
نگہت پروین
ہے جذبہ جنوں تو ہمت نہ ہار۔۔۔۔اسلام اباد کےعظیم،بہادر اور جری عوام آپ سب 26 جولائی کے دھرنے میں بھرپور شرکت کریں گے۔ انشاءاللہ۔ ہم
ہیں تو کراچی میں مگر ہماری تمام دعائیں آپ کی استقامت کے ساتھ ہیں۔ آپ کے ساتھ ہمارے دل دھڑک رہے ہیں۔ ہم فاصلے کے لحاظ پر تو آپ سے دور ہیں مگر دل سے بالکل قریب ہیں۔ اپنے جائز مطالبات منوانے اور معاشرے میں امن کے قیام کے لیے اپ سب حافظ صاحب کی آواز بنیں گے ۔یہ دھرنا ایک سنگ میل ہےجو عوامی طاقت کا مظہر ہوگا، جب پورا اسلام آباد دھرنے میں ہوگا، اپنے جائز حقوق کے لیے تو حکومت کو پتاچلے گا عوام کی طاقت کا۔نکلیں اپنے حق کے لیے۔تو اے راہ حق کے ساتھیوں تم اس محاذ پر اکیلے نہیں ہو ،پوری پاکستانی قوم کی حمایت آپ لوگوں کے ساتھ ہے ،ان کی دعائیں آپ لوگوں کے ساتھ ہیں۔
محترم حافظ صاحب کے ہم آواز بنیے، بس ذرا احساس ذمہ داری کی اشد ضرورت ہے، اس تاریخی دھرنے میں عوام کی حاضری ظالموں کو منہ توڑ جواب دے گی ۔حکمراں طبقے کی مراعات ختم ہوں تو عوام کی بنیادی ضروریات پوری ہو سکیں گی۔ انشاءاللہ ڈی چوک کے اس دھرنے میں آپ کی حاضری حق کی جیت ہوگی۔
پاکستان کے تمام صوبوں سے قافلے اپنا حق لینے پہنچ رہے ہیں، تمام صوبوں کے قافلے اپنی عوام کی نمائندگی کریں گے انشاءاللہ فتح سچ کی ہوگی، حق کی ہوگی۔
معزز عوام یہ 75 سال سے بگڑے نظام کو صحیح کرنے کا وقت ہے، ہمت سے،جذبے سے،استقامت سے اس دھرنے کو کامیاب بنائیے گا۔ پورا پاکستان آپ کے اور حافظ بھائی کے ساتھ اپنی دعاؤں سمیت آپ کے ساتھ ہے ۔
انسان کی بنیادی ضروریات آٹا ،چاول ،چینی پر ٹیکس لگا دیا ب،جلی کے بل ،گیس کے بل، پانی پر ٹیکس انسان کے زندہ رہنے کا حق بھی چھین چکے ہیں ۔ اب بس زندہ رہنے پر ٹیکس رہ گیا ہے۔
ان حکمرانوں سے کیا بعید کہ وہ یہ ٹیکس لگا کر اپنی عیاشوں کو بڑھا دیں کیونکہ آخرت کے حساب کتاب کا تو انہں اندازہ ہی نہیں، اللہ اس دھرنے کا حامی و ناصر ہو ۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام عوام کا جو اس دھرنے میں شامل ہیں کامددگار ہو اورانہیں فتح دے ،آمین ۔
نوٹ: ایڈیٹر کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں (ادارہ رنگ نو )



































