
نادیہ سیف
قرآن وہ ہےجسے خارجی دلیل کی ضرورت نہیں ۔ لہٰذا اس دنیا میں دو چیزیں حق ہیں۔ ایک اللہ کا قرآن اور دوسری محمد صل اللہ علی و الہ وسلم کی ذات ۔
قرآن کہتا ہے کہ ہم نے تمہیں سماعت ،بصارت،اورسوچنے سمجھنے والے دل عطا فرمائے۔ان تینوں چیزوں کو استعمال کرکے جو فطرت کےاندر توحید کے شعور کو نہ پہچان پائے وہ نہ صرف جانور بلکہ اس سے بھی بدتر ہے۔
سویڈن میں ہونے والا واقعہ اس بات کا گواہ ہےکہ بظاہر تعلیم یافتہ ،انسانیت کے علمبردار،نام نہاد آزادی کےامین کہلانے والوں کی دنیوی اور مادی ترقی ان کے کسی کام نہ آئی ۔ وہ اندھے ،بہرے گونگے ہیں اور اپنی اسی جہالت و گمراہی کا اظہار کرنے کے لیےوہ بغیردلیل کے مختلف ہتھکنڈے آزماتے رہتے ہیں۔
تاریخ گواہ ہےکہ نبی صل وسلم کی زندگی میں ہی قرآن پر، خود گھڑنے،کسی شاعر کا کلام ہونے،منتشر خیالات کا مجموعہ وغیرہ جیسے الزامات لگائے جاتے رہے ہیں۔ استہزا کے کئی پہلو اپنائے گئےاور اہل باطل حتی الامکان کوشش کرتے رہے کہ یہ کلام کوئی سننے نہ پائے۔ کیوں؟ اس لیے کہ قرآن خود اپنی حقانیت کی دلیل رکھتا ہے جس جس نے توفیق خدا وندی سے سنا اور سماعت کا حق ادا کیا اس کی زندگی بدل گئی ، لہٰذا خیر اورشر کے وہ دو پلڑے آج بھی اسی طرح موجود ہیں اور دشمن حق کےدل میں اسی بغض وعناد کا بیج آج بھی پنپ رہاہے۔ بس اظہار خباثت کے طریقہ کار بدل گئے ہیں۔
سن دوہزارایک میں امریکہ کے ایک رسالے میں۔ برناڈلوس نے آرٹیکل لکھاجس کا نام " دی روٹس آف مسلم رینج " تھاجس میں اس نےاپنا خیال بتایا کہ مسلمانوں کے غصے کے اسباب کیا ہیں۔ اس کے بعد اسی سوچ کو آگے بڑھاتے ہوئے اس نے ایک کتاب"کرائسز آف اسلام "لکھی جس کے ذریعے اس نے یہ باورکروانے کی کوشش کی کہ یہ اس لیے لڑتے ہیں کہ ان کے نبی نےانہیں لڑنا سکھایا ہےحالانکہ اگرتاریخ کا مطالعہ کیا جائے تو جتنی خونریزلڑائیاں عیسائیوں کی تاریخ میں ہوئی ہیں ۔اتنی مسلمانوں کی ہرگز نہیں۔ شر کے دشمن کی دشمنی کی کوئی حد نہیں ہوتی۔ یہ اپنی دشمنی کی آگ ٹھنڈی کرنے کے لیے قوت کا غلبہ ملتےہی شہر کے شہر اجاڑ ڈالتے ہیں۔ کھوپڑیوں کے مینار بنا ڈالتے ہیں،کہیں انسانیت سوز مظالم ڈھاتے ہیں ، جب کہ الحمد للہ اسلام کی خوبصورتی دیکھیےکہ دشنی کی بھی حدود ہیں۔عورتوں اور بچوں کو نقصان نہ پہنچانا،حتی کہ پھل دار درخت تک کو ضائع کرنے کی ممانعت ہے کیونکہ بے شک اسلام انسانیت کا مذہب ہے۔جب کہ دوسری طرف ہمیشہ کی طرح اسی فلسفے کو پروان چڑھایاجاتارہا ہے اور اج تک اسی نکتےکوفالو کیاجارہاہے۔ردعمل کےنتیجےمیں ایک مسلمان پرپہلا حملہ بھی سال2001 میں ہوا تھااور حال ہی میں ہونے والا واقعہ بھی بظاہر اسی ذہنیت کا پرچار ہے لیکن دراصل وہ اسلام فوبیا ہے۔
حقیقت یہی ہے کہ وہ اسلام سے خوفزدہ ہیں۔ اللہ کا وعدہ ہے کہ ہم کافروں کےدلوں میں تمہاری دہشت ڈال دیں گے۔ مسلمانوں کی تمام ترغفلتوں کے باوجود ،وہ سوئے ہوئےشیر کی بیداری سے ڈرتے ہیں۔ ان کے ہاں کتابیں لکھی جا چکی ہیں کہ 2050تک مغرب مر جائے گا۔
ان کے ہاں خاندانی نظام تباہ ہو چکا ہے۔مستقبل میں انہیں اپنی آبادی کم اور مسلمانوں کی بڑھتی ہوئی نظر آتی ہے۔امریکی رائٹربین جےوائر برگ کے مطابق شرح پیدائیش کا فقدان مشرق کو ہمارے اوپر غالب کر دے گا۔ خوف تو یہ ہےاور اسی تکلیف کا اظہار وہ اپنے مختلف حربوں سے کرتے ہیں۔ انہی واقعات کے دوسری طرف جب سیاہ فام پادری اس سال حج پر آتا ہے اورخود کے ساتھ اپنے فالوورز کےاسلام لانے کا تذکرہ روتے ہوئے کرتا ہے۔ ویڈیو وائرل بھی ہو جاتی ہےتو تصویر کا دوسرا رخ دکھائی دیتا ہے کہ اللہ کا نورتو مکمل ہوکرہی رہے گا۔ انشا اللہ
وقت ان پرواضح کرتا رہتا ہےکہ اسلام کو نیچا دکھانے کی ان کی ہر سازش ہمیشہ ناکام ہی رہی۔ اسلام اپنی آن بان شان کےساتھ پھیلتا ہی جا رہا ہےاوراسی خوف و رنج کا اظہار وہ کبھی خاکے اور کبھی قرآن کی بے حرمتی کے واقعات سے کرتے ہیں۔ قران کو جلا کر انہوں نے اپنی نفسیاتی بیماری کا اعلان کیا ہےجس کا روحانی علاج تو یہ ہے کہ چونکہ قرآن خود اپنی حجت کے لیے کافی ہے تو ان کو قرآن ہی پڑھنے کے لیے پیش کیا جائے۔اس دعا کے ساتھ کہ اللہ کی تائید کے ساتھ وہ ہدایت حاصل کریں۔
البتہ جسمانی علاج مذمت سے نہیں بلکہ مرمت سےہوگا۔سویڈن حکومتی سرپرستی میں جب اس طرح کی اشتعال انگیزی پھیلا سکتے ہیں تو ہمارے 57مسلمان ممالک کیوں نہیں ردعمل دکھا سکتے۔
سویڈن کے ساتھ تعلقات ختم کیے جائیں۔ان کی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائےاور 57ممالک سے سویڈن سفارت خانے بند کیے جائیں تا کہ انہیں معلوم ہو جائے کہ امت مسلمہ زندہ ہے۔اس طرح کے سیاسی اقدامات نہ کیے جائیں گے۔ تو ایسے واقعات کبھی ختم نہیں ہوں گے۔



































