
سیدہ ثمینہ گل / لاہور
سات اکتوبر 2023مشرق وسطیٰ ہی نہیں بلکہ دنیا کے لئےایک غیر معمولی دن ثابت ہونےجارہا تھا۔فلسطینی تھنک ٹینک الزیتونہ سینٹر
فارسٹڈیزاینڈ کنسلٹیشن کے چئیرمین پروفیسر ڈاکٹر صالح سمجھتےہیں کہ اسرائیل میں اب سیاسی ، سماجی اور مذہبی افراط و تفریط کا راج شدید تر ہے ۔ ایسے میں حماس جیسی فلسطینی تنظیم کا 'تنگ آمد بجنگ آمد 'کے مصداق اسرائیل پر حملہ ایک بڑا واقعہ ہے ۔ انتشار کا شکار اسرائیل کو حماس کا حملہ مستحکم ہونے میں مدد دئے گا یا مزید غیر مستحکم کرے گا ؟ اس کا فوری جواب تو مشکل ہوسکتا ہے لیکن ڈاکٹر محسن صالح کی رائے میں اشارے غیر مستحکم اسرائیل کے حوالے سے زیادہ ہیں ۔
ایک رپورٹ میں گوریان ائیرپورٹ پر ملک سےبھاگنے والوں بہت رش تھا اورنتین یاہوکابیٹا بھی اسرائیل سےبھاگنے کےلئےتیارہے۔فلسطینی کلچرل آرگنائزیشن ملائیشیا کے سربراہ ڈاکٹر مسلم عمران سمجھتے ہیں کہ حماس کے لئے یہ حملہ اس لئے بھی ضروری ہوگیا تھا کہ حالیہ برسوں میں کشمیری عوام کی طرح فلسطینی عوام کی مایوسی آخری حدوں کے قریب تھی۔ عالمی ادارے ،عالمی طاقتیں اور طاقتور حکومتوں نے جو معاہدے کئے وہ سب عملی طور بے سود اور مایوس کن ثابت ہوچکے تھے ۔
کہا جا سکتا ہے کہ جب فلسطینی عوام کے لئےعرب دنیا کی ڈھارس بھی کمزور پڑنےکاخدشہ پیدا ہواتوفلسطینیوں کواس حملےکارسک لینا پڑا اسماعیل ہانیہ کا یہ کہنا کہ ہماری سرزمین پر اسرائیلی قبضہ بہت ہوچکا ،اب انتقاضہ کا سلسلہ مکمل ہونا چاہیے ۔ شاید اسی حملے کی جانب اشارہ ہے ۔ اس لئے فلسطینی عسکریت پسند گروپ کو اسرائیل پر آپریشن طوفان الاقصی کی شکل میں ایسا حملہ کرنا پڑا جس میں سینکڑوں مسلح افراد غزہ کی پٹی کے قریب آباد اسرائیلی آبادیوں میں داخل ہوگئے ۔اس کاروائی میں 1400 اسرائیلی مارے گئے ۔ اور اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ 203 فوجیوں اور شہریوں کو یرغمال بنا کر غزہ لجایاگیا ہے ۔ حماس کے اس آپریشن کے بعد غزہ پہ اسرائیلی فوج کے جوابی حملوں میں 3700 سے زائد فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں ۔۔
نوائے وقت ا خبار کی ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے جو یک طرفہ جنگ بندی کو توڑتے ہوئے جس قدر وحشیانہ مظالم غزہ کے مظلوموں پرکئے ان کے اعدادوشمار ۔۔۔۔۔۔۔ یہ شہادتیں 60ہزار تک پہنچ چکی ہیں ۔ 35ہزار سے زائد معصوم شیر خوار بچے ہیں ۔ اس لئے اسکو جنگ نہیں بلکل جارحیت ہی کہنا چاہیے ۔ یہ دراصل معصوم اور نہتے فلسطینیوں اہل غزہ کے خون سے ہولی کھیلی جا رہی ہے ۔ بلکہ نسل کشی کی جارہی ہے ۔ 20اپریل 2025کو تازہ ترین تفصیلات فراہم کی گئی ہیں کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران غزہ کے مختلف ہسپتالوں میں 44شہدا اور 145 زخمی لائے گئے ۔ اس طرح 7اکتوبر 2023سےشروع ہونے والی اسرائیلی جارحیت میں اب تک کے شہداء کی مجموعی تعداد 51٫201 اور زخمیوں کی تعداد 116٫869 تک پہنچ چکی ہے ،مزید یہ کہ 18 مارچ 2025 سے اب تک ہونے والے حملوں میں 1٫827 افراد شہید اور 4٫828 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ غزہ میں انسانی بحران اپنی انتہاؤں کو چھو رہا ہے ۔اور بین الاقوامی مداخلت کی فوری ضرورت ہے ۔ مگر حیف صد افسوس سارا عالم اسلام خواب خرگوش کے مزے لے رہا ہے ۔ دوسری جانب بشمول امریکہ میں اسرائیل کے خلاف اور فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے ہورہے ہیں ۔ بنگلہ دیش میں بہت بڑے مظاہرے ہوئے ۔
جاپان ، کوریا یہاں تک کہ فرانس میں بھی بہت بڑے مظاہرے ہوئے۔پاکستان میں جماعت اسلامی واحد دینی اورسیاسی جماعت ہےجس نےمسئلہ فلسطین کو مسلسل اٹھایا ہوا ہے ۔ کراچی ، لاہور ، اسلام آباد اور مختلف چھوٹے بڑے شہروں میں ریکارڈ بڑے احتجاج ہوئے ریلیاں نکالی گئیں ۔ عوام کا جم غفیر ہے جو فلسطین کے لئے نکلا ہوا ہے ۔
حافظ نعیم الرحمن نے 26اپریل کو شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال کی ہےاورحماس کا کہنا ہےپوری دنیا میں یہ ہڑتال فلسطینیوں کے حق میں کرنی چاہیے ۔ احتجاج کے ساتھ یہودیوں کی مصنوعات کا بائیکاٹ بھی جاری ہے ۔ ۔ یہودیوں نے بڑی مکاری کےساتھ پاکستان میں اپنی مصنوعات کا جال بچھایا ہوا ہے ۔ اب عوام کو ہوش آرہا ہےاور اگرعوام اسی طرح یہودیوں کی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں گے۔ان کی کمر ٹوٹ جائے گی ۔
ان شاءاللہ اور پاکستان اپنی مصنوعات میں خود کفیل ہو جائے گا۔ان شاءاللہ عوام کو یہ بات سمجھانے کی ضرورت ہےکہ اگرہم چاہتے ہیں کہ پاکستان قرضہ فری ملک بن جائے تو سب اپنے ملک کی چیزیں استعمال کریں ۔ ہر بندے نے اپنا حساب دینا ہے ۔ ہم نے اپنا حصہ ڈالنا ہے۔جیسے ہم احتجاج کرتے ہیں ،بائیکاٹ کرتے ہیں یہ بھی جہاد ہے اور حافظ نعیم الرحمن صاحب نے پاکستان کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان میں حماس کا دفتر کھولیں ۔ بیت المقدس ہمارا قبلہ اول ہے۔
پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نےجب معراج کا سفر کیا وہ یہاں سے شروع کیا ۔ اکثر انبیاء کی قبریں ہیں وہاں ۔ انبیاء کی سر زمین ہے ۔ اپنے بچوں کو اس کی اہمیت بتائیں ۔ یہودی بڑی گھٹیا اور کینہ پرور قوم ہے۔ انبیاء کے ساتھ وعدہ خلافی کرتی تھی اور اس نے خیبر کی شکست کو جو پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دی تھی اس کو یاد رکھا ہے اور اپنے بچوں کے ذہنوں میں بھی وہ یہی کچھ ڈال رہےہیں ۔ہمیں اپنے بچوں کو اس قوم کے بارے میں تفصیل سے بتانا چاہئے کہ یہ قوم ہمارے فلسطینی بہن بھائیوں اور بچوں کو کیسے مار رہے ہیں ۔
الخدمت فاونڈیشن جو جماعت اسلامی کی شاخ ہے وہ غزہ اور مختلف علاقوں میں امداد لے کر جارہی ہے ۔ ہم کچھ نہیں کرسکتے کم ازکم فلسطینی عوام کو پیسے تو بھیج سکتے ہیں ۔ انکی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں ۔ جب جب فلسطین کے احتجاج ہو یا جلسے ہوں یا ریلیاں ہوں فورآ اپنے گھروں سے نکلیں یہی ہمارا جہاد ہے ۔ اور قنوت نازلہ کا اہتمام کریں جو سنت طریقہ ہے ۔ اللہ سے دعا ہے کہ اللہ ہمارے ذریعے فلسطین کی مدد فرمائے اور یہودیوں کو نیست و نابود کردے ۔ آمین ثم آمین



































