حضرت ابراہیم علیہ السلام اور ان کا خاندان

ثمینہ گل

حضرت ابراہیم علیہ السلام کے بارے میں اورحضرت اسماعیل علیہ السلام اور ان کی والدہ حضرت ہاجرہ کےبارے میں اور اس خاندان کی قربانیوں

کے بارے میں ہم بہت کچھ سنتے اور جانتے ہیں ۔ ہرسال ہمارے علماء کرام اور درس و تدریس سے منسلک حضرات وخواتین اس بےمثال قربانی کا ذکر بڑی تفصیل کےساتھ کرتے ہیں ۔

میں سوچتی ہوں ایک بچہ جس کی خواہشیں ہی بہت ہوتی ہیں اور باپ کسی بادشاہ کا وزیر ہو تو اولاد خاص کر لڑکے بہت بگڑ جاتے ہیں اور رعایا کو کیڑے مکوڑے سے زیادہ نہیں سمجھتے تو یہ بچہ روایت میں آتا ہےکہ اتنی چھوٹی عمر میں ستارے، چاند اور پھرسورج کو خدا کا درجہ دیتا ہے اور پھر ان سب کے غروب ہوجانے کے بعد ان سب سے بیزاری کا اعلان کرتا ہے ۔ گھر میں دولت کی ریل پیل ہونے کے باوجود دولت کو بلکل اہمیت نہیں دیتا ۔

پورے ملک میں اللّٰہ کی وحدانیت کا تنہا اتنا پرچار کرتا ہے کہ پورے ملک میں اپنے نام کے ساتھ مشہور ہوجاتا ہے ۔ذرا رک کر اپنے بارے میں سوچیں کہ ہم سوچتے ہیں میرے ایک اکیلے کام کرنے سے کیا ہوتا ہے ۔ بارش کا قطرہ بھی یہی سوچتا ہے لیکن جب ایک قطرہ ہمت کرتا ہے اور برس پڑتا ہے تو جل تھل ہوجاتا ہے ۔

نوجوانوں کی بہت سی خواہشات ہوتی ہیں اورجب لہو ولعب کے مواقع بھی ہوں اوران سے بچنا ناممکن ہو تو اس صورت میں ناصرف ان سے بچنا اور لوگوں کو ان سب سے بچنے کی تلقین کرنا بڑے دل گردے کا کام ہے اورحضرت ابراہیم علیہ السلام نے یہ کام کیا ۔ پورے ملک میں صرف ایک اللّٰہ کے غلبے کے لئے اپنی جوانی لگا دی بہت لوگوں نے ان کو ورغلایا ہوگا ۔ باپ تک نے ان کی مخالفت کی لیکن وہ اللّٰہ کا کام کرتے ہی چلے گئے ۔

جب حضرت ابراہیم علیہ السلام نے بت توڑے ہوں گے ان کو اسکی سزا کاعلم بھی ہوگا ۔ ان کا اللّٰہ پر کس قدریقین اور اللّٰہ سے کتنی محبت کہ یہ خطرناک کام بڑے آرام سے کر گئے اور کمال بے نیازی دیکھیں کہ بلانے پر ڈرتے ہوئے نہیں بلکہ بڑی بہادری سے آئے اور کفر کے خلاف ڈٹ گئے ۔ سارا ملک ان کے خلاف باپ سمیت لیکن نہ انہوں نے اپنی جوانی کی فکر کی اور نہ باپ کی محبت کی کی پرواہ کی اور بادشاہ وقت نمرود کے سامنے بھی بڑے آرام سے اپنی ایمانی قوت کے ساتھ کھڑے رہے اور اسکے سوالوں کے بڑی بے نیازی کے ساتھ جواب دیئے۔جب نمرود لاجواب ہوا تو اس نے آگ میں ڈالنے کا حکم دیا تو کوئی واویلا نہیں مچایا  بلکہ ایمانی طاقت کے ساتھ کھڑے رہے ۔ اللّٰہ اکبر

 جب ان کو آگ میں ڈالا تو وہاں انکا کوئی ہمدرد نہیں تھا ۔ ہم یہاں رک  کرسوچیں کہ ہم کہتے ہیں ہم نے اتنے سال یہاں اور وہاں کام کیا لیکن لوگ نہیں نکلتے اور تھکاوٹ کا احساس ہوتا ہے۔ کیا حضرت ابراہیم علیہ السلام کے ساتھ کوئی معاون اور مددگار تھا ؟ظاہر ہےجواب نہیں میں ہے تو وہ کیوں نہیں تھکاوٹ کا شکار ہوئے ؟

میرے خیال میں ہمیں اس بات کو اپنے پلے میں باندھ لینا چاہیے کہ کوئی اللّٰہ کی بات مانےیا نہ مانے میں نےمایوس نہیں ہونا کوئی میرے ساتھ اللّٰہ کا کام کرئے یا نہ کرئے میں نے تھک کر کام چھوڑ نہیں دینا اصل میں ہمارے کرنے کا کام بھی یہی ہے اللّٰہ کی دعوت کو عام کریں ، ہر طرح کی مخالفت کے باوجود ۔ دوسری طرف ہم دیکھتے ہیں

 حضرت حاجرہ ایک عورت ہوتے ہوئے بھی  تسلیم رضاکی وہ تصویر دکھائی دیتی ہیں کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے۔جب معلوم ہوتا ہےکہ اللّٰہ کا حکم ہے صحرا میں چھوڑنا تو فوراً کہتی ہیں اچھا اللّٰہ کے حکم سے ہمیں چھوڑ کر جا رہے ہیں تو اللّٰہ ہماری حفاظت کرئے گا ۔ کتنا ایمان ہے اللّٰہ پر اور کتنا یقین کہ اللّٰہ ہمیں ضائع نہیں کرئے گا ۔  کاش یہ یقین یہ ایمان ہمیں نصیب ہوجائے ۔

اللّٰہ پر یقین اور ایمان تھا لیکن وہ بیٹھی نہیں بلکہ حرکت میں برکت کے مصداق وہ بچے کولٹا کر پہاڑیوں پر چکر لگاتیں شائد پانی نظر اجائے یا کچھ کھانے کو مل جائے کیونکہ بچہ بھوک پیاس سے رو رہا تھا۔ میں سوچتی ہوں وہ بھاگتے بھاگتے پتہ نہیں کیا دعا کرتی ہونگی کہ رب کی رحمت جوش میں آئی اور سات چکروں میں ہی پانی ابل پڑا ۔ اور یہ چکر بھی اللّٰہ نے گنے ۔

 میں جب عمرہ کرنے گئی اورصفا و مروہ پر چکرلگایا تو یہی دعا کرتی رہی کہ اللّٰہ جی جوحضرت ہاجرہ نے دعا  مانگی تھی وہ میرے لئے بھی قبول فرما ۔

پھر جب اس جگہ اس زمانےمیں جب مردوں کو اغوا کرکے بیچا جاتا تھا ایک اکیلی عورت اور پانی جیسے خزانے کے پاس بیٹھی ہو اور قافلے والے اس سے وہاں ٹھہرنےکی اجازت مانگ رہے ہوں تو اللّٰہ پر اور یقین بڑھ جاتا ہے کہ اللّٰہ نے اس وقت اس خاتون (حضرت ہاجرہ)کی مدد کی اور قافلے والوں کے دل میں ان کا رعب ڈال دیا اور ان کے ہاتھ روک دئے اور وہ حضرت ہاجرہ کا کچھ نہ بگاڑ سکے ۔ یہی وہ ایمان ہے جس نے حضرت ابراہیم علیہ السلام اور ان کے گھر والوں کو قیامت تک کے لئے امر کر دیا ۔ جہاں تک قربانی کی بات ہےکہ حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کے علاوہ ہم دیکھتے ہیں کہ حضرت حاجرہ جو ماں ہیں ان کا اللّٰہ کی محبت میں اولاد کو وہ بھی بڑھاپے کی اولاد وہ بھی لڑکا اسکو قربانی کے لئے نہلا دھلا کر تیار کرنا ، کیا ان کا دل نہیں چاہتا ہوگا کہ بیٹا ان کے پاس رہے لیکن اللّٰہ کی محبت باقی محبتوں ہے غالب آگئی اور شیطان کو منہ کی کھانی پڑی ۔

یہ عمل کی وہ باتیں ہیں جو حقیقت پر مبنی ہیں ۔اللّٰہ کا حکم فورآ ماننا اپنا نفع ونقصان کی مطلق پرواہ نہ کرنا بےشک یہ نبیوں اور اللّٰہُ والوں کا شیوہ ہے لیکن ایک عورت کا اللّٰہ پر اتنا ایمان اور اتنا یقین ۔۔۔۔۔ بس اللّٰہ سے دعا ہے کہ حضرت حاجرہ کی طرح ہمیں بھی ایمان اور یقین دولت نصیب ہو ۔ آمین ثم آمین

 حضرت حاجرہ نے جوحضرت اسماعیل علیہ السلام کی تربیت کی وہ تسلیم ورضا کا پیکر بنے ۔ ماں کی گود جو اولاد کی پہلی درس گاہ ہے اس نے اسماعیل کو آداب فرزندی سکھائے ۔ ماں نے جب انکو صحرا میں چھوڑا گیا اور انہوں نے اللّٰہ پر بھروسہ کیا یہی وہ درس تھا جس نے اسماعیل کو تسلیم ورضا کا پیکر بنایا ۔ جب ماں نے کسی بھی مشکل میں سوال و جواب نہیں کئے تو بیٹے نے بھی یہی سیکھا  ۔

حضرت ابراہیم علیہ السلام کی زندگی تھی ہی مشکلات میں گھری ہوئی لیکن حضرت حاجرہ نے واقعی ایک بہترین بیوی اور بہترین ماں ہونے کا حق ادا کیا اور جواب میں اللّٰہ نے انکو بہترین بیٹے سے نوازا جس نے اللّٰہ کے سامنے اپنے ماں اور باپ کو سرخرو کیا ۔ ہم ماؤں کے لئے بہترین سبق اپنی اولاد کی آخرت کی فکر کریں تاکہ دنیا اور آخرت میں سرخرو ہوں اور ساتھ ساتھ  اپنے شوہروں کی بھی عزت کریں اور فرمابرداری بھی جس طرح حضرت حاجرہ نے لق و دق صحرا میں چھوڑنے پر کچھ نہ کہا   بلکہ تسلیم ورضا کا پیکربنی تو اللّٰہ نے کس کس طرح کے انعامات سے نوازا ۔

اللّٰہ ہمیں ایمان و یقین کی وہ دولت نصیب کرئے جو حضرت ابراہیم علیہ السلام اور ان کے گھرانے کو تھی ۔ آمین ثم آمین

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے