
عالیہ روف/ سیالکوٹ
پاکستان کے شہروں میں سے بہت ہی پیارا سا چھوٹا سا مگر ترقی کی راہوں سے پھلتا پھولتا شہر
سیالکوٹ ہے۔چھوٹے شہر کی صفائی انتظامیہ کے لیے کوئی مشکل معاملہ نہیں مگر نجانے کیا'وجہ ہے کہ کچھ معاملات پر حکومت کی توجہ دلانےکی اشد ضرورت ہے ۔
ویسے تو یہاں کے بہت سے مسائل ہیں جن سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے مگر یہاں میں ذکر کرنا چاہوں گی کہ شہر کے مین لاری اڈے کے حالات انتہائی بد ترین ہیں۔ پچھلے دنوں وہاں سے گزر ہوا تو اس قدر گندگی تھی کہ لفظوں میں بیان نہیں کی جاسکتی ۔کسی بھی گاڑی کا گزرنا محال تھا شاید لاری اڈے کی تعمیر تاخیر کا شکار ہو ،حکومت اور انتظامیہ سے درخوست ہے کہ اس کی تعمیر کو جلد ازجلد مکمل کیا جائے تاکہ لوگوں کو مشکل کا'سامنا نہ ہو ۔
لاری اڈے کا مین روڈ بھی ٹوٹا پھوٹا ہے ،اس کی مرمت کو بھی یقینی بنا یا جائے ۔حکومت سے خاص درخواست ہے کہ جلد سے جلد اس معاملےپر نوٹس لے تاکہ شہر یوں کے لیے آسانی پیدا ہواور شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو۔





































