میں گانا سننے مسلمان نہیں ہوئی

سیدہ ثمینہ گل

میرے مسلمان ہونے کے بعد ایک دن میری مسلمان دوست نے کہا آؤ فلم دیکھیں اور گانا سنیں ۔ تو میں نے اسے کہا میں گانا سننے مسلمان نہیں ہوئی۔ اللہ کا شکر

ادا کرتی ہوں کہ میں اللہ کی محبت میں مسلمان ہوئی ہوں اور سوچتی ہوں اگر اسلام نہ ہوتاتو کیا ہوتا ۔۔۔

میں شرک اور کفر کی دلدل میں تھی اسلام نے عقیدہ توحید سکھایا اور اسلام کا طرز زندگی فطرت کے قریب ہے اور کوشش کرتی ہوں اللہ کے احکام کو دل سے مان کرعمل کروں ۔

یہ باتیں نو مسلم عائشہ افتخار نے بتائی ۔ 1991 میں عیسائی گھر میں پیدا ہونے والی ثوبیہ مسکان کے بارے میں کون جانتا تھا کہ وہ اللہ کی اتنی لاڈلی بندی ہوگی ۔ جسے خود قدرت نے مسلمان کیا ۔ اسکی اور اسکے ایمان کی حفاظت کا بندوبست کیا۔ عائشہ نے ہر آزمائش کا اللہ کی توفیق سے حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ۔ مسلمانوں کی طرف سے ملنے والے غم اور دکھ سے عائشہ کے ایمان میں اضافہ ہوا۔ یہ بھی اللہ کا احسان ہے کہ وہ اسلام سے بددل نہیں ہوئی ۔ بلکہ اسکے ایمان اللہ پر مضبوط ہوا ۔

عائشہ افتخار سے جب میں نے اس کے گھر جا کر اس کے ایمان لانے کی ایمان افروز داستان سنی تو یقین جانیں میں اپنے ایمان کو ٹٹولنے لگی ۔ اتنی آزمائش اتنی مصیبتیں عائشہ نے مسلمان ہونے کے لئے اٹھائی ہیں ۔ میں اللہ کا دل کی گہرائیوں سے شکر ادا کرنے لگی کہ مجھے تو اسطرح کی الحمدللہ کوئی مشکل نہیں آئی ۔ ثم الحمد اللہ۔

عائشہ اپنے مسلمان ہونے کا ذکر کرتے ہوئے بتاتی ہیں ۔کہ وہ بچپن سے مذہب میں گہری دلچسپی رکھتی تھیں اور عیسائیت میں شدت پسند تھی۔ پانچ سال کی عمر تھی گھر میں ٹی وی لگا ہوا تھا ۔ حج کا زمانہ تھا میں نے خانہ کعبہ دیکھا لوگ سفید کپڑے پہنے اس کے گرد چل رہے تھے مجھے یہ منظر بہت اچھا لگا ۔ میں نے اپنی امی سے پوچھا یہ کیا ہے ؟امی نے بتایا یہ مسلمانوں کی جگہ ہے ۔ میں نے کہا یہ لوگ کتنے اچھے لگ رہے ہیں ۔ میں نے بھی یہاں جانا ہے ۔ امی نے جھڑک کر کہا یہاں مسلمان جاتے ہیں ۔ میں نے کہا مسلمان بھی تو گرجے آتے ہیں میں نے بھی کعبہ جانا ہے ۔ امی نے مجھے بہت ڈانٹا۔۔۔۔ میں نے کہا میں جا کر دکھاؤں گی ۔ تو امی زور کا تھپڑ میرے منہ پر مارا ۔ یہ اسلام کی راہ میں پہلا تھپڑ تھا ۔ میں نے سوچ لیا میں وہاں ضرور جاؤں گی ۔

چھوٹی کلاسز میں نے عیسائی سکول میں پڑھی۔ پھر بڑی کلاسز کے لئے مسلم سکول میں داخلہ ہوا ۔ وہاں جمعہ کو کوئی مولوی صاحب درس دیتے تھے۔ میں نے پہلی بار جو درس سنا اسمیں زندگی بعد موت کا ذکر تھا ۔ مولوی صاحب بڑے دلنشیں انداز میں موت کے بعد کے حالات بیان کررہے تھے ۔ اس درس نے مجھے شدید پریشان کردیا ۔ میں سوچنے لگی میں تو کوئی ایسا کام نہیں کرتی جو میری نجات کا ذریعہ بنے ۔ ہر جمعہ درس سنتی رہی ۔ میری کلاس میں ایک مسلمان لڑکی تھی جو مجھے اسلام کی باتیں بتاتی تھی ۔ رفتہ رفتہ میرے اندر اسلام کی محبت شدت اختیار کرتی گئی ۔ آخر دوسال مسلسل درس سننے کے بعد 16 سال کی عمر میں میں نے اس لڑکی سے درخواست کی کہ میں مسلمان ہونا چاہتی ہوں۔ مجھے کلمہ پڑھا دو۔ وہ مسلمان لڑکی پریشان ہوگئی اور اس نے پہلے کلمہ پڑھانے سے انکار کیا کہ میرا نام آئے گا تمہیں مسلمان کرنے سے ۔ میں نے اس سے کہا میں تمہارا نام نہیں لوں گی ۔ اس طرح اس نے مجھے کلمہ پڑھایا اور میرے سے الگ ہوگئی ۔ میں نے نماز سیکھی اور گھر میں چھپ کر نماز پڑھتی تھی ۔ امی کہتی تھیں دروازے کو بند کرکے پتہ نہیں کیا کرتی ہے ۔

میں نے بڑی سی کالی چادر لی اور اسکو لیکر اپنے آپکو لپیٹتی اور پھر سکول جاتی ۔ بہنیں بہت مذاق اڑاتی تھیں ۔کہ یہ کیا مسلمانوں والے کام شروع کئے ہیں ۔ ایک دن ابو نے مجھ سے پوچھا کہیں مسلمان تونہیں ہوگئی ؟ میں نے کہا ایسی کوئی بات نہیں ۔ تو ابو مطمئن ہوگئے ۔ پھر رمضان المبارک شروع ہوا ۔ میں سوچتی سب مسلمان روزہ رکھ رہے ہیں میں کیسے رکھوں ۔ یہاں بھی اللہ نے میری مدد کی۔ میں چھپ کر روزہ رکھتی ۔ امی سے کہتی میں نے سکول میں اپنی سہیلی کے ساتھ کھانا کھالیا تھا ۔ اور افطار کے وقت باتھ روم جاکر ٹونٹی کے پانی سے روزہ افطار کرتی ۔

پھر میں نے اللہ سے بہت دعا کی کہ اےاللہ میرا راستہ ٹوٹل صاف کردیے۔ امی نے مجھے نویں کلاس میں قصر بہبود میں داخلہ لیکر دیا جہاں میں نے ہر ہنر سیکھا ۔ امی کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی ۔ روز بروز طبیعت خراب ہوتی گئی پھر انکو کینسر ہوگیا ۔ پورے چھ ماہ بعد وہ فوت ہوگئیں ۔ جس دن فوت ہوئیں ۔ میں بہت روئی کہ اب میں کیا کروں امی تو نہیں رہیں میرا اب کیا مقصد زندہ رہنے کا ۔امی کے فوت ہونے کے تین دن بعد کی بات ہے ۔میں اپنے گھر کی تیسری منزل پر جا کر لیٹ گئی اور روتے روتے سو گئی ۔ میں نے تہجد کے وقت بڑا خوبصورت خواب دیکھا ۔ کہ بہت تیز روشنی ہوگئی ہے اور ایک آواز آئی اے بندی تیرا راستہ صاف ہوگیا ہے ۔ اب اپنے راستے کی طرف نکلو۔
میری آنکھ کھلی میں اٹھی پھر رونے لگی پھر آنکھ لگ گئی ۔ مکرر میں نے یہی خواب دیکھا ۔
اب میں نے اپنے اسلام کا اعلان کرنا تھا ۔ لیکن بہت مشکل تھی ۔ اسی کشمکش میں تین سال گزر گئے ۔ اور یہ تین سال میں نے قصر بہبود میں ہنر سیکھتے گذارے۔

ہم پانچ بہنیں اور چار بھائی ہیں ۔ میں سب سے چھوٹی ہوں ۔ سب بہن بھائیوں کے روئیے میرے ساتھ وقت کے ساتھ ساتھ بدل گئے والد صاحب سمیت ۔ جس کا فائدہ یہ ہوا کے مجھے انکو چھوڑنا آسان ہوگیا ۔ آج بھی میرے بہن بھائی میرے کہنے کے باوجود مسلمان نہین ہوتے بلکہ مجھے کہتے ہیں کہ اگر ہم سے ملنا ہے تو دوبارہ عیسائی ہوجاو ۔ بلکہ میرے اوپر جادو بھی کرتے ہیں ۔ لیکن اللہ میرے ساتھ ہے ۔ میں نے فیصلہ کیا ایک ادارے میں جانے کا 'حقوق الناس ویلفیئر فاؤنڈیشن محترم عبدالوارث گل 'جن کے ہاتھ پر اسلام قبول کیا ۔

جس دن میں نے گھر چھوڑنا تھا ۔ اس دن میں نے گھر کی چابیاں جو میرے پاس تھیں اور پیسے میرے پاس ہوتے تھے ان سب کی چابیاں میں نے اپنے ابو کو دیں تو ابو نے حیرت سے پوچھا کہ کیوں چابیاں دئے رہی یو ۔ میں نے بہانہ بناتے ہوئے کہا میرے سے گم ہوجائیں گی ۔ اس لئے دئے رہی ہوں ۔ ابو کے آخری بار میں نے دس سوٹ استری کئے ۔ ابو نے کہا پریشان لگ رہی ہو کیا بات ہے ؟میں نے کہا کوئی بات نہین ہے ۔ پھر ابو نے کہا میرا بریانی کھانے کو دل چاہ رہا ہے ۔
میں نے آخری بار بریانی بنائی جب ابو نے کھائی تو کہنے لگے یہ میری بیٹی کے ہاتھ کی پکی بریانی نہین لگ رہی ۔ پھر میں نے گھر سے کچھ نہین لیا خالی ہاتھ حقوق الناس ویلفیئر فاؤنڈیشن چلی گئی ۔ وہاں جاکر میں نے بتایا کہ میں گھر چھوڑ آئی ہوں ۔ اور کلمہ پڑھ کر ایمان کی تجدید کی ۔ اس فاؤنڈیشن نے اپنے ادارے میں بہت عزت سے رکھا ۔ میرے والد نے مجھ پر مقدمہ کیا کہ کسی کے کہنے میں آکر اسلام قبول کیا ہے ۔ عدالت میں والد نے کہا کسی لڑکے کے لئے اسلام قبول کیا ہے ۔ میں نے کہا میں نے صرف اللہ کی محبت میں اسلام قبول کیا ہے ۔

18 سال کی عمر میں گھر سے نکل کر اسلام قبول کیا ۔ تین ماہ کا عرصہ فاؤنڈیشن میں گذاراپھر عبدالوارث گل صاحب نے ہنجر وال میں مجھے ایک مدرسے میں اسلام کے بنیادی عقائد سیکھنے کے لئے بھیجا ۔ وہاں میں نے ترجمے سے قرآن پڑھا اور اسلام کے بارے میں بنیادی باتیں سیکھیں۔
پھر ادارے نے مرغزار کالونی میں میری شادی کروادی۔ یہ میرے شوہر کی دوسری شادی تھی ۔ شکر ہے شوہر دین کے کام کرنے سے منع نہیں کرتے ۔ شادی کو بارہ سال ہوگئے ہیں ۔ ان سے میری دوبیٹیاں ہیں۔ ایک 5 سال کی دوسری 7 سال کی ہے ۔

