عبداللہ بھٹی  جیسے لوگ چاہئیں

 ثمینہ گل

یہ ستمبر 1948 کی بات ہےجب ہندوستان نے ریاست جونا گڑھ پریہ کہہ کر قبضہ کرلیاکہ ریاست کا حکمران (نواب مہابت خان) لاکھ مسلمان سہی مگر

ریاستی عوام کی اکثریت تو ہندو ہے۔ قصہ مختصر یہ کہ جونا گڑھ پر بھارتی قبضہ کے بعد نواب مہابت خان بمشکل تمام اپنی اور اپنے اہلِ خانہ کی جان بچا کرکسی نہ کسی طرح پاکستان پہنچنےمیں کامیاب ہوگئے اورکھارادرکراچی میں قیام کیا ۔ نواب صاحب اپنےسرکاری خزانے میں 48 من سونا چھوڑ آئے تھےاور وہ ایسی جگہ پرمحفوظ تھا جس کا علم نواب صاحب کے سوا کسی کو نہیں تھا۔

اگر ہندوستانی افواج پورامحل بھی کھود دیتی تو انہیں سونا نہ ملتا۔نواب صاحب کی خواہش یہ تھی کہ وہ سونا کِسی طرح پاکستان لایا جاسکے،تو وہ اُس کا نصف حصہ حکومت پاکستان کے خزانہ میں جمع کرا دیں گے۔‏ان دِنوں پاکستان شدید مالی بحران کا شکار تھا۔نواب صاحب خلوص دل کے ساتھ پاکستان کی خدمت کرنا چاہتے تھے۔

مگر اسے پاکستان لائیں کیسے ؟

اب کردار شروع ہوتا ہے

کھوٹے سکےکا ،وہ تھا اُس دور کا مشہور اسمگلرحاجی عبد اللّٰه بھٹی جوسمندر پاربستی صالح آباد میں رہائش پذیر تھا۔ یہ بستی کراچی کی بندرگاہ کیماڑی سے تقریباً دس میل کےفاصلے پرواقع ہے۔ عبد اللہ بھٹی اس وقت 80 سال کے تھےاوراپنا پیشہ ترک کرکےیاد الہی میں مصروف تھے،نواب مہابت خان نے لیاقت علی خان سے کہا کہ وہ عبد اللّٰه بھٹی کو اِس بات پرراضی کرلیں کہ سوناجونا گڑھ کےخزانے سے نکال لائے۔عبد اللّٰه بھٹی نے وزیر اعظم کے کہنے پر حامی بھر لی اوراپنے بیٹوں قاسم بھٹی اورعبد الرحمن بھٹی کو ساتھ لے کر سمندر کےراستے تیز رفتار لانچوں کےذریعےجونا گڑھ روانہ ہوگئے سمندر کے راستے یہ فاصلہ 300 کلومیٹر ہے۔

پاکستانی فوج کے چند کمانڈوز بھی ‏اُن کے ساتھ تھے،اِن لوگوں نے ایک بجے دوپہر کوبحری سفر شروع کیااور خفیہ راستوں سے ہوتے ہوئےجونا گڑھ کےساحل پر پہنچ گئے،اس وقت رات کے10بجے تھے،شاہی محل ساحل سمندر سے زیادہ دور نہ تھا پاکستانی کمانڈوز نےمحل پر متعین بھارتی فوج کے افسران اور سپاہیوں کا خاتمہ کیا،جب عبداللہ بھٹی نے خان لیاقت علی خان کی موجودگی میں 48 من سونا نواب مہابت خان کے حوالے کیا تو نواب صاحب نےحسب وعدہ 24 من سونا حکومت پاکستان کے حوالے کیا اوراپنے حصے میں آنے والے 24 من سونے میں‌ سے4 من سونا حاجی عبد اللّٰه بھٹی کو بطور ‏اِنعام پیش کیا۔حاجی عبد اللّٰه بھٹی نے یہ سونا لینے سےانکار کردیا اور زاروقطار روتے ہوئے بولے سائین بابا (سندھی کا ادب کے ساتھ مخاطب کرنا)

میں نے ساری زندگی اسمگلنگ کی مگر وہ انگریز کا زمانہ تھا،اب میں نے اسمگلنگ نہیں کی بلکہ پاکستانی ہونے کا حق ادا کیا ہے۔میں اسمگلر ضرور ہوں مگر مادر وطن کی دولت نہیں لوٹوں گا ‏پھردوبارہ رونے لگ گئے اور کہا میں نے ساری عمر میں سمگلنگ سے 3 من سونا جمع کیا ہےیہ میں وزیراعظم کو پیش کرتا ہوں ،اِس کے علاوہ میرے پاس ذاتی3 من سونا ہے جو اِس مقدس دیس کی نذر ہے۔اب آنسو بہانے والوں میں حاجی عبداللہ بھٹی ،نواب مہابت خان اور وزیراعظم لیاقت علی خان بھی شامل تھے،لیکن یہ خوشی کے آنسو تھے۔

یہ کہانی پاکستان کےحرام خوروں کے منہ پر طمانچہ ہےجو ملک کی دولت لوٹ کر باھر لےگئےہیں یا آج بھی مفت بجلی مفت پٹرول، مفت ہوائی سفر، بیرون ملک مفت سیرو تفریح اور علاج معلجے کے نام پر اس ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔ (یہ اقتباس اردو ڈائجسٹ سے لیا ہے)

آئیے ان محب وطن لوگوں کو سلام پیش کریں اور رب العزت سے دعا کریں کہ ان نیک لوگوں کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور اس ملک کے لٹیروں کو نیست و نابود کردے۔ آج ملک عزیز کو نااہل حکمرانوں نےاپنا لوٹ کھسوٹ کا ذریعہ بنایا ہےاور دونوں ہاتھوں سےلوٹ کر دوسرے ملکوں میں دولت اکھٹی کر رہے ہیں ۔

 کاش عبداللہ بھٹی جیسے سمگلر ہی جوملک کے ساتھ نیک نیتی رکھتے تھے پاکستان کومیسر آجائیں جو کم ازکم ملک کو اس ناجائز ٹیکسز سےنجات دلا سکیں اور ہمارے ملک کے خزانوں کو صحیح طریقے سے استعمال کرسکیں ۔ ہماری سونا اگلتی زمینوں کو ایسے طریقے سے استعمال کریں کہ تمام قرضے ختم ہو جائیں ۔

کاش ایسا ہو نیک نیت حکمران پاکستان کو مل جائیں جو قوم کو ہجوم نہ بننے دیں اس کے وسائل کو اللّٰہ کی امانت سمجھ کر استعمال کریں ۔

اللّٰہ ہمیں حضرت عمر فاروق رضی اللّٰہ تعالیٰ جیسا حکمران عطا فرمائے جو ہم پر رحم کرئے اورملک خداداد کے وسائل کو ایسا استعمال کرئے  جیسا استعمال کرنے کا حق ہے تاکہ اسلام کا بول بالا بھی ہو اور اللّٰہ کی زمین پر اللّٰہ کا قانون نافذ ہو ۔ آمین ثم آمین

 

 

 

نوٹ : ایڈیٹر کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ( ادارہ رنگ نو)

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے