
عالیہ رؤف
نفسا نفسی کی لو چل رہی ہے کوئی کسی کے احساسات اور جذبات کی پرواہ نہیں کرتا ؛ہر کوئی ایک مسلسل دوڑ میں ہےہر کوئی کسی نہ کسی
سےیا پھر سب سے ہی آگے سبقت لے جانے میں مصروف ہے۔ایسےجیسےہرکوئی زندگی کی حقیقت کو فراموش کر چکا ہو صحیح غلط کا فرق جیسے ختم ہی ہوگیا ۔ ہر کوئی یہی سمجھنے لگا کہ جیسے بس وہ بلکل ٹھیک چل رہا ہے۔ آخر ایسا کیوں ہو رہا ہے۔ اس کے لیے کوئی توجہ کیوں نہیں دے رہا ۔ ایسا نہیں کہ ہم اس قدرمصروف ہوگئےکہ ہم اس طرف توجہ نہیں دے پا رہے۔ درحقیقت مسئلہ توکچھ اور ہی ہےاور ہم اس بھاگ دوڑ میں اپنے دین سےدور ہوتے جا رہے ہیں کیونکہ مغربی تہذیب کی نقل کے چکرمیں ڈرہے کہ ہم ان لوگوں کی فہرست میں تو شامل نہیں ہو گئے کہ جن کے بارے میں قرآن کریم میں بتایا گیا ہےکہ آنکھیں ہیں مگر دیکھ کربھی دیکھ نہیں سکتے۔ کان ہیں مگر سن کر بھی سنتے نہیں کیونکہ ان کی آنکھوں پر پٹی بندھی چکی ان کے دل پر مہر لگ چکی کہ اب ہدایت سے دور کر دیے گئے۔
اللہ تعالیٰ نےہمارے سامنےدوراستےرکھے اورشعوربخشا کہ ہمیں کدھرجانا ہے،اس بات کاتوہرکوئی اندازہ لگا سکتا کہ کون ساراستہ ہمیں کس طرف لے کرجاسکتا ہے۔ راستے کا چناؤتو منزل کا سوچ کر ہی کرناچاہیے۔
زندگی کا ہر مسئلہ اور اس کا حل زندگی سے پہلے اورموت کے بعد کےحقائق ہمارے نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت اور قرآن پاک میں جامع اورواضح کر کے بتائے گئے ہیں ، مگر ہم مغربی تہذیب کی تقلید میں پاگل ہوئے جاتے ہیں جبکہ دنیا کا کوئی بھی مذہب ایسا نہیں کہ جس کے پاس کوئی ایسا بیش بہا خزانہ موجود ہو اور جس سے ہم گھر بیٹھ کر دین اور دنیا کے معاملات کو بہترطریقے سے سر انجام دے سکتے ہیں دنیاوی خواہشات کی تکمیل میں ہم اپنی آخرت خراب کرنےمیں کوئی کثر نہیں چھوڑتے اوراگر ایک خواہش پوری ہوتی ہے تو ایک اور بس جب تک زندگی ہے یہ سلسلے چلتے رہتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ جو لوگ میرے بندے کبھی بھی شیطان کے بہکاوے ہیں نہیں آئیں گے ہمارے رب کوان ہی پرمان ہےجو فرمانبردار ہیں ہدایت یافتہ ہیں بس اب ہمیں تو اتنا ہی سوچنا ہے اور سمجھنا ہے کہ ہم کیا ہیں ہمارا مقصد حیات کیا ہےاور ہم کس مقصد کے لیے دنیامیں بھیجے گئے ۔
ہم وہی ہیں جنہوں نے اپنے رب عظیم سے جب اس نے ہماری تخلیق کی تووعدہ کیا کر کے آئےتھے کہ اے اللہ تو ہی ہمارا۔ رب ہے اور ہم تیری ہی طرف لوٹ آئیں گے، موت برحق ہے اورہمیں اللہ کومنہ دکھانا ہے، ہم کیسے رب کا سامنا کرسکیں گے، جب ہمارے پلے کو اچھاعمل ہی نہ ہو گا ۔دنیا کے امتحانات کی تیاری میں خود کو تھکانے والے ہم لوگ خسارے ہی خسارے اکٹھےکررہے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ ہمیں دین کی سوجھ بوجھ عطا کرے اورآخرت کمانے کی ہدایت دے کیوں ہرچیز بن مانگے مل رہی ہےہمیں مگر ہدایت تو مانگنے پرہی ملتی ہے اور طلب ہی پرملتی ہے۔ اللہ ہم سب کودین اسلام پر چلنے اور صحیح راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین ثم آمین
عالیہ



































