
عظمیٰ پروین
بہت سےالفاظ اورجملےہم اپنی روزمرہ زندگی میں بولتےاورسنتےرہتےہیں لیکن ان کےمفہوم کی وسعت، جامعیت اورگہرائی
سےقطعاًلاعلم ہوتےہیں۔ان ہی میں سےایک عظیم،خوبصورت اوراللہ تعالی کا پسندیدہ ترین جملہ اللہ اکبرہے۔مؤذن ہرروزپانچ دفعہ ہمیں یاددلاتاہےکہ کائنا ت میں جتنےبھی بڑائی کےدعوے دارہیں سب جھوٹےہیں۔ زمین وآسمان میں ایک ہی ہستی کی بڑائی ہےاوروہ خالق ومالک حقیقی کی ہستی ہے۔
اللہ تعالی جب کسی کام کاارادہ کرتاہےتووہ کہتاہے کہ ہوجااوروہ ہوجاتاہے۔اس نےجب تخلیق کائنات کا ارادہ فرمایاتواسےکوئی محنت اورکوشش نہیں کرنی پڑی،ادھرحکم ہوااورادھرکائنات اس کی مرضی کے مطابق بن کرتیارہوگئی۔کائنات کی وسعت کےبارے میں سوچ کرہی انسان پرلرزہ طاری ہونےلگتاہےجس کہکشاں کےایک کونےمیں ہمارانظام شمسی واقع ہے اس میں ہمارےسورج جیسےکم ازکم تین ارب دوسرےتارےموجودہیں۔اب تک کاانسانی مشاہدہ ایسی کروڑوں کہکشانوں کاپتادیتاہے۔
پھراس کائنا ت میں کہیں کوئی رخنہ یاعیب نہیں پایاجاتا۔پورانظام ایک زبردست قانون کاتابع ہےجس میں ہرطرف بےعیب حکمت اوربےخطاعلم کےآثارنظرآتےہیں۔دراصل وہی سارےجہاں کےجزووکل پرفرماںروائی کررہاہے۔اس نےآسمانوں کوغیرمحسوس اورنہ نظرآنےوالےسہاروں پرقا ئم کیا۔وہی ان بےحدوحساب اجرام فلکی کوتھامےہو ئےہے۔کو ئی اپنےمدارو مقام سےبال برابرانحراف نہیں کرسکتا۔سورج، چانداورتارےاس کےسامنےمجبورغلاموں کی طرح بس وہی کام کیےچلےجارہےہیں جووہ ان سےلیناچاہتاہے۔
وہ کلیات کےساتھ ساتھ جزیات کاعلم بھی رکھتاہے۔اس کاحکم نافذہوکررہتاہےکوئی اس پرنظرثانی کرنےوالانہیں۔وہ مخلوقات کی نگہبانی اور حفاظت کرتاہے۔ان سب کی خبرگیری،پرورش اورضروریات کی فراہمی اسی کےذمےہے۔نیزوہ سب کےاعمال سےپوری طرح باخبرہے۔اس کی خوبیوں اوربھلائیوں کی کوئی حدنہیں، بےحدوحساب خیرات اس کی ذات سےپھیل رہی ہے۔یہ بھلائی اوررفعت مستقل ہے۔اس کی ذات اس سےبالاترہےکہ کوئی آفت،کمزوری یاحامی اس کو لاحق ہویاکبھی اس کےکمال پرزوال آئے ۔
قیامت کےروزپوری زمین اس کی مٹھی میں ہوگی اور آسمان اس کےدست راست میں لپٹےہو ئے ہوں گے۔
(39:67)
بخاری شریف میں ہےکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم منبرپرخطبہ ارشادفرمارہےتھے۔ دوران خطبہ یہ آیت تلاوت فرمائی اورفرمایا:اللہ تعالی آسمانوں اور زمینوں کواپنی مٹھی میں لےکراس طرح پھرائے گا جیسےایک بچہ گیندپھراتاہےاورفرما ئے گامیں ہوں خدائے واحد، میں ہوں بادشاہ،میں ہوں جبار،میں ہوں کبریائی کامالک،کہاں ہیں زمین کےبادشاہ؟کہاں ہیں جبار؟کہاں ہیں متکبر؟یہ کہتےکہتےحضور پرایسا لرزہ طاری ہواکہ ہمیں خطرہ ہونےلگاکہ کہیں آپ منبرسمیت گرنہ پڑیں۔
خالق ومالک کی رحمت وربوبیت ہی کےزیرسایہ انسان زمین پرامن وچین کی زندگی گزاررہاہےجو شخص اللہ کی عظمت وکبریائی کوجس قدرپہچانتا ہے،اسی لحاظ سےاس میں عجزوانکساری پیداہوتی چلی جاتی ہے۔اس سےبڑھ کرحماقت وجہالت اور احسان فراموشی اورکون سی ہوسکتی ہےکہ انسان اپنے حقیقی مالک اورعظیم ترین محسن کوچھوڑکر دوسری ہستیوں کےگن گئے اوران کےآگےسرنیاز جھکاتاپھرے۔انسان کی حقیقی فلاح اسی میں ہےکہ اسی ایک ذات کی طاعت وبندگی کواپنامقصدزندگی بنالے۔



































