غفلت میں ڈوبے حکمران اورعافیہ

ام موسیٰ  /چکوال

 قلم ہاتھ میں پکڑ کر گھنٹوں سوچتی رہی کہ کیا لکھوں؟ کیسے لکھوں؟ کیا کہوں؟ کس سے کہوں ؟کون سےالفاظ ہوں جو اس تکلیف اس کیفیت

 اور اس اذیت کو بیان کر سکتے ہیں جس کا صرف احوال سننےکےبعد سینیٹر مشتاق احمد صاحب کےالفاظ تھے کے میں ایک ٹراما کی کیفیت میں ہوں۔  ذرا سوچئے کہ اس شخص نےصرف بہن کی بہن سےملاقات کا احوال سنا اوروہ شخص خود کو سنبھال نہیں پارہےتوپھر اس کیفیت اس اذیت اس تکلیف کا اندازہ کرنا کیوں کرممکن ہےجس میں عافیہ صدیقی ، فوزیہ صدیقی اوران کا خاندان پچھلے کئی سال سے مبتلا ہے۔ تکلیف ،اذیت ، آنسو، بے بسی، کرب اور درد یہ تمام الفاظ ان سالوں میں گزرےمہینوں ، مہینوں کے دنوں اور دنوں کے لمحوں کا احوال بیان کرنا یا انہیں ضبط تحریرمیں لانا کیسے ممکن ہو سکتا ہے۔خیالات منتشر ہیں ۔ قلم دماغ کا ساتھ  ہی نہیں دے پا رہا۔ عجیب بے بسی اور لاچاری کا عالم ہےسمجھ میں نہیں آرہا کہاں سے وہ الفاظ لوں، وہ کونسے لفظ ہوں جو اقتدار کے ایوانوں اورایوانوں میں بیٹھے حکمرانوں کوجھنجوڑ ڈالیں۔

یہ ایک بھیانک اورتلخ حقیقت ہےکہ ہم قوم کی اس بیٹی کے وہ سنہرے پل کبھی لوٹا نہیں پائیں گے ۔ وہ خوبصورت لمحے جوانہوں نے اپنے خاندان ،اپنے پیاروں میں گزارنے تھے،جیل کی کال کوٹھری اورجبر و تشدد کی چکی میں پستے گزرگئے۔20یا 24 سال کچھ کم عرصہ نہیں ہوتا ایک نسل جوان ہوجاتی ہے۔اس کے باوجود ہمارے الفاظ ہمارے آنسو ہمارے دعوے کچھ بھی تونہیں لوٹا پائیں گے۔

قوم کی بیٹی کاجودکھ اورکرب ان کا خاندان اتنےسال میں سہتا آیا ہے اتنےسالوں میں تو مرنے والوں پر بھی صبرآجاتا ہےمگر جو زندہ ہوں اور اپنے پیاروں میں لوٹ نہ پائیں۔ ان پرصبراورقرارکیوں کراور کیسےآسکتا ہے۔ سینیٹر مشتاق احمد کےالفاظ دماغ میں گونج رہے ہیں جنہوں نےملاقات کا صرف احوال سنا فوزیہ صدیقی کی زبانی۔

ان سے 20سال بعد جیل کی بےرحم ماحول میں موٹے شیشے کے پیچھےبیٹھ کر صرف اپنی بہن کو دیکھ سکنا کس قدر اذیت اورتکلیف کا باعث ہے۔ ملاقات کا عالم سننے والے پرقیامت بن کرگزررہا ہے تو سوچیے سہنے والوں کا کیا حال ہوگا۔ اتنے سال میں اس خاندان پر کیا قیامت گزرتی ہوگی ۔ ہر دن ہر پل ہر لمحہ  ان  بچوں کی بے بسی کا عالم کیا ہوگا جو ماں کےہوتے ہوئے بھی اس کی شفقت ومحبت اور اس کے پیار بھرے لمس سےمحروم ہیں۔

 میں اورہم سب جانتے ہیں کہ صرف تصورکرلینےسے، کچھ کہہ دینے سے، کچھ لکھ دینے سے یا اظہار ہمدردی سے ان بیتی اذیتوں کا مداواممکن نہیں لیکن اس کے باوجود ہمارا فرض ہےکہ ہم ایک قوم ہوکراٹھیں۔ہماری ذمہ داری ہے کہ یہ ہم پرفرض ہےکہ ہم اپنے اپنے حصے کی آواز اٹھائیں ۔ خواب غفلت میں ڈوبے حکمرانوں کوجھنجھوڑنے کی کوشش کریں ۔ ہمیں اپنے اپنےحصے کا کام اپنی اپنی جگہ پررہ کر بھی کرنا ہے اورہر صورت کرنا ہے۔

کیا ہم ایمان کی اس کمزور ترین حالت میں بھی نہیں کےظلم پرآوازاگر نہیں اٹھا سکتے تو دل میں برا جانیں ۔ کیا معلوم کسی کا کوئی لفظ کوئی تحریرکوئی جذبہ کوئی کوشش رنگ لےآئےاورامریکہ کی جیل میں ںسلوں سےظلم وتشدد سہتی پاکستان کی بہادر اور باہمت بیٹی کو انصاف انصاف دلانےاوراپنے پیاروں میں واپس لوٹانےکا ذریعہ بن جائے۔ جوکوئی جہاں بھی ہے،جس بھی کونےگوشے میں ہےسب سے ایک درد مندانہ اپیل ہے سب اپنے اپنے حصے کی ذمہ داری ادا کیجیے۔اب اٹھ کھڑے ہونے کا وقت ہے خاموشی توڑنے کا وقت ہے۔بول سکتے ہیں تو بولیے لکھ سکتے ہیں تو لکھیے تاکہ رب کے حضور اپنی اس مظلوم بہن کے سامنے ہمیں شرمندہ نہ ہونا پڑے ۔

ہم اس معصوم چڑیا سے بھی کمترہیں۔  ہم اپنی آواز بھی نہیں اٹھا سکتے۔  کیا ابھی بھی وقت نہیں آیا کہ ہم ایک قوم ہو کر اٹھ کھڑے ہوں  ظلم کے خلاف آواز بلند کریں۔ ایک بہادر قوم کی طرح اپنی آواز کی طاقت سے ایوانوں میں خواب غفلت میں پڑے حکمرانوں کو جھنجھوڑ ڈالنے کا وقت آ چکا ہے ۔ ہم سب یہ مطالبہ کرتے ہیں حکمرانوں سے کہ وہ جلد سے جلد ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کو ممکن بنائیں تاکہ وہ اپنے پیاروں میں جلد واپس لوٹ سکیں جو لوگ بھی ان کوششوں میں مصروف ہیں ہمیں ان کی طاقت بننا ہوگا بےحس حکمرانوں کے خلاف اٹھنا ہوگا۔

ہوتی نہیں جو قوم حق بات پہ یکجا

اس قوم کا حاکم بھی اس کی سزا ہے

 

نوٹ: ایڈیٹر کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ( ادارہ رنگ نو )

 

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے