اشرافیہ جمہوریہ پاکستان

عظمیٰ پروین

وطن عزیزمیں ہرنیا دن مہنگائی اوربلوں میں اضافےکی خوفناک خبروں سےشروع ہوتاہے۔ عام آدمی کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہوتاجارہاہے۔ ہرشخص

اپنی آمدنی کوبڑھانےکی فکر میں گم ہے۔امراض بڑھتےجارہے ہیں۔ ادویات کی قلت ہے۔ قوت خرید کم ہورہی ہےاوربےروزگاری عروج پرہے۔ نتیجتاً گھرگھرمیں فساد مچاہوا ہے۔ دنیا کے دھندوں نےہمیں دین سےپوری طرح غافل کردیا ہے۔

یہ توکہانی ہےعام آدمی کی اورہمارےحکمران طبقےکی عیاشیاں ہیں کہ ان میں کمی کاتصوربھی نہیں۔ ان لوگوں کے بچےباہر،جائیدادیں باہر،بینک بیلنس باہر،رہائش باہراورعلاج باہرپاکستان میں توصرف حکومت کرنےآتےہیں اورملک کودونوں ہاتھوں سےلوٹ کرواپس پلٹ جاتےہیں جس بستی کےرکھوالےہی ڈاکوہوں اس کی تباہی اوربدحالی میں کیا شک رہ جاتاہے۔

ملکی آبادی کابہت بڑاطبقہ توبنیادی سہولتوں سےپوری طرح محروم ہوچکاہے۔ لوگ دن بھر محنت کرکےبھی بھوک مٹانےمیں ناکام ہیں۔ ان کی محنت کی کمائی  ظالمانہ بلوں اورٹیکسوں کی نظرہوچکی ہے۔غریب بنیادی ضروریات کی فراہمی کےلیےچوری کرےتواس کی خوب خبرلی جاتی ہےاوراشرافیہ اپنی عیاشیوں کےلیے خزانےلوٹ لوٹیں تو انہیں ریلیف کامستحق سمجھاجاتاہے۔عام نوجوانوں کےلیےصحت مندتفریح کےمواقع ختم ہوچکےہیں لیکن اشرافیہ کےلیےبڑےبڑےکالف کلب سرکاری سطح پرموجودہیں۔ ڈیرھ لاکھ سرکاری گاڑیاں،مفت پٹرول اورمفت بجلی کی سہولتیں دستیاب ہیں۔رہائش کےلیے شاندارمحلات،نوکرچاکر،پروٹوکول بھاری الاؤںسزاورتنخواہیں ہیں۔17.4ارب سالانہ افسرشاہی پرخرچ ہورہاہے،جبکہ ملک کے کل ذخاءںر پانچ یاچھ ارب ڈالرہیں۔ پچھلےایک سال میں بجلی کے 34کڑور یونٹ اشرافیہ نےمفت استعمال کیے۔ پی ڈی ایم حکومت میں 500ارب روپےکی بجلی چوری ہوئی پرائیویٹ کمپنیاں انتہائی مہنگی بجلی بنارہے ہیں اورعوام ادائیگی پرمجبورہیں۔

غریب اورفاقہ کش عوام کی محنت کی کمائی سےاشرافیہ کی عیاشیوں کاسامان کیاجارہاہے۔نئ نسلوں کودین بےزار کرنے کی تعلیم دی جارہی ہے۔نوجوانوں کو موبائل کلچرکاعادی بنادیا گیا ہے تاکہ نہ وہ بیدارہوں اورنہ اشرافیہ کی عیاشیوں میں رکاوٹ بنیں۔ اس سنگین صورتحال میں اگرہم گھروں میں بیٹھ کرکوسنے،گالیاں اوربددعائیں دیتےرہیں۔ ظالمانہ بلوں اورٹیکسوں کی ادائیگی کوضروری سمجھیں۔ بنیادی ضروریات سےمحرومی کےباوجوداگرہم یونہی خاموشی سےپس پس کرجئےجائیں گےتو آئی  ایم ایف بھی راضی اورہمارا درندہ نما حکمران طبقہ بھی خوش۔ ہماری بددعاؤں اورکوسنوں سےان لوگوں کوکوئی فرق نہیں پڑےگا۔

دجالی میڈیاکاکام ہےمایوسی پھیلانا۔ہرطرف یہی صدائیں سننےکومل رہیں ہیں کہ ملک میں لیڈرشپ کافقدان ہےجبکہ حقیقت یہ ہےکہ لیڈرشب موجود ہےلیکن ہم پہچاننےمیں غلطی کررہےہیں۔غریب کےلیےجتنی ریلیف اسلام کےنظام رحمت میں  ہےڈھونڈےسےبھی کہیں اورنہیں مل سکتی۔ حکمرانوں اورذمہ دارافراد کا جتن اکڑامحاسبہ خلفائے راشدین کےدورمیں ہوااس کی نظیرپوری انسانی تاریخ میں نہیں۔ ہم اسلام سےڈررہےہیں اسی لیےاسلام پسندوں سے دوررہناچاہتےہیں۔ افسوس کہ جوچیززندگی بخشنے والی ہےوہ اس کا توہم نام بھی لینانہیں چاہتےلیکن جوچیزہماری موت کاپروانہ لیےہمارے سروں پرسوارہے،ہم اسی کےپیچھےدوڑرہےہیں۔ اشرافیہ کااسلام بےزاررویہ توقابل فہم ہے،وہ جانتےہیں کہ اسلام آگیاتوہماری خیرنہیں لیکن غریب عوام کی اسلام پسند طبقےسےبیزاری جاہلانہ حماقت کےسوااورکچھ نہیں۔ ان حماقتوں کاانجام سب کےسب کےسامنےہے۔ماضی کی غلطیوں کی سزاہم پارہےہیں اب بھی بازاآجائیں توہمارےنقصان کی تلافی ممکن ہے،لیکن اگرہم نےآنکھیں کھولنے سےانکارہی رکھاتوجلدہی پانی سرسےگزرجائےگااورہم چاہ کربھی اپنےآپ کوتباہی سےنہ بچاسکیں گے۔ اگرہم اپنی نسلوں کونقصان سے بچاناچاہتےہیں توہمیں چاہیےکہ فوری طورپربیدارہوں،متحدہوں،اسلام کےسایہ رحمت میں آجائیں۔ دوست اوردشمن میں تمیزکرناسیکھیں۔ ایمانداراوراہل لوگوں کوتلاش کریں،ان کےہاتھوں میں ہاتھ دیں اوراپنےقیمتی ووٹ سےانہیں کامیاب بنائیں ۔ اگرہم کچھ کرپائے توامید ہےکہ اشرافیہ جمہوریہ پاکستان کواسلامی جمہوریہ پاکستان میں بدل سکیں گے۔ جماعت اسلامی آپ کی منتظرہے آئیں ہماراساتھ دیں۔۔۔ ووٹ بھی دیں اورتعاون بھی کریں۔

خدانےاج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی

نہ ہوجس کواپ اپنی حالت کے بدلنےکاخیال

 

 

نوٹ :ایڈیٹرکا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ( ادارہ رنگ نو )

 

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے