
سنیہ عمران
عیدالاضحی عربی زبان کا لفظ ہےاس سے مراد " قربانی ہے۔ عیدالاضحی بنیادی طور پرحضرت ابراہیم علیہ السلام کے ایمان اور اللہ تعالیٰ پر ان کی
عقیدت کو بیان کرتی ہے ۔
سورہ انعام 162 "کہ دیں بےشک میری نماز،میری قربانی ،میرا جینا اور میرا مرنا اللّٰہ کے لیے ہے جو سارے جہانوں کا رب ہے"
ہر سال مسلمانان عالم کروڑوں جانوروں کی قربانی کر کے جانثاری کے اس بے نظیر واقعہ کی یا د تازہ کرتے ہیں۔ قربانی پروجیکٹ الخدمت کی سماجی خدمات کا اہم حصہ ہے ۔
جس میں الخدمت فاؤنڈیشن ہرسال مصیبت زدہ اور دور دراز پسماندہ علاقوں میں قربانی کا گوشت فراہم کرنے کا اہتمام کرتی ہے۔ اس کے علاوہ شہری علاقوں میں بیواؤں، یتامیٰ اور مساکین میں گھر گھرجا کر گوسشت تقسیم کیا جاتا ہے۔جب لاکھوں لوگ گھروں میں اپنوں کے ساتھ عید منا رہے ہوتے ہیں تو سخت گرمی میں الخدمت کے رضا کاراپنوں سےدور گھر گھر جاکر گوشت تقسیم کر کےخوشیاں بانٹتے ہیں ۔
یہ ایک تلخ حقیقت ہےکہ ملک میں ایک بڑی تعداد صرف " قربانی" پر ہی گوشت کھا سکتی ہے۔عیدالاضحی ہمیں قربانی اور بھائی چارے کا درس دیتی ہے اس عیدالاضحی پراپنے مصیبت زدہ اور ضرورت مند ہم وطنوں کوخوشیوں میں اپنے ساتھ شریک رکھیں اوراپنی قربانی اور چرم قربانی الخدمت کو عطیہ کیجیے اس چرم قربانی سے حاصل ہونے والی رقم سارا سال الخدمت فاؤنڈیشن کے مختلف رفاہی کاموں میں خرچ ہوتی ہے۔



































