزادی کو پامال کر دے ہم پر ظلم کرے جب عافیہ صدیقی کو یہاں سے خفیہ طریقے سے اغواہ کیا گیا تو حکومت کہا تھی کیوں کوئی بھی ہماری سرحد میں آکر ہمیں لوٹ لے ،یہاں پر ہماری بے بسی۔ صاف ظاہر ہے اور ہم بادشاہوں کے بادشاہ کی بجاے دنیاوی سپر پاور سے ڈرتے ہیں کیونکہ ایمان کی کمزوری نے ہمیں غلامی پر مجبور کیا ہے اور متاثر ہ ہزاروں لوگ ہر سال فٹ پاتھ پر آجاتے ہیں جن کا مددگار سوائے اللہ کے کوئی نہیں ہوتا ،کیونکہ ان آفات سے بچنے کے لیے کوئی ٹھوس اقدام حکومت کی ذمہ داری ہے جو حکومت نہیں کرتی ،بلکہ جب سیلاب آنا ہوتا ہے تو پانی کے بہاؤ کو غیر آباد علاقوں کی طرف موڑ کر عوام کی جانی اور مالی خفاظت کا انتظام ہو سکتا ہے ہم بیرون ملک جاتے ہیں اور بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں کوئی ہمارے کسی بھی معاملے میں اہمیت کیسے دے سکتا ہے کہ جب ہم خود اپنے ہی لوگوں کی خفاظت نہیں کر سکتے اپنے ہی ملک کے معاملات کو سلجھانے میں ناکام ہیں مسئلہ کشمیر اور یا مسئلہ فلسطین ہم کسی کے لیے کچھ کیسے کر سکتے ہیں جب ہم خود کواور اپنے ملک کو مناسب طریقے سے چلانے سے قاصر ہیں دنیا بھر میں کئی ملک ہیں آج تک کسی بھی ملک کا نظام ایسا نہیں دیکھا کہ جس میں انسان کی جان غیر مخفوظ ہوجس کی ایک مثال ارشد شریف جیسے بے قصور صحافی جو کہ اپنے ملک میں غیر مخفوظ ہونے کی وجہ سے غیر ملک جانے پہ مجبور ہوئے اور وہاں پر بھی ان کو مار دیا گیا بھلا غیر ملکی لوگوں کو ان سے کیا دشمنی لیکن مسئلہ تو یہ ہے کہ ریاست کا کوئی انسان جب ریاست میں غیر مخفوظ ہو تو پھر یہ کیسا آزاد ملک ہے پچھلے دنوں ایک اور صحافی اچانک سے منظر سے غائب ہو گئے اور آج تک نہ تو انکا کوئی جرم ثابت ہوا نہ ہی انکے بارے میں کچھ پتہ چلا کہ وہ کہاں ہیں ہماری زندگی کے لیے ہماری ہیی زمین تنگ پڑ چکی ہے ایسا بے حسی اور خود غرضی کا بازار گرم ہےکہ ہر کسی کو بس اپنی ذات کی اپنی جیت کی فکر ہے اس میں قوم و ملک کا عزت اور وقار بھی نظر انداز کیا جاتا ہے ہم آزاد قوم ہو کر بھی غلامی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔
افسوس کی بات تو یہ ہے کہ جو بھی نظام چل رہا ہے اسکی اول تو سمجھ یہ نہیں آتی کہ ہماری ریاست چل کس نظام کے تحت رہی ہے کہنے کو جمہوری اسلامی مملکت مگر نہ تو جموریت کا کوئی پہلو نظر آتا ہے نہ ہی اسلامی نظام بس جی جسکی لاٹھی اسکی بھینس کوئی کسی کو پوچھنے والا نہیں ہمارا دین تویہ سکھاتا ہے کہ حکمران جب کسی مملکت کا سربراہ ہو تو اسکی ذمہ داری میں پوری ریاست میں پائی جانے والی ساری ذمہ داریاں پر ہے اور قیامت کے دن وہ جوابدہ ہو نگے مگر ہمیں کہاں کچھ بھی یاد ہے ہمیں تو بس کسی کی موت پر ایک ہیڈ لائن چلا کر اپنا فرض ادا کرنے کی عادت ہو چکی یہ بھی سچ کے مرنے والوں کے ساتھ مرا نہیں جاتا مگر جو لوگ حکمرانوں کی لاپرواہی کی وجہ سے جانیں جاتی ہیں یا سیاست میں اپنا نام چمکانے کے لیے یا اپنے کارنامے چھپانے کے چکر میں کیوں بے قصور عوام کو موت کے گھاٹ اترنا پڑتا ہے کیا اسلامی ریاست کے قانون صرف بے بس لاچار کو ہی غلطی پر سزادیتے ہیں ہمارے پیارے نبی تو غریبوں کے لیے ہمدرد بنا کر بھیجے گئے اور ہمیں کبھی بھی دنیااوراخرت کی بھلائی نصیب نہ ہوگی جب تک کہ ہم نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کااسوہ حسنہ نہ اپنائیں اور مشرقی تقلید میں پڑ کر خود کو بربادی سے بچانے ہیی میں ہماری دنیاوآخرت میں بھلائی ہے موت بر حق ہے اور حساب تو ہر کسی کو دینا ہے تو کیوں نہ اعمال کو درست کر لیا جائے ہم سے پہلے جتنی بھی قومیں آئی ان پر عذاب آئے اور اسکی وجہ گمراہی ہی تھی اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ حد سے بڑھنے والے اللہ کو پسند نہیں ہمیں بھی
اس بات کو ہر وقت ذہن میں رکھنا چاہیے کہ ہماری حدیں کیا ہیں اور کیا ہم ان پر پابند ہیں کیا . ہم اللہ کے حضور پیش ہونے کے لیے تیار ہیں اپنے ہی ملک کے لوگ اپنے ہی مذہب سے تعلق رکھنے والے اور دیکھا جائے تو ایک ہی آدم کی اولاد ہیں ہم ہمارے دکھ اور سکھ ایک دوسرے سے جڑے ہیں انسانیت کے ناطے کسی طور بھی ہمارے ضمییر کبھی مطمئن نہیں ہوتے جب ہم کسی کو ںلاوجہ تکلیف پہنچاتے ہیں اور نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ مسلمان وہ ہے کہ جس کے ہاتھ اور زبان سے دوسرے کو تکلیف نہ ہو تو ہمیں سب سے پہلے اپنی ذات سے یہ عمل شروع کرنا ہوگا اور پھر ایک سے دوسرے اور ایسے ہی یہ عمل سب میں عام ہو جائے گا اور اصلاح کے آثار پیدا ہوں گے انشاللہ ہر انسان کو اللہ تعالیٰ نے کسی نہ کسی مقصد کے تحت پیدا کیا ہے تو بس اس مقصد کو ڈھونڈنا ہم پہ منحصر ہے اور جو اپنے مقصد کو ذہن میں رکھ کر سفر پہ نکلتے ہیں اور مقصد ہو بھی نیک نیتی پہ تو اللہ بھی نیک لوگوں کا بھروسہ نہیں توڑتا ،پھر کامیابیاں ہی کامیابیاں دنیا وآخرت میں بلند مرتبے رب العالمین عطا کر دیتا ہے دعا ہے کہ ہم یعنی بحثیت پاکستانی ہر فرد اپنی زمہ داریوں کو پہچانے سمجھے اور اپنی اصلاح کی کوشش کرے کہ اللہ تعالیٰ قرأن میں واضح کرتا ہے کہ انسان کو وہی ملتا ہے جس کی وہ کوشش کرتا ہے تو آج ایک عہد کریں خود اپنی ذات سے کہ خود اپنی ذات پر غور وفکر کریں اور غلطیوں کو سدھارنے کی کوشش شروع کر دیں اللہ تعالیٰ ہم سب کو اچھی نیتوں اور اچھی کوششوں میں مصروف رہنے کی ہدایت عطا کرے آمین اور ہمارے ملک کو بری گھڑی ہر شر سے اور مخفوظ رکھے اور دنیا میں ہماری عزت واحترام ہمیشہ قائم دائم رکھے۔ آمین ثم آمین



