کرائے کے گھر میں رہائش پذیر ہوں۔ 2024 میں اللہ نے مجھے اپنے گھر بلایا ۔ وہ خانہ کعبہ جس کے لئے میں نے بچپن میں امی سے تھپڑ کھائے تھے ۔ وہاں بھی اللہ نے قدم قدم پر میرا ساتھ دیا ۔
میں نے اتنارش دیکھا ۔ حجر اسود کو دیکھا اور سوچا اتنا رش ہے میں اسکو قریب سے کیسے دیکھوں گی۔ گارڈ سے میں نے کہا میں نومسلم ہوں ۔ تو اس نے شرطے کو بلایا اور میرا راستہ حجر اسود تک لوگوں سے صاف کیا اور میں نے بڑی دیر تک اسکو بوسہ دیا پھر مجھے یقیںن ایا ۔ ہر جگہ کی زیارت کی ۔
اللہ کی محبت میں مجھ پر بہت آزمائش آئیں ۔ ماں باپ اور بہن بھائی ، رشتے دار سب کو چھوڑا ۔
نسلی مسلمانوں نے مجھے بہت دکھ دیے ۔ جتنے مسلمانوں نے دکھ دئے ان کی تکلیف دہ باتیں برداشت کیں اتنی اپنا گھر چھوڑنے میں نہیں کیں ۔ مسلمانوں نے میرے کردار پر انگلی اٹھائی ۔ مجھے اماں عائشہ رضی اللہ تعالٰی عنہا یاد آئیں ۔ اللہ کی رحمت اگر میرے شامل حال نہ ہوتی تو میں کچھ برداشت نہ کرپاتی۔

آخرت کی تیاری میں ہوں۔ اللہ سے رات کی تنہائیوں میں میں اپنی بخشش کی دعا مانگتی ہوں ۔ اللہ کا بہت شکر ادا کرتی ہوں کہ اس نے مجھے مکمل اسلام عطا کیا ہے ۔ آج کے مسلمانوں کو دیکھ کر دکھ ہوتا ہے ۔ شادی بیاہ بلکل عیسائیوں کی طرح کرتے ہیں ۔ اور مختلف رسم ورواج بلکل دین کے خلاف ہیں ۔
کچھ دن ہوئے میرے ابو فوت ہوئے ۔ کسی نے مجھے نہیں بتایا ۔ مجھے شدید دکھ ہوتا ہے کہ میں ان کے لئے مغفرت کی بھی دعا نہین کرسکتی۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی طرح۔ یہ بھی بہت دل کو دکھ دینے والی بات ہے ۔ لیکن میرے اللہ نے میرے دل پر صبر کا فیضان کیا ۔

کچھ دن ہوئے میں نے خواب میں اپنے امی ابو کو دیکھا وہ دونوں پریشان تھے۔ امی نے کہا تم نے اسلام کے بارے میں ہمیں کیوں نہیں بتایا ہم بہت تنگ ہیں ۔ اپنے ابو کو بتادیتی ۔ تم صحیح جگہ پر ہو ۔
اس خواب کو دیکھ کر میں پریشان تو ہوئی لیکن میرے رب کی رحمت نے مجھے ڈھارس بندھائے رکھی ۔ الحمد للہ

عائشہ کی باتیں سن کر دل کی عجیب حالت تھی ۔ہر حال میں شکر ادا کرنے والی جنت کی طلب گار اور ہر حال میں صبر کرنے والی ۔۔۔۔۔۔۔ قابل رشک خاتون ان کے لئے دل سے دعا نکلتی ہے اللہ ان کوہرآزمائش سے بچائے اور دین میں استقامت عطا فرمائے، آمین ثم آمین


تحریر ۔

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے