
عنیزہ عزیر
موبائل پربجنےوالی بیل نےاس کواپنی سوچوں سے باہر نکالا۔ وہ جو ہاتھ میں چائےکا کپ تھامے، کتنی دیر سے اپنی سوچوں میں گم، ملکی حالات کےمتعلق
سوچ کر پریشان ہو رہی تھی ، صباحت کا نام دیکھ کر فون اٹھایا تواس کہ چہکتی ہوئی آوازنےسماعتوں پرخوش گوار اثر ڈالا۔
سلام کاجواب دیتے ساتھ دریافت کیا۔
"آج بڑی چہک رہی ہو۔"
"ہاں! جب اندھیری راہ میں کوئی شمع کی کرن نظر آجائے تو انسان اپنے اندر نئی توانائی محسوس کرتا ہےاور آواز میں خود بخود چہکاربھی آ جاتی ہے۔"
صباحت نے بشاشت سے جواب دیا۔
"بہت خوب۔۔۔۔ کون سی راہ نظر آ گئی ہے؟"
نسیمہ نے پوچھا تو صباحت مسکرائی۔
" وہ تو بتاتی ہوں۔ پہلے تم یہ بتاؤ کہ تم اتنی افسردہ کیوں ہو؟ "
" بس ملکی حالات کا سوچ سوچ کرہی دل بھرآتا ہے۔ الیکشن سر پرکھڑے ہیں اور عوام کا وہی ہمیشہ والا حال ہے۔"
" صحیح کہہ رہی ہو۔حالات تو واقعی ایسے ہیں جن کا سوچ کر رونا آتا ہےلیکن جو امید کی کرن تم نےمجھے دکھانے کی کوشش کی تھی اس کا سِرا میرا ہاتھ آ گیا ہے۔"
صباحت کی بات پر نسیمہ مسکرائی۔
" تم خود ہی حقیقت تک پہنچ گئیں کہ ووٹ کا صحیح حق دار کون ہے۔"
" ہاں نا! میں نےتمہاری باتوں کے متعلق بہت سوچا، پھر سرچنگ شروع کی اورمیرے لئے حیرت کے درکھلتے گئے۔ جس جماعت کا نام سننے کو ہم تیار نہیں ہوتے،اس جماعت نے کیا کیا کارنامے سرانجام دیئے ہیں۔ کون سا ایسا شعبہ ہےجس کی بھلائی کے لیے انہوں نے کام نہ کیا ہو۔ خدمت کا کام ہو یا اسلامی تعلیمات، یہ ہر جگہ سب سے پہلے ہوتےہیں ۔"
" بالکل ٹھیک کہہ رہی ہو۔اب تو ملک کے بڑے بڑے اینکر پرسن بھی اس کی تعریف کررہے ہیں۔"
نسیمہ نے مزید بتایا۔
"تم.ٹھیک کہتی ہو ووٹ اس شخص کو ڈالناچاہیے جو صادق اور امین ہو اور پارٹی وہ دیکھنی چاہیے جو معاشرے کی اصلاح، اللّٰہ اور اس کے رسول صل اللہ علیہ والہ وسلم کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق کر رہی ہو۔ بس میرا ووٹ تو پکا ترازو کو ہی ڈلے گا۔ اورمیں کوشش کروں گی کہ اور لوگوں کو بھی قائل کرسکوں۔ اس دنیا میں بھی بھلائی کےقدم اٹھانے میں معاون ثابت ہوں اور آخرت میں تو ہمارا ووٹ ہمارے کام آئے گا نا۔"
" ان شاء اللّٰہ! آج ہم اپنی سوچ بدل رہےہیں یقیناً کل کو اور لوگ بھی بدلیں گے اوراسی طرح کاررواں بڑھے گا۔"
" ان شاء اللّٰہ، ان شاء اللّٰہ ۔چلو میں فون رکھتی ہوں اوراللّٰہ کے بعد تمہارا شکریہ کہ تم نےمیری رہنمائی کی۔"
صباحت نےمسکراتے ہوئے کہہ کر فون رکھ دیا تودوسری طرف نسیمہ نے بھی اللّٰہ کا شکرادا کیا کہ اس کی وجہ سے کسی نے بھلائی کی راہ اختیا کرنے کا سوچا ہے۔ وہ بھی اللّٰہ کا شکر ادا کرنے کے لئے وضو کرنے چل دی۔
نوٹ : ایڈیٹرکا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ( ادارہ رنگ نو )



































