
عالیہ رؤف /سیالکوٹ
سیالکوٹ کے ایمن آباد روڈ پر جی سی یونیورسٹی قائم ہے جو وسیع رقبے پربنائی گئی ہے ۔یونیورسٹی میں کلاسز کاباضابطہ آغازکیا جا چکا ہے،یو نیورسٹی کا
کچھ حصہ زیر تعمیر ہے۔
یونورسٹی میں لا تعداد طلبہ حصول تعلیم کے لیے ہر روز مختلف دور دراز گاؤں سے طویل سفر طے کر کے آتے ہی جن میں طالبات کی بھی بڑی تعداد ہے جبکہ ایمن آباد کی سڑک کی حالت انتہائی خستہ حال ہے۔ خستہ حال ہونے کے ساتھ ساتھ یہ سڑک چھوٹی بھی ہے۔ گاڑیوں کے آمدو رفت کے سبب ٹریفک کا دباؤ بڑھ جاتا ہے ور طالبات کو سخت مشکلات کا،سامنا کرنا پڑتا ہے۔
سڑک کی ٹوٹ پھوٹ کے باعث یہاں ٹریفک کا ہجوم رہتا ہے جس سے حادثات کے سے امکانات بڑھ جاتے ہیں ۔ حکومت نے یونیورسٹی کا افتتاح تو کر دیا لیکن یہاں تک آنے والی بچیوں کو کن مشکلات کا سامنا ہوتا ہے ،اس پر کوئی توجہ نہیں دی گئی ۔
بچے قوم کا سرمایہ ہیں اور ان کے لیے تعلیمی ادارے تک رسائی کو آسان بنانے کے لیے ضلعی اور پنجاب حکومت کو اہم کردار ادا کرنا چاہیے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے درخوست ہے کہ ایمن آباد روڈ کی ازسر نو تعمیر کیا جائے اوراسے ڈبل روڈ بنایا جائے تاکہ طالبات کی مشکلات ختم ہو سکیں اور تعلیمی ادارے تک آمدورفت میں کسی قسم کی دشواری نہ ہو ۔



































