کنیزفاطمہ

 عظمیٰ پروین

کنیز فاطمہ کون ہے؟ یہی کہانی سنانےکےلیےآج یہ قلم حرکت میں آیا ہے۔

میں آپ اورہم سب کی خواہش اوردلی تمناہےکہ ہم سب کوجنت ملے۔ایمان سےمحروم لوگ بھی جنت کی

آرزوکرنےمیں کسی سےپیچھےنہیں مگرکیاجس چیزکی ہم آرزوکرتےہیں وہ لازماً ہماری ہوبھی جاتی

ہے۔ ۔۔۔ ؟دنیامیں توچاہتوں کوپانےکےلیےہم بہت مشقت اٹھاتےہیں۔ تھوڑابہت مل جاتاہےاوربہت کچھ رہ جاتاہے۔ معلوم نہیں جنت کی فقط آرزوہی کوہم سب نےکافی کیوں سمجھ رکھاہے؟

لوبھئ کہانی توچل رہی تھی کنیزفاطمہ کی یہ جنت کاتذکرہ کہاں سےآگیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔اصل بات یہ ہےکہ جنت کی عورتوں کی سردارفاطمۃ الزہرہ ہیں اورہرجنتی عورت دراصل کنیزفاطمہ ہی ہوگی۔بےشک ہم سب ہی چاہتی ہیں کہ کنیزفاطمہ بن جائیں۔ محض آرزو کرنےسےتودنیاکی حقیرترین چیزیں بھی کم ہی ملتی ہیں توکیاجنت مل جائے گی؟

بےمثال عدل:؛میرارب بےنیازہےاوراس کا عدل بےمثال ہے۔ نبی کابیٹا، باپ اوربیوی بھی اگربدعمل ہےتو قرآن میں وضاحت کردی کہ یہاں کوئی رورعایت نہیں۔

آل نبی صلی اللہ علیہ وسلم کوتوجنت محنت کےبغیرنہ ملی۔ ۔۔۔۔۔۔ یہاں تک کہ سیدہ کےبیٹےنےجب جباروقت کودین حق کےقیام کی راہ میں رکاوٹ پایا تواس کےمقابلےکےلیےبلاتردتیارہوگئے۔ اپناکنبہ اس راہ میں لٹادیا۔ تب کہیں وہ نوجوانان جنت کےسردارٹھہرے۔

نبی کریم کی شرافت وسیادت والی آل پاک اورآپ کےاصحاب خلق خداکےامام اورمقتداہیں۔مسلمان عورت کےلیےسیدہ فاطمہ کی سیرت طیبہ ہرزمانہ اورہردورمیں مشعل راہ ہے۔ ہمارافرض ہےکہ آپ کے صبر،اخلاق اورعبادت وطاعت سےسبق سیکھیں۔اپنی عادات اوراخلاق وکردارمیں خوشگوار تبدیلی لائیں جس طرح عہدرسالت میں صحابہ ایمان لئے اوراپنےآپ کوبدل کررکھ دیاکیونکہ جنت کی طلب سچی تھی۔ جذبات توان کےبھی تھے، چاہتیں ان کی بھی تھیں لیکن جنت کی چاہت ،ہرچاہت پر غالب آگئی توطاعت کی راہ کواپنانےکاعزم صمیم کرلیااورکامیاب ٹھہرے۔

اگرہمیں بھی واقعی سیدہ فاطمہ کی کنیزوں میں شامل ہوناہےتوآج ہی پختہ ارادہ کرناہوگااوراس راہ پرچلنےکی مقدوربھرسعی کرنی ہوگی جس پرسیدہ نےمسابقت دکھائی اورانکواول آنےکی  بشارت مل گءی۔

کردارکی جھلک:؛سیدہ فاطمہ اخلاق وعادات اور گفتگومیں رسولﷺ سےسب سےزیادہ مشابہت رکھتی تھیں۔ ہمیشہ دوسروں کی ضرورتوں کواپنی ضرورت پرمقدم رکھااورہرچھوٹےبڑےسےنرمی و مہربانی کابرتاؤکیا۔ سیدہ کےشوہر دنیاوی مال ودولت کےاعتبارسےتنگ دست رہتےتھے۔ اکثر فقروفاقہ کی نوبت آجاتی۔آپ تمام عمرصبروشکرکا پیکربنی رہیں اورکبھی حرف شکایت زبان پرنہ لائیں،شوہرکی رضامیں اپنی رضاگم کردی۔کبھی اپنے شوہریاوالدسے کوئی فرمائش نہ کی۔

آپ گھرکاکام کاج خودکرتیں، ہاتھوں پرچھالےپڑجاتےکپڑےمیلےہوجاتےلیکن آپ اس مشقت سےکبھی نہ گھبرائیں،ذکروعبادت بھی کثرت سےکیاکرتیں۔چکی چلاتے، ہنڈیابناتےلبوں پرقرآن کی تلاوت جاری رہتی۔

ہماری حالت:؛میری سیدہ کاپردہ مثالی تھا۔ آج ہماری بہنیں اوربیٹیاں پردےسےنفرت کرکےاوراس کوپرانی رسم، دورجاھلیت کی یادگارسمجھ کربھی جنت کی آرزومندہیں توان سےبڑھ کرجاہل اورشقی اورکون ہو گا؟ ؟؟

ذراتصورتوکیجیےکہ سیدہ کےشوہرجہادپرجارہےہیں اورگھرمیں سامان خوردونوش موجودنہیں لیکن لب پرشکوہ نہیں شکایت نہیں۔ اورمیراشوہر جہادپر نہیں جارہا، میرےہی لیےمحنت کرنےجارہاہے، گھرمیں بہت ساضروری سامان پہلےسےبھی موجود ہےلیکن میں شکوےشکایت کےبغیراسےجانےنہیں دیتی۔ ۔۔۔۔۔۔موازنہ خودہی کرلیجیےکہ ہم سب کہاں کھڑےہیں۔۔۔۔۔؟؟؟

 ماہرالقادری مرحوم نےکیاخوب کہا:

حجاب وشرم وحیازندگی ہےعورت کی

جویہ نہ ہوتوبرابرہےپھروجودوعدم

نہ دیکھ رشک سے تہذیب کی نمائش کو

کہ سارےپھول یہ کاغذکےہیں خداکی قسم

وہی ہےراہ تیرےعزم وشوق کی منزل

جہاں ہیں عاءںشہ وفاطمہ کےنقش قدم

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے